رضا ہے کلام الہیٰ میں شمس و الضحیٰ تیرے چہرہ نور فضا کی قسم

ہے کلام الہیٰ میں شمس و الضحیٰ تیرے چہرہ نور فضا کی قسم
قسم شب تار میں راز یہ تھا کہ حبیب کی زلف دو تا کی قسم
تیرے خلق کو حق نے عظیم کہا تیری خلق کو حق نے جمیل کیا
کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہو گا شہا تیرےخالق حسن ادا کی قسم
ہے خدا نے وہ مرتبہ تجھ کو دیا نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا
کہ کلام مجید نے کھائی شہا تیرے شہروکلام و بقا کی قسم
تیرا مسند ناز ہے عرش بریں تیر ا محرم راز ہے روح امیں
تو ہی سرور ہر دو جہاں ہے شہا تیری مشل نہیں خدا کی قسم
یہی عرض ہے خالق ارض وسما وہ رسول تیرےمیں بندہ تیرا
مجھے ان کے جوار میں دے وہ جگہ کہ ہے خلد کو جسکی صفا کی قسم
یہی کہتی ہے بلبل باغ جناں کہ رضا کی طرح کوئی سحر بیاں
نہیں ہند میں واصف شاہ ہدا مجھے شوخی ء طبع رضا کی قسم
اعلی حضرت احمد رضا
 
Top