معظم جاوید

محفلین
السلام علیکم عزیزان!

عرصہ قبل میں نے ہیری پوٹر کے پہلے دو حصے ترجمہ کئے تھے۔ بعد از مصروفیت کے باعث اس طرف کوئی توجہ نہ پایا۔ یا یہ کہہ لیجئے کہ تیسرے حصے کے ترجمہ کے بارے میں کچھ طبیعت بھی مائل نہیں تھی۔ اس تمام عرصے میں قارئین کا مسلسل اصرار رہا کہ میں مزید حصوں پر بھی کام کروں۔یہ فرمائشیں فیس بک پر اتنی کثرت سےآئیں کہ انکار نہ کرپایا۔ ہیری پوٹر سیریز کو مکمل ترجمہ کرنا خاصا محنت طلب کام ہے اس میں کافی وقت درکار ہے، اور لطف کی بات ہے کہ اس کام پر واہ واہ کے علاوہ اور کچھ حاصل نہیں۔ نہ تو میں انہیں شائع کروا سکتا ہوں اور نہ ہی ان تراجم کو فروخت کر سکتا ہوں کیونکہ اس کے براہ کاپی رائٹس اس سیریز کی مصنفہ کے پاس ہیں۔ یہ خدشہ بھی ہمراہ موجود ہے کہ محترمہ یا ان کے قانونی مشیر بلاجازت ترجمے پر کسی کارروائی کو عمل میں نہ لائیں۔ بہرحال قارئین کی محبت ہے کہ انہوں نے میرے دونوں حصوں کے ترجموں کو پسند کیا اور مجھے یاد رکھا۔ اس کیلئے ان آپ سب کا مشکور ہوں۔ تیسرے حصے کا ترجمہ پیش ہے۔
پی ڈی ایف فائل ذیل لنکس سے ڈاؤن لود کیجئے:

Harry-03%2Bcopy.jpg

Aseer.pdf

Aseer - Download - 4shared
 

الف عین

لائبریرین
اجازت حاصل کر کے برقی طور پر اشاعت مجھ سے کروائیں۔ مجھے متون کی فائلیں فراہم کر کے۔
 

ام اویس

محفلین
واہ کمال ہے بھئی ہیری پوٹر ۔۔۔ اردو میں
میری پسندیدہ سیریز ہے ۔
کچھ عرصہ پہلے میں نے جی پلس پر ہیری پوٹر سیریز کا اپنی کمیونٹی " صرف اردو" میں ریویو لکھا تھا ۔۔۔۔۔

ہیری پوٹر

کیا کسی نے "ہیری پوٹر" فلم سیریز دیکھی ہے ؟؟

کمال فلم ہے ۔ پتہ ہے اس کا مقصد ( تھیم ) کیا ہے ؟

ظلم ۔۔۔ جبر ۔۔ نا انصافی اور بُری طاقتوں کے سامنے ہر حال میں ڈٹے رہنا ۔۔۔

ایک طرف شر کی ساری طاقتیں اور دوسری طرف ننھی منی سی خیر ۔

شر کی ہمیشہ قائم رہنے کی خواہش ۔۔۔ اور خیر کااپنے مقصد پر قربان ہونے کا عزم

شر کی ساری دنیا پر اپنی طاقت سے حکومت قائم کرنے کی حرص ۔۔۔۔ اور خیر کی دلوں پر راج کرنے کی لگن

پھر ایک مقصد کے لئے اکٹھ ۔۔۔ خیر کا ایک گروہ میں اور شر کا دوسرے گروہ میں ایک دوسرے کے مقابل ڈٹ جانا

مقصد اور دوستی کے لئے ہر چیز قربان کرنا

ماں باپ کے ایثار اور قربانی سے شروع ہونے والی داستان مجھے تو بہت پسند ہے ۔

للی جیمز اور جیمز پورٹر اپنے معصوم بچے کو بچانے کے لئے اپنی جان قربان کر دیتے ہیں ۔

اور پروفیسر سیورس سنیپ ۔۔۔ واہ کیا رول ہے ! محبت میں ڈوبا ۔۔۔ اس قدر محبت بے کہ محبوب کا محبوب بھی محبوب ہوگیا

کمال ولن ہے جو سب سے بڑا ہیرو نکلتا ہے ۔

اور پروفیسر ایلوس ڈمبلڈور اس کا تو ہر رنگ ہی نرالہ ہے ۔ جھپٹنا ، پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا ۔۔۔

جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ دوستی ، محبت ۔۔۔۔ شر کے سامنے ڈٹ جانا ہے ۔ بظاہر کمزور ایک صاف واضح نظر آنے والے طاقتور اور ظالم کے سامنے کھڑا ہونے سے ذرا بھی خوف نہیں کھاتا ۔ کیا چیز ہے جو اسے حوصلہ ہارنے نہیں دیتی ۔

اُس کا یقین ۔۔۔ خود پر اعتماد ۔۔۔ باطل کے سامنے کبھی سر نہ جھکانے کا عزم ۔۔۔۔۔ دوستوں پر اندھا اعتماد کہ وہ کسی بھی حال میں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے ۔۔۔۔ ہمت ۔۔ جہد مسلسل ۔۔۔ اور مشکل سے مشکل وقت میں بھی مایوس نہ ہونا

جیسی ہیری ، ویزلی رون اور ہرمائنی کی جادونگری ہے نا۔ بالکل اسی طرح

آج کی دنیا بھی ایک جادو نگری بنتی جا رہی ہے۔ وولڈیمورٹ " وہ جس کا نام نہیں لے سکتے "اس کی ہر ایک پر نظر ہے ۔

وہ اتنا طاقتور ہے کہ ہیری کے دماغ میں جھانک لیتا ہے ۔ اس کا نام لیتے ہی تحقیق شروع ہو جاتی ہے کہ کون اُس کا نام لے رہا ہے اور کیوں ۔ فوراً دوست سمجھانے لگتے ہیں اس کا نام نہ لو اسے خبر ہوجائے گی ۔

شر کا مقابلہ وولڈیمورٹ کے سامنے سر جھکانے سے نہیں ہوتا ۔ اس کے لئے کوشش اور جہد مسلسل کرنی پڑتی ہے ۔ اپنی جان پر ستم سہنے پڑتے ہیں ۔ ماتھے پر وولڈیمورٹ کے لگائے زخم کی چھبن ہر وقت سہنی پڑتی ہے ۔ پروفیسر امبرج کے قلم کی دھار سے ہاتھ کٹوانا پڑتا ہے ۔ اور پھر اپنے آپ کو اپنے لوگوں کو ، اپنے دوستوں کو بچانے کے لئے مقابلے کے سارے گُر سیکھنے پڑتے ہیں ۔ جن چیزوں سے ڈر لگتا ہے وہ ڈر نکالنے پڑتے ہیں ۔ جرآت اور دلیری کا دامن تھامنا پڑتا ہے ۔ چھپ کر دھوکا دے کر ، خود ہمت کرنا اپنے ساتھیوں کو ہمت دلانا ۔۔۔ اپنے آرام کو چھوڑ کر مسلسل محنت سے مقابلے کے سارے طریقے سیکھنا ۔ دشمن کی طرف سے آتے ہر وار کو بے کار کرنے کا ہنر جاننا ۔۔۔ اتنا آسان نہیں جتنا نظر آتا ہے ۔ دور دراز صحراؤں برف زار وادیوں ، کھنڈروں میں تنہائیوں کے عذاب سہنے خالہ جی کا گھر نہیں ۔۔۔ ۔ کوشش مسلسل کوشش ۔۔ ایک لمحے کے لئے بھی ہمت نہ ہارنا لگے رہنا اور آہستہ آہستہ آگے بڑھتے رہنا ۔۔۔۔ کیا کچھ نہیں ہے اس سیریز میں ۔

میں جب بھی مایوسی کے اندھیروں میں ڈوبتی ، اداس ہوتی یہ فلم ضرور دیکھتی ہوں ۔ اور سوچتی ہوں کاش میں ہیری کی ساتھی ، اس کی دوست کی طرح بن سکوں ۔ کاش کفراور شر کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہو سکوں ۔ کاش اس جادو نگری کے سارے جاددؤں کا توڑ کر سکوں ۔ ہرمائنی کی طرح وہ سارے نجات کے نسخے رٹ لوں کہ جہاں میرے دوست ذرا بھولنے لگیں انہیں یاد دلا دوں ۔ اس طلسمی دنیا کی حقیقت بتا سکوں ۔ اپنی جادو کی چھڑی سے سارے اپنوں کی تکلیفیں دکھ درد پلک جھپکتے دور کر دوں ۔ اس دنیا کے وولڈیمورٹ کو ختم کرنے کے لئے اپنے دوستوں کے ساتھ ان کی مدد گار ، غمگسار بن کر کھڑی ہوں ۔ اور اپنے رب کے سامنے جماعت ِ حق میں سے شمار ہوں ۔

اور وہ الفاظ ، وہ نام جن کے لیتے ہی شر کی طاقتیں ہمارا خون چوسنے لپک پڑتی ہیں زور زور سے پکار سکوں ۔۔۔ ظلم ۔۔۔۔ دھوکا ۔۔۔ نا انصافی ۔۔۔ مکر ۔۔ فریب ۔۔ جبر۔۔۔۔ قید ۔۔۔ قتلِ ناحق ۔۔۔ فساد ۔۔۔ الجھاد

کیا کوئی اور بھی میری طرح ہیری پوٹر سیریز کو پسند کرتا ہے ؟؟؟؟
 
ہیری پوٹر کی پہلی تین کہانیاں جو اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کراچی پاکستان نے درخشندہ اصغر کھوکھر سے ترجمہ کرواکے شائع کیں:
۱۔ ہیری پوٹر اور پارس پتھر
۲۔ ہیری پوٹر اور رازوں کا کمرہ
۳۔ ہیری پوٹر اور ازکبان کا قیدی

یہ تینوں کتابیں ہماری ذاتی لائبریری میں موجود ہیں۔
 

Ali mujtaba 7

لائبریرین
ہیری پوٹر کی پہلی تین کہانیاں جو اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کراچی پاکستان نے درخشندہ اصغر کھوکھر سے ترجمہ کرواکے شائع کیں:
۱۔ ہیری پوٹر اور پارس پتھر
۲۔ ہیری پوٹر اور رازوں کا کمرہ
۳۔ ہیری پوٹر اور ازکبان کا قیدی

یہ تینوں کتابیں ہماری ذاتی لائبریری میں موجود ہیں۔
کیا آپ ان ناول کو سکین کرسکتے ہیں
 
جی آپ نے کسی پوسٹ میں بتایا تھا کہ آپ کے پاس کھلونا کے پرانے شمارے موجود ہیں تو انہیں سکین کیجیے نا۔
کھلونا کے پرانے شمارے ہمارے پاس نہیں بلکہ آپ ہی کی طرح ہم بھی چاہتے ہیں کہ جن محفلین کے پاس کھلونا دہلی کے پرانے شمارے ہیں وہ انہیں اردو محفل پر شریک کریں۔
 

معظم جاوید

محفلین
ہیری پوٹر کی پہلی تین کہانیاں جو اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کراچی پاکستان نے درخشندہ اصغر کھوکھر سے ترجمہ کرواکے شائع کیں:
۱۔ ہیری پوٹر اور پارس پتھر
۲۔ ہیری پوٹر اور رازوں کا کمرہ
۳۔ ہیری پوٹر اور ازکبان کا قیدی

یہ تینوں کتابیں ہماری ذاتی لائبریری میں موجود ہیں۔
[QUOTE="م
تین نہیں چار کتابیں درخشندہ کھوکھر صاحبہ نے ترجمہ کی ہیں۔
ہیری پوٹر اورآگ کا پیالہ
جہاں تک میرا خیال ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی پریس نے ان کے ری ایڈیشن 2010ء کے بعدنہیں شائع کئے ہیں۔ البتہ کراچی میں اب بھی یہ کتب دستیاب ہیں۔ جہاں تک میرے تراجم کا تعلق ہے ، میں نے بے شمار انگریزی اصطلاحات کو اردو میں تبدل کردیا ہے۔ ان کے چیزوں کو الف لیلیٰ ہزار داستان، طلسم ہوشربا اور داستان امیرحمزہ میں موجود ان ہی چیزوں کے ساتھ بدل دیا ہے جہاں سے مصنفہ نے انہیں لیا ہے۔ کیونکہ یہ عام فہم تھی اور ہمارے بچے ان سے بخوبی واقف ہیں۔
 

Ali mujtaba 7

لائبریرین
[QUOTE="م
تین نہیں چار کتابیں درخشندہ کھوکھر صاحبہ نے ترجمہ کی ہیں۔
ہیری پوٹر اورآگ کا پیالہ
جہاں تک میرا خیال ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی پریس نے ان کے ری ایڈیشن 2010ء کے بعدنہیں شائع کئے ہیں۔ البتہ کراچی میں اب بھی یہ کتب دستیاب ہیں۔ جہاں تک میرے تراجم کا تعلق ہے ، میں نے بے شمار انگریزی اصطلاحات کو اردو میں تبدل کردیا ہے۔ ان کے چیزوں کو الف لیلیٰ ہزار داستان، طلسم ہوشربا اور داستان امیرحمزہ میں موجود ان ہی چیزوں کے ساتھ بدل دیا ہے جہاں سے مصنفہ نے انہیں لیا ہے۔ کیونکہ یہ عام فہم تھی اور ہمارے بچے ان سے بخوبی واقف ہیں۔
یعنی کہ آپ نے ہیری پوٹر کے ناول کے کو اپنے انداز تحریر سے دوبارہ لکھا ہے۔یعنی صرف مرکزی خیال جے کے رولنگ کا تھا۔
ہیری پوٹر کے مزید اردو ناول کا انتظار رہے گا
 
Top