ہنزہ اور گردونواح کی رہنمائی

شہزاد وحید نے 'اپنا اپنا دیس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 13, 2017

  1. شہزاد وحید

    شہزاد وحید محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    یاز بھائی اور دوسرے مسافروں سے

    میں 21 اگست سے ستائیس اگست تک کا ایک ٹرپ پلان کر رہا ہوں اور اس سلسلے میں ٹور گروپ کی خدمات حاصل کرنا چاہ رہا ہوں۔ تین ایسے گروپ ہیں جو اکیس سے ستائیس اگست تک ہنزہ اور گردو نواح کا ٹور کروا رہے ہیں۔ مجھے یہ بتائیں کس گروپ کے ساتھ زیادہ مزہ آئے گا۔ اور کس کے ساتھ چانا چاہئے۔

    گروپ نمبر 1: (کراچی بیسڈ گروپ)
    یہ گروپ فی بندہ 25000 روپے چارج کرے گا اور دن میں تین کھانے دے گا۔ کمیمپنگ کا سامان مہہیا کرے گا۔ رہائش دے گا۔ ٹرانسپورٹیشن دے گا۔ ساتھ ایک گن مین ہو گا۔یہ گروپ اسلام آباد سے ہوتا ہوا مانسہرہ ، ناران اور چلاس میں چھوٹے سٹاپ کرے گا اور گلگت میں رات ٹھہرے گا۔ وہاں سے ہنزہ اور کریم آباد کی طرف سفر کرے گا اور بلتت فورٹ اور اگل نیسٹ کا وزٹ ہو گا۔ پھر اگلے دن التت فورٹ اور ہاپر گلیشئر اور میوزکل نائیٹ۔ پھر اگلے دن پاسو اور سست سے ہوتے ہوئے خنجراب بارڈر اور خنجراب نیشنل پارک اور عطاباد جھیل۔ پھر اگلے دن گھزر ویلی اور دوسرا ہاپر گلیشئر اور گلوداس ویلی میں کیمپنگ اینڈ بی بی کیو۔ پھر اگلے دن پھندر ویلی، پھند ر لیک، کھالتی لیک۔ اگلے دن گلگت واپسی اور موسم کی مناسبت سے کرگھ کا وزٹ۔ اور اس سے اگلے دن گھرکا سفر۔

    گروپ نمبر 2: (کراچی بیسڈ گروپ)
    یہ گروپ 22000 روپے چارج کرے گا۔ لنچ نہیں دے گا۔ صرف ناشتہ اور ڈنر۔ سلیپنگ بیگز، چیپ وغیرہ کے خرچے دیگر سہولیات میں شامل ہیں۔ یہ گروپ اسلام آباد سے چلے گا اور ناران میں ناشتے کے بعد چلاس میں قیام کرے گا۔ اگلے دن ناشتے کے بعد رائے کوٹ پل پہ پہنچ کے وہاں سے جیپ پہ ٹٹو پہنچے گا اور وہاں سے فئیری میڈوز کاٹیج تک ٹریکنگ اور پھر بان فائر اینڈ ڈنر۔ پھر اگلے دن بیال کیمپ اور فئیری میڈوز کے گردونواح میں آوارہ گردی۔ اگلےدن واپسی تین پہاڑی سلسلوں کے ملنے کا نظارہ اور راکا پوشی ویو پوائنٹ سے ہوتے ہوئے ہنزہ آمد اور رات کا قیام۔ اگلے دن عطاباد جھیل اور خنجراب بارڈر۔ واپسی ہنزہ اور قیام۔اگلے دن التت اور بلتت فورٹ کا وزٹ اور واپسی چلاس اور رات کا قیام ۔ اگلے دن گھر کا سفر۔

    گروپ نمبر 3: (لاہور بیسڈ گروپ)
    یہ گروپ 20000 روپے چارج کرے گا۔فوٹو گرافی کی مفت سروس مہیا کرے گا۔تین دن تین وقت کا کھانا اور تین دن دو وقت کا کھانا دے گا۔رہائش اور ٹرانسپورٹ وغیرہ کے ساتھ۔ یہ گروپ اسلام آباد سے چلے گا اور بالاکوٹ کے دریا پر ناشتہ کرے گا وہاں سے سیدہ ہنزہ کریم آباد پہنچے گا اور رات رکے گا۔ اگلا دن بلتت فورٹ، التت فورٹ، ہنزہ بازار، ایگل نیسٹ اور پھر کریم آباد میں ہی نائیٹ سٹے۔ اگلے دن عطا باد جھیل، خجنراب پاس پھر واپسی کریم آباد میں نائیٹ سٹے۔ اگلے دن نلتر ویلی کا سفر، نلتر لینک کا نظارہ اور پھر کریم آباد یا گلگت میں رات کا قیام۔ اگلے دن رائے کوٹ پل سے ٹٹو گاؤں اور وہاں سے فئیر میڈوز اور رات کا قیام۔ پھر اگلے دن بیال کیمپ اور فئیری میڈوز میں آوارہ گردی۔ اگلے دن گھر کا سفر۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    3,815
    یاز بھائی تو ٹور گروپ کے ساتھ جانے کے قائل نہیں ہیں۔ آپ جن جگہوں میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کے مطابق کوئی ایک گروپ منتخب کر لیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. شہزاد وحید

    شہزاد وحید محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    میرا اپنا بھی پہلا ہی تجربہ ہو گا ٹور گروپ کے ساتھ۔ میں اپنی کنوینس پر بھی جا سکتا ہو پر یہ بہت ہی لمبا سفر ہے اور علاقہ بھی اتنا آسان نہیں۔ اور ہم ہیں بھی صرف دو تین۔ سو یہ آپشن بہتر لگ رہی ہے۔ میرا رجحان گروپ نمبر تین کی طرف ہے کیونکہ اس میں فئیری میڈوز اور نلتر ویلی بھی شامل ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,471
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    آپشن تھری کا انتخاب کیجیے شہزاد بھائی۔ ان کا پلان ذرا زیادہ دلچسپ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    6,987
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    میں تہانوں ٹیگ کرن لگا سی، فیر سوچیا رات دے تھکے ستے ہونے او میاں صاب نوں ریسیو کر کے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. شہزاد وحید

    شہزاد وحید محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    دل کی بات:in-love:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    3,815
    ٹور گروپ کے ساتھ اس لیے جانا بہتر رہتا ہے کہ آپ رہائش اور کنوینس سے بے فکر ہو جاتے ہیں۔ اور سفر تو اتنا زیادہ ہے کہ پوچھیں مت۔ کچھ سڑکیں تو بے حد خطرناک ہیں جیسا کہ بابو سر ٹاپ پہ جانے والا راستہ۔ آپ جگہوں کی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضرور تجربہ کیجیے ٹور گروپ کا۔
     
  8. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,471
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہاہاہاہاہااااا۔۔۔۔ میاں صاب چلے گئے یا ابھی ادھر ہی ہیں؟
     
  9. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    6,987
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بارڈر پار؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,471
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اس گروپ کی واحد اٹریکشن میوزیکل نائٹ ہے۔۔۔۔

    یہ تو دے مار ساڑھے چار ہے۔۔۔۔۔ واپسی پر چوبرجی سے مالشیا لیتے جائیے گا۔

    یہ گروپ کا پلان بہتر ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,471
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یہاں تو ہائی وے طرز کی سڑک جاتی ہے۔ آپ آخری بار کب گئے تھے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,471
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ادھر وہ زیادہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,471
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    چھوٹا بھائی ابھی پندرہ دن کے قیام کے بعد دیوسائی سے لوٹا ہے۔ اور ابھی تک تصاویر دکھا دکھا کر جلا رہا ہے۔ :)
     
  14. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    3,815
    جی ہاں!! درست کہا نین بھائی!! خطرناک اس لیے کہا کہ چڑھائی اور اترائی خطرناک ہے۔ اگر ڈرائیور ماہر نہ ہو تو وہاں ڈرائیو کرنا مشکل ہے۔
    ہم آخری بار پندرہ دن پہلے گئے تھے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  15. شہزاد وحید

    شہزاد وحید محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    دیو سائی کی طرف بھی جا رہے ہیں لوگ۔ لیکن اس طرف سفر بہت زیادہ اور راستے خراب ہیں۔ اس طرف کی اٹریکشن میں دیو سائی، کھپلو، شِگر، شنگریلہ، کولڈ ڈیزرٹ، راما میڈوز ہیں۔ وہ اگلے سال سہی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,471
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    عمدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    10,849
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کیسے کیسے لوگ ہمارے جی کو جلانے آ جاتے ہیں :cry:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    7,316
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    السلام علیکم جناب
    پہلا اور تیسرا پلان زیادہ مناسب لگ رہے ہیں. پہلے پلان میں ہوپر گلیشئر اور پھنڈر ویلی اضافی اٹریکشن ہیں اور تیسرے میں فیئری میڈوز ہے. آپ ان میں سے جو جگہ بعد میں وزٹ کرنے کا پلان رکھتے ہوں، تو فی الحال دوسرے پلان کو منتخب کر لیں. ویسے تقابل کیا جائے تو فیئری میڈوز زیادہ خوبصورت جگہ ہے۔ تاہم ہوپر گلیشئر اور پھنڈر ویلی بھی عمدہ جگہیں ہیں۔
    ویسے میں خود پہلے پلان کو منتخب کرتا کہ فیئری میڈوز تو بعد میں دو تین دن کے شارٹ ٹرپ میں بھی جایا جا سکتا ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر