ہندوستان بمقابلہ ساوتھ افریقہ‌: چیمپئنزٹرافی، گیارہواں میچ

ابن توقیر

محفلین
آج سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے دونوں ٹیمیں جان کی بازی لڑائی گی۔ انڈیا ٹاس جیت کر فیلنڈنگ کررہا ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
بھارت دو میچوں میں پہلے کھیل کر تین سو سے زائد رن بنا چکا ہے (دو میچز میں کُل ملا ساڑھے چھ سو رن تو بنتے ہوں گے) تاہم، اس کے باوجود، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے تیسرا میچ جیتنا لازم ہے۔ ہم پاکستانیوں نے دو میچوں میں کل ملا کر ڈھائی سو بھی نہیں بنائے، اور ہم نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک میچ ہی تو جیتنا ہے ۔۔۔ اللہ کی شان :)
 
اللہ شکر خور کو شکر عطا کرہی دیتا ہے
 
ابن توقیر

محفلین
فی الحال تو سٹار کرکٹ پر دیکھ رہا ہوں،سفر وغیرہ میں یہی دیکھتا ہوں۔ پہلے ڈائریکٹ یوٹیوب پر تھی پی ٹی وی کی سٹریمنگ، آج کل وکٹس ڈاٹ ٹی وی کہ ڈومین پر منتقل ہوئی ہے۔ یہ شائد صرف پاکستان میں ناظرین کے لیے ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
اس وقت جو کیبورڈ استعمال کر رہا ہوں۔ اس میں اردو میں اعداد یہی والے ہیں۔
ملٹی لنگ او
اور اگر ہمیں یہاں اردو محفل پر، یا، ایم ایس ورڈ میں یہ اعداد لکھنے پڑ جائیں تو کسی خاص فونٹ میں لکھنے ہوں گے یا کوئی اور صورت بھی ہے؟
 
Top