ویب ڈیویلپمنٹ ہجری سے عیسوی اور عیسوی سے ہجری کنورٹر

فاتح

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔
اس سے کنفرم ہو گیا کہ بندہ یکم ربیع الثانی 1369 ھ کو اس دنیائے فانی میں آیا تھا۔ 1369 تو میرے تریخی نام سے ہی برامد ہوتے ہیں۔ اعجاز بلند اختر
 

فاتح

لائبریرین
وارث صاحب! ابجد اور تمام حروف کو دیے گئے اعداد کو سامنے رکھ کر ایکسل میں ایک جدول ترتیب دے لیں۔ اور اس کی مناسبت سے مختلف ناموں کو دیکھتے جائیں۔ گو اس میں کافی وقت لگے گا۔

اگر کوئی پروگرامر (جن میں‌نبیل صاحب کا اسم گرامی سر فہرست ہے) چھوٹا سا کوڈ لکھ دیں جو حروف کے متوازی اعداد کو جمع کرتا جائے تو کافی آسان ہو سکتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اچھا آئیڈیا ہے ایکسل میں پروگرام بنانے کا۔ ویسے ابجد میں میں کافی سر کھپا چکا ہوں کسی زمانے میں، بس خواہ مخواہ علم الاعداد اور رمل کے بھوت سوار ہو گئے تھے۔ جب ایک صاحب نے پوچھ لیا کہ اس دفعہ میرے بیٹا ہوگا کہ بیٹی تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ دیا۔;)

بہرحال اچھا خیال ہے یہ۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ اچھا آئیڈیا ہے ایکسل میں پروگرام بنانے کا۔ ویسے ابجد میں میں کافی سر کھپا چکا ہوں کسی زمانے میں، بس خواہ مخواہ علم الاعداد اور رمل کے بھوت سوار ہو گئے تھے۔ جب ایک صاحب نے پوچھ لیا کہ اس دفعہ میرے بیٹا ہوگا کہ بیٹی تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ دیا۔;)

بہرحال اچھا خیال ہے یہ۔

خیر میں اس "حد" تک تو نہیں پہنچا لیکن صرف ابجد کے اعداد تک ہی محدود رہا اور وہ بھی اس لیے کہ قدما میں سے کافی شعرا نے سالوں کے اعداد کو مصرعوں اور الفاظ میں باندھا تھا تو یہ جاننے کا شوق ہوا کہ کیوں کر حروف سے اعداد نکالے جاتے ہیں۔

یہ لیجیے جناب ایکسل کی فائل پیش خدمت ہے اور اس میں کچھ فارمولے لگا کر آسانی یہ کر دی ہے کہ بائیں جانب A کالم میں حروف لکھتے جائیں اور C کالم میں‌ان حروف کے اعداد کا مجموعہ سامنے آتا جائے گا۔

لیکن اب بھی پروگرامر حضرات سے یہی گزارش ہے کہ پی ایچ پی وغیرہ میں اس سے ملتا جلتا کوئی جنتر منتر لکھ دیں تا کہ ویب سائٹس پر رکھا جا سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اٹیچ کردہ زپ فائل میں adaad.htm فائل کو لوڈ کریں۔ اس میں ذیل کی تصویر کے مطابق اعداد معلوم کیے جا سکتے ہیں۔
adaad.JPG
 

Attachments

  • adaad.zip
    8 KB · مناظر: 95

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل صاحب!
آپ نے تو گھنٹوں میں مسئلہ ہی حل کر دیا۔ ایک مرتبہ پھر شکریہ!
ویسے یہ جاوا سکرپٹ آپ نے ہی لکھا ہے:rolleyes: واقعی حیران کن!
اللہ تعالیٰ آپ کے علم کو مزید وسعتیں عطا فرمائے۔ آمین!
 

نبیل

تکنیکی معاون
فاتح، روزے میں کوئی ڈھنگ کا کام تو ہونے سے رہا، یا تو نثری نظم لکھی جا سکتی یا پھر جاوا سکرپٹ کی روٹین۔ :)
مجھے ڈاؤنلوڈ کاؤنٹر میں کوئی ڈاؤنلوڈ نظر نہیں آ رہی۔ آپ نے استعمال بھی کیا ہے یا ویسے ہی تعریفیں کر رہے ہیں؟ :)
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔۔ خدارا اسے نثری نظم سے تو مت ملائیے۔ اس قدر "با وزن" سکرپٹ کی توہین معلوم ہوتی ہے۔:grin:

اور یہ رہا ثبوت ڈاؤن لوڈ کیے جانے کا:;)
کوڈ:
	<script language="javascript">
	var charCodes= new Array();

	charCodes['ا']=1;
	charCodes['ب']=2;
	charCodes['ت']=400;
	charCodes['ث']=500;
	charCodes['ج']=3;
	charCodes['ح']=8;
	charCodes['خ']=600;
	charCodes['د']=4;
	charCodes['ذ']=700;
	charCodes['ر']=200;
	charCodes['ز']=7;
	charCodes['س']=60;
	charCodes['ش']=300;
	charCodes['ص']=90;
	charCodes['ض']=800; 
	charCodes['ط']=9;
	charCodes['ظ']=900;
	charCodes['ع']=70;
	charCodes['غ']=1000;
	charCodes['ف']=80;
	charCodes['ق']=100;
	charCodes['ک']=20;
	charCodes['ل']=30;
	charCodes['م']=40;
	charCodes['ن']=50;
	charCodes['و']=6;
	charCodes['ہ']=5;
	charCodes['ی']=10;
	charCodes[' ']=0;

	function computeCode(strName)
	{			
		if(!strName) return 0;
		
		var result=0;
		for(i=0; i< strName.length; i++)
		{
			//alert(i+" "+strName.charAt(i)+" "+charCodes[strName.charAt(i)]);
			result= result+ charCodes[strName.charAt(i)];
		}
		
		return result;
	}
	
	function getCode()
	{
		var textName= document.getElementById("username");		
		var resultText= document.getElementById("resultcode");
		var strName1= textName.value;
		var res=  computeCode(strName1);
		resultcode.value= res;
	}
	</script>
	</head>
	<body>

	<script language="javascript1.2" type="text/javascript" src="OpenPad.js"></script>
	<script language="JavaScript">
		initUrduEditor({onscreenKeyboard:1});
	</script>
 

فاتح

لائبریرین
نبیل! میں نے آپ کا بنایا ہوا صفحہ و سکرپٹ یہاں آن لائن رکھ دیا ہے:
http://www.lunesys.com/adaad

لیکن ایچ ٹی ایم ایل فائل میں آپ کے نام اور ویب سائٹ کو بطور کمینٹس ڈال دیا ہے۔

کوئی اعتراض تو نہیں ہے نا؟:rolleyes:
 
گریٹ نبیل بھیا! آپ تو ہمیشہ کمال کرتے ہیں۔ :)
اللہ آپ کے علم میں ڈھیروں اضافہ فرمائے اور اس میں سے کچھ حصہ مجھے بھی عطا فرمائے۔ آمین
 
اس کلینڈر میں، میرے پاس ایک غلطی آئی ہے۔۔۔۔۔۔!
ہجری تقویم کے حساب سے میری تاریخِ پیدائش جو ہے، اس میں اور اس کلینڈر کی تاریخ میں ایک دن کا فرق ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
عمار صاحب! چونکہ ہجری کیلنڈر کا انحصار چاند پر ہوتا ہے اس لیے ایک دن کا فرق آ سکتا ہے۔ اور ہو سکتا ہے کہ دنیا کے ایک خطے میں‌ تاریخ کچھ اور ہو جب کہ کسی دوسرے حصے میں کچھ اور۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی تاریخ پیدائش میں ایک دن کا فرق آ ‌رہا ہو گا۔:)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
فاتح بھائي
عيسوي سے ہجري کنورٹر کے ليے بہت شکريہ
اور اعداد معلوم کرنے والے سکرپٹ کو نبيل سے لکھوانے کے ليے بھي شکريہ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبيل
بہت مفيد ہے ليکن ايک مسئلہ ہے وہ يہ کہ

تاريخ گوئي کے ليے عموما شعرا شعر کہتے ہيں اور پورے پورے مصرعے سے تاريخ بر آمد کي جاتي ہے
اس مقصد کے ليے ميں نے جب اک مصرع لکھا تو NaN لکھا ہوا آگيا
ميں نے الفاظ کم کرنا شروع کيے اور چيک کرتا گيا
نتيجہ يہ نکلا کہ چار الفاظ سے زيادہ عبارت لکھي جائے تو جواب نہيں ملتا
مثلا ميں نے لکھا

بنام او کہ او نامي ندارد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ NaN
بنام او کہ اور نامي ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ NaN
بنام او کہ او۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 132

اگر يہ ايرر دور ہو سکے تو پھر بات بنے گي
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ميں سمجھ گيا

يوني کوڈ قدروں والا معاملہ ہے سکرپٹ ميں اردو کے علاوہ عربي اور فارسي حروف بھي شامل کرنا ہونگےکيونکہ ميرے کي بورڈ ميں کچھ ايسا ہي معاملہ ہے خاص کر "ي"
اور يہ ميں نے اس ليے کيا ہوا ہے کہ اس سے ميں کلک وغيرہ ميں بھي بغير کسي پريشاني کے لکھ ليتا ہوں
 
Top