ہارتا جارہا ہے امریکا از محمد خلیل الرحمٰن

ھارتا جارہا ہے امریکا
محمد خلیل الرحمٰن

پولیو ویکسین پینے میں
یوں تو کوئی حرج نہیں ہوتا

صرف اِک شائبہ ہے گورے نے
کچھ تو اِس میں ملا دیا ہوگا

ڈر ہے ایسی دوا کے پینے سے
بانجھ ہوجائے گا مرا بیٹا

ساری دنیا کا ہے وہ ٹھیکیدار!
کتنا نادان ہے یہ امریکا

پولیو کو بھگایا دنیا سے
رائیگاں جارہا ہے یہ دعویٰ

روز خبروں میں آپ سُن لیجے
پولیو کا مریض ایک نیا

ھائے امریکہ، ھائے امریکا
لے لیا اُس نے ہم سے کیوں پنگا

ابنِ لادن کو ڈھونڈنے کے لیے
پولیو ویکسین کا دھوکا!

اور آکر پکڑ لیا تھا اُسے
ھائے امریکہ، ھائے امریکا

پولیو کو جو ختم کرنا تھا
ہم سے پنگا نہیں لیا ہوتا

آج ہر کیس ہے ہماری جیت
ہارتا جارہا ہے امریکا
ٌٌٌ ٌ ٌٌٌ ٌٌٌ​
 
ہماری جیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔
images
 
x boy

محفلین
ہمیشہ کی طرح زبردست
شکریہ

سورج نکلتا پھر ڈوبتا بھی، رات کے بعد سویرا بھی ہوتا ہے بارش اور کڑک کے بعد دوھوپ بھی نکلتی ہے
آج دنیا میں جتنی بد سکونی ، بے چینی ہے یہ سب وجہ امریکہ ہے انگلی ڈالتے وقت نہیں سوچتا کہ وہاں کیا ہے
ہر جگہہ شہد نہیں ہوتا، غلط جگہہ بھی ممکن ہے کہ انگلی وہاں چلی جائے۔ ساری تدبیریں اب غلط ہورہی ہیں
افغانستان، عراق، پاکستان یہ تینوں اس کی بربادی والی جگہیں ہیں نتائج میں دیر سویر ہوہی جاتا ہے
 
لاہور میں انسداد پولیو مہم کا کارکن فائرنگ سے زخمی

  • 17 فروری 2016
شیئر

160113055541_polio_police_pakistan_640x360_afp_nocredit.jpg
Image copyrightAFP

Image captionحملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انسدادِ پولیو مہم میں شریک ایک کارکن کو زخمی کر دیا ہے۔
لاہور پولیس کے کنٹرول روم میں موجود اہلکار نے بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ جعفری کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بدھ کی صبح لاہور میں چوبرجی کے قریب راج گڑھ کے علاقے میں پیش آیا۔
لاہور سمیت پاکستان بھر کے 83 ’خطرناک قرار دیے گئے‘ اضلاع میں پیر سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق عمر خان نامی کارکن اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ قطرے پلانے کے لیے پیدل جا رہے تھے جب موٹرسائیکل پر دو سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ عمر خان کی ٹانگ پر گولی لگی اور انھیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیو کارکن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی تفتیش یہ ظاہر کرتی ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم پولیس اس معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔شہر بھر میں پولیو مہم جاری ہے اور پولیو ورکرز کی سکیورٹی کا مناسب انتظام ہے۔‘
محمد عثمان، ڈی سی او لاہور
پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی اس ٹیم نے مہم کے ضابطۂ کار کے تحت کام شروع کرنے سے قبل مقامی تھانے میں اطلاع نہیں دی تھی اس لیے ان کے ساتھ سکیورٹی اہلکار نہیں تھے۔
حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
لاہور کے ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ’پولیو کارکن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی تفتیش یہ ظاہر کرتی ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم پولیس اس معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’شہر بھر میں پولیو مہم جاری ہے اور پولیو ورکرز کی سکیورٹی کا مناسب انتظام ہے۔‘
خیال رہے کہ ماضی میں کراچی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں انسداد پولیو ورکرز پر حملوں کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جبکہ لاہور میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
رواں سال کے آغاز میں کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز کے باہر ایک خود کش بم حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے۔
گذشتہ سال 2015 میں سنہ 2014 کے مقابلے میں انسداد پولیو ٹیموں اور ان کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر حملوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔
 
قطرے پینے کے باوجود بچہ پولیو کا شکار

ہائے امریکہ ہائے امریکہ
پیتے جارہے ہیں قطرے ہوتا جارہا پولیو

ہائے امریکہ ہائے امریکہ
تو تو ہر بیماری کی شفا تجھ پر ہی ایمان

ہائے امریکہ ہائےامریکہ
یہ اللہ اللہ کیا ہے بس ہمارا ہے امریکہ

ہائے امریکہ ہائے امریکہ
ہر چیز ٹھیک کردیے ہمارا تو مرجع بھی تو ہے
 
فاتح

لائبریرین

خلیل بھائی، آپ کی یہ نظم پڑھ کر ایسے مزید واقعات بھی متوقع ہیں۔ :laughing:
 
اکمل زیدی

محفلین
قطرے پینے کے باوجود بچہ پولیو کا شکار

ہائے امریکہ ہائے امریکہ
پیتے جارہے ہیں قطرے ہوتا جارہا پولیو

ہائے امریکہ ہائے امریکہ
تو تو ہر بیماری کی شفا تجھ پر ہی ایمان

ہائے امریکہ ہائےامریکہ
یہ اللہ اللہ کیا ہے بس ہمارا ہے امریکہ

ہائے امریکہ ہائے امریکہ
ہر چیز ٹھیک کردیے ہمارا تو مرجع بھی تو ہے
کہیں نہ کہیں اپنی نکآل ہی دیتے ہو کسی نہ کسی بہانے ۔۔۔۔۔:LOL::LOL:
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے سننے اور پڑھنے میں آیا تھا کہ سی آئی اے نے کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ اب اپنے "کام" میں ویکسینوں کی مہمات کا سہارا نہیں لیا جائے گا۔
 
Top