گیم آف تھرونز

زیک

مسافر
جارج آر آر مارٹن کی مشہور فینٹسی بکس A Song of Ice and Fire کی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کا چوتھا سیزن اتوار کو شروع ہو رہا ہے۔ اس سیزن میں تیسری کتاب A Storm of Swords کا دوسرا حصہ دکھایا جائے گا۔

میں اس سیریز کی پانچوں کتب پڑھ چکا ہوں اور چھٹی اور ساتویں کے انتظار میں ہوں۔ ٹی وی پر بھی پہلے تین سیزن دیکھے تھے جو بہترین تھے۔

آپ میں سے کسی نے کتابیں پڑھیں یا ٹی وی سیزیر دیکھی؟
 
arifkarim

معطل

پہلے سیزن کی کچھ اقساط دیکھیں تھیں لیکن کچھ خاص مزہ نہیں آیا۔ کہانی میں تاریخ کا بتنگڑ بنا دیا گیا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Game_of_Thrones#Plot
 
اسد

محفلین
میں سیریز کی پانچوں دستیاب کتابیں پڑھ چکا ہوں اور ٹی وی سیریز کے تینوں سیزن بھی دیکھے ہیں۔ ناول اور سیریز بہترین ہیں۔

میرے ذاتی خیال میں نامکمل کہانی کی ٹی وی سیریز بنانا اچھا فیصلہ نہیں تھا۔ خاص طور پر اس لئے کہ پہلے مصنف یہ کہانی تین کتابوں میں مکمل کرنا چاہتا تھا اور پھر چار کتابوں میں اور پھر چھ میں، اب سات حصوں میں مکمل ہو گی۔ اس کے علاوہ چوتھا حصہ مکمل کرنے میں چار سال اور پانچواں حصہ مکمل کرنے میں پانچ سال لگ گئے تھے, یعنی ٹی وی سیریز مکمل ہونے سے پہلے کہانی مکمل ہونا مشکل تھا۔ پھر یہ کہانی نسبتاً کم عرصے پر محیط ہے (پہلی پانچ کتابیں تقریباً تین سال پر محیط ہیں)، لیکن ٹی وی سیریز سیزن کے حساب سے چلتی ہیں۔ کہانی کے کئی اہم کردار کم عمر ہیں لیکن ٹی وی سیریز میں ہر سیزن پورے سال پر محیط نہیں ہے اس لئے بچے یا نوجوان کردار ادا کرنے والے اداکار ناول کے مقابلے میں زیادہ جلدی بڑے ہو رہے ہیں۔

ٹی وی سیریز میں کچھ چیزیں کتابوں سے مختلف ہیں، بعض کی ضرورت سمجھ آتی ہے (مثلاً کرداروں کی تعداد میں کمی اور یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے کہانی میں خفیف تبدیلی)، لیکن بعض کی ضرورت سمجھ نہیں آتی (کسی واضح مقصد کے بغیر کہانی میں تبدیلی)، لیکن یہ صرف ان لوگوں کے لئے ہے جو کتابیں پڑھ چکے ہیں۔ صرف ٹی وی سیریز دیکھنے والوں کو اس سے فرق نہیں پڑنا چاہئیے۔
 
زیک

مسافر
میرے ذاتی خیال میں نامکمل کہانی کی ٹی وی سیریز بنانا اچھا فیصلہ نہیں تھا۔ خاص طور پر اس لئے کہ پہلے مصنف یہ کہانی تین کتابوں میں مکمل کرنا چاہتا تھا اور پھر چار کتابوں میں اور پھر چھ میں، اب سات حصوں میں مکمل ہو گی۔ اس کے علاوہ چوتھا حصہ مکمل کرنے میں چار سال اور پانچواں حصہ مکمل کرنے میں پانچ سال لگ گئے تھے, یعنی ٹی وی سیریز مکمل ہونے سے پہلے کہانی مکمل ہونا مشکل تھا۔
یہ سیزن تیسری کتاب کے دوسرے حصے پر مشتمل ہے۔ 2015 اور 2016 میں چوتھی اور پانچویں کتب کو دکھایا جائے گا۔ امید ہے کہ اس وقت تک The Winds of Winter چھپ جائے گی۔ مسئلہ آخری کتاب کا بنے گا کہ ٹی وی سیریز اس سے پہلے ختم ہو جائے گی۔
 
تو اسکو ہالی وڈ ایک فلم کی شکل میں پیش کر دے گا۔ سیریز کی مقبولیت کے بعد ایک ہالی وڈ فلم تو بننی چاہئے!
 
شہزاد وحید

محفلین
میں تو تمام سیزن بڑے مزے سے دیکھے۔ اب چوتھے سیزن کی دوسری قسط میں کنگ جافری کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا ہے اور اب تیسری قسط کا انتطار ہے۔
 
arifkarim

معطل
میں تو تمام سیزن بڑے مزے سے دیکھے۔ اب چوتھے سیزن کی دوسری قسط میں کنگ جافری کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا ہے اور اب تیسری قسط کا انتطار ہے۔

کنگ جافری جیسے نکھٹو بادشاہ کی موت پر بہت سے شائقین سیریز نے فیس بک ٹالک بیک پر مٹھائیاں بانٹیں۔ لیکن یاد رہے کہ اس کو زہر دینے والا اسکا چچا نہیں کوئی اور ہے :)
http://g2g.fm/forum/showthread.php?...Download-S04E02-720p-HDTV-Streaming-Subtitles
 
جارج آر آر مارٹن کی مشہور فینٹسی بکس A Song of Ice and Fire کی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کا چوتھا سیزن اتوار کو شروع ہو رہا ہے۔ اس سیزن میں تیسری کتاب A Storm of Swords کا دوسرا حصہ دکھایا جائے گا۔

میں اس سیریز کی پانچوں کتب پڑھ چکا ہوں اور چھٹی اور ساتویں کے انتظار میں ہوں۔ ٹی وی پر بھی پہلے تین سیزن دیکھے تھے جو بہترین تھے۔

آپ میں سے کسی نے کتابیں پڑھیں یا ٹی وی سیزیر دیکھی؟

میں نے اس سیزن کے چند ٹریلر دیکھے ہیں اور یہ سیریز مستقبل میں دیکھے جانی والی سیریز میں ٹاپ پر ہے۔ افسوس کہ Netflix پر یہ نہیں ورنہ کب کا دیکھ چکا ہوتا۔

کتابیں کیسی ہیں اس کی زیک اور آپ نے کیا Once upon a Time ٹی وی سیریز دیکھی ہے ؟
 
گیم آف تھرونز نیٹفلکس پر ڈی وی ڈی فارمیٹ میں ہے مگر سٹریمنگ میں نہیں۔

کتابیں اچھی ہیں۔ پہلی تین بہترین ہیں خاص طور پر تیسری جس پر پچھلا اور موجودہ سیزن مبنی ہے۔ چوتھی اور پانچویں کتب کچھ سست رفتار ہیں

Once upon a time نہیں دیکھی
 
زیک

مسافر
اس سیزن کی قسطیں کچھ رہ گئیں کہ مصروفیت رہی۔ کوشش ہے کہ سیزن ختم ہونے سے پہلے کیچ اپ کر لوں۔
 
طالوت

محفلین
تینون سیزن دیکھ رکھے ہیں چوتھے کا ارادہ ہے ۔

جیفری یا کسی اور کسی زندگی موت بتا کر سریز کا مزہ کرکرا کرنے سے گریز کریں۔
 
زیک

مسافر
پانچواں سیزن جاری ہے۔ اب تک کی پانچ کتابوں کی کہانی ختم ہو رہی ہے۔ لگتا ہے اگلے سال ٹی وی سیریز کتب سے آگے نکل جائے گی۔

اس سیزن میں کتابوں کی کہانی سے کچھ زیادہ تبدیلی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
 
arifkarim

معطل
پانچواں سیزن جاری ہے۔ اب تک کی پانچ کتابوں کی کہانی ختم ہو رہی ہے۔ لگتا ہے اگلے سال ٹی وی سیریز کتب سے آگے نکل جائے گی۔
میں نے اس سیریل کے پہلے سیزن کے کچھ اقساط دیکھنے شروع کئے تھے پر کوئی خاص دلچسپی نظر نہیں آئی۔ پتا نہیں امریکیوں میں یہ کیوں اتنا مقبول ہے :) شاید یہ ایک وجہ ہو:
http://en.wikipedia.org/wiki/Game_of_Thrones#Use_of_sex_and_violence
 
میں نے تو کتابیں پڑھی ہوئی تھیں اور آخری دو کتب کا انتظار ہے۔
 
Top