گھونسلے میں گھونسلا

ماہی احمد

لائبریرین
پچھلے سال ہمارے گھر بھی شارک نے گھونسلہ بنایا تھا۔۔۔ صبح شام دونوں بڑے پرندوں کی اور ننھے ننھے بچوں کی چہکاریں بہت بھلی لگتی ہیں طبیعت کو۔
افف آپ کی تحریر نے وہ سب یاد دلا دیا :)
 
نایاب

لائبریرین
سچے انسانی جذبوں سے مہکتی بہت خوبصورت تحریر
انسانیت نام ہی اسی جذبے کا جو مخلوق خدا پہ رحم و کرم کرنا سکھاتا ہے۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
 
جاسمن

لائبریرین
سچے انسانی جذبوں سے مہکتی بہت خوبصورت تحریر
انسانیت نام ہی اسی جذبے کا جو مخلوق خدا پہ رحم و کرم کرنا سکھاتا ہے۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت شکریہ۔
اتنے عرصے میں تو شاید اب بچوں کے بچے بھی آ چکے ہیں۔
پہلے گھونسلا خالی ہو گیا۔ کچھ دن خالی رہا۔ پھر کچھ تنکے وغیرہ اُٹھا کر نجانے کہاں لے جائے جانے لگے۔ پھر از سرِ نو گھونسلے کی مرمت شروع ہوئی۔ اور ایک جوڑا رہنے لگا۔ بچے ہوئے۔ بچوں کی دیکھ بھال ہو رہی تھی پِچھلے دنوں۔
پینٹ کی بالٹی تو وہیں کی وہیں ہے۔ اُس پہ سے کاغز اُتر چکا۔ اُسے گھونسلا بنانے کے لئے پسند نہیں کیا گیا۔ کسی دن اُسے اُتارتی ہوں۔
 
واہ۔ مزے دار مزے دار۔

کمال کیا ہے بٹیا۔ خوش رہیے

اور ہاں
لکھتی رہیے
اگر گھریلو واقعات پر لکھتی رہیں تو ایک دن ایک خوبصورت آپ بیتی تیار ہو جائے گی، ایسا کچھ خوبصورت اندازِ تحریر ہے آپ کا۔
 
آخری تدوین:
کیا قسمت پائی ہے میں نے۔ یقین نہیں آتا۔ جو خاتون خود اتنا شاندار لکھتی ہیں ان سے مجھ کمترین کو تعریف نصیب ہوتی ہے۔ زہے نصیب!
جیت لیا آپ کے اسلوب نے، جاسمن آپا۔ اللہ کرے زورِ قلم زیادہ والی دعا ان کے لیے بچا رکھی ہے جن کے قلم میں ابھی کچھ کمزوری ہے۔ آپ کو تو اللہ نے وہ رنگِ نگارش ادا فرمایا ہے جس کا آپ کو ادراک نہیں۔ ورنہ ہمیں کیوں پوچھتیں؟ :redheart:
 
پڑھا۔ مکرر پڑھا۔پھر صفحہ ایک پہ جا کے اپنی تحریر سوویں دفعہ پڑھی:)۔۔۔ہیں کیا واقعی میں نے کچھ ایسا لکھ دیا ہے!!!
بس راحیل ! غمِ دوراں،غمِ جاناں اور غمِ روزگار(خصوصاََ خادم اعلیٰ کے دئیے غموں ) نے کاک ٹیل بن کے ہمیں چکروں میں ڈال دیا ورنہ ہم۔۔۔۔۔۔
 
Top