گوگل سرچ انجن کا نیا اشتہار

آنکھوں میں آنسو آئے بغیر نہیں رہ سکا بھیا ۔واقعی بہت ٹچنگ ہے ۔اسے کہتے ہیں ایڈ جسے دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے اور انسان داد ددئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔واقعتا گوگل نے ثابت کیا ہے کہ اصل میں نمبر ون کمپنی ہے۔

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ گوگل کے اس ویڈیو ایڈ کو دیکھ کر آپ کی آنکھیں نم نہ ہوں۔اس اشتہار کو دیکھنے کے بعد پورے دعوے کے ساتھ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ ایک ڈائریکٹر ساڑھے تین گھنٹے کی فلم میں جو بات نہیں کہہ پاتا، وہ بات بڑے سلیقے کے ساتھ گوگل ایڈ کے ڈائریکٹر نے صرف چند منٹ میں کہہ دی ہے ۔

اس اشتہار کی جو بات ہمیں اورآپ کو یکجا کرتی ہے، وہ ہے اس کا جذباتی پہلو ۔بھلے ہی ہمارے ملک کا ایک خیمہ پاکستان کو پی پی کر بد دعائیں دیتاہو، یا پاکستان کا ایک طبقہ دن رات بھارت کو کوستا ہو ۔لیکن دونوں جانب ایسے خیمے بھی ہیں ، جو آج بھی ادھر پاکستان کی آب و ہوا میں سانس لینے کے لئے ترستے۔اور اُدھر بھی ایسے لوگ ہیں جو بھارت کو دیکھنے کے لئے ترستے ہیں ۔

آج بھی اس اشتہار کے کردار یقینا ہند اور پاک دونوں جگہ موجود ہوں گے۔جواپنے پرانے گھروں کو ،آباء و اجداد کو ،اپنی اپنی دھرتی کی مٹی کو یاد کرتے ہوں گے،جو آج بھی اپنے دوستوں سے ملنے کے لئے ترستے ہوں گے،اپنے رشتہ داروں کی صرف ایک جھلک بھر دیکھنے کے لئے بے قرار ہو نگے ۔مگر حالات کی بے رحمی نے سب کچھ ملیا میٹ کر دیا ۔اور کس کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہم صرف کتابوں میں پڑھ سکتے ہیں ۔ویڈیو دیکھ کر سرد آہ بھر سکتے ہیں ،اس کو محسوس نہیں کر سکتے ۔
 
آخری تدوین:
قیصرانی محمد احمد @عمرسیف
یہ اشتہار میں نے کئی بار دیکھا ہے
بلاشبہ بہت مؤثر ہے
دو باتیں کہوں گا
اول: ہماری پرانی نسل کے دل ابھی تک اپنے ماضی سے پیوست ہیں اور وہ ہزار کوشش کے باوجود اس سے دامن نہیں چھڑا سکتے
دوئم: پاکستان اور بھارت کے درمیان نفرت ہمارے سیاستدانوں کی پیدا کردہ ہے کس کو الزام دیں اس معاملے میں دونوں ہی قصوروار ہیں اس میں سب سے مکروہ کردار میڈیا کا ہے دونوں ممالک کا جتنا دفاعی بجٹ ہے اگر یہ عوام کی فلاح و بہود پر خرچ کیا جائے تو دونوں ممالک میں کوئی غریب نہ رہے مگر بڑی طاقتیں یہ نہیں چاہتیں ان کے کا منشاء یہ ہے اس خطے میں امن قائم نہ ہو تاکہ ان کو اپنے مقاصد پورا کرنے کا موقع ملے
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
یہ انڈیا اور پاکستان کی مارکیٹ کے لئے ہے :)
کیونکہ اردو اور ہندی بولنے والے وہ لوگ جو دیگر ممالک میں رہتے ہیں، انہیں تقسیمِ ہند اور اس کے نتائج و عواقب کا شاید اتنی گہرائی سے علم نہ ہو جو پاکستان اور انڈیا کے باسی جانتے ہیں :)
 
عمر سیف صاحب ،قیصرانی بھائی، بھائی محمداحمد محترم سید شہزاد ناصر صاحب اور میرے عزیز علم اللہ السلام علیکم
آپ سبھی کا بہت شکریہ واقعی یہ اشتہار ہندو پاک کے عوام کےدلوں کی آواز ہے ۔ کاش ہمارے سیاست دانوں کو یہ احساس ہو جاتا کہ ہم سب ایک ہیں ۔ اسے دیکھنے کے بعد میں 1947 کی تاریک راتوں میں کھو گیا ، اور تاریخ کےاوراق نظروں کے سامنے بکھر گئے ، نہ جانے کتنوں کو تقسیم کی اس منحوس رات نے اپنوں سے اپنوں کو ہمیشہ کے لیے جدا کر دیا ۔ اب محض یادیں ہی یادیں باقی ہیں ۔ کبھی کبھار اسی طرح زخم تازہ ہو جاتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کو بھولنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں لیکن اپنوں سے بچھڑنے کا احساس ہمارے ذہن کے پردے ہمیشہ تیرتا رہتا ہے ۔ گوگل کی ایڈ ٹیم کا بے شکریہ کہ انہوں نے کاروبار کے فروغ کے بہانے ہی سہی ایک بار پھر سیاست کے بازی گروں کے ذریعے بنائی گئی سر حدوں کو یکلخت مٹا دیا اور یہ اشتہار دیکھ کر آج ہم سب کا دل پکار اٹھا کہ 1947 کی وہ تاریک رات کیوں آئی رے تو ۔ کیوں آئی رے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top