گوگل اے آئی وائی ٹول کٹ

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ روز قبل گوگل کی جانب سے اے آئی وائی ٹول کٹ کا اجراء کیا گیا۔ یہ ٹول کٹ دراصل راسبیری پائی کمپیوٹر کا ایک ایڈ آن ہے، جس کی بدولت راسبیری پائی کمپیوٹر ایک وائس اسسٹنٹ بن جاتا ہے۔ وائس اسسٹنٹ کی صلاحیتوں کے پیچھے گوگل اسسٹنٹ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کٹ کارفرما ہے۔ گوگل اے آئی وائی کٹ کے اجراء کا مقصد گوگل اسسٹنٹ کی صلاحیتوں کے عام دستیاب ہونے اور اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ امریکہ میں کسی کمپیوٹر میگزین کے ساتھ اسے فری ڈسٹریبیوٹ کیا گیا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے یہاں جرمنی میں یہ میگزین ایڈیشن دستیاب نہیں تھا۔ ذیل میں ایک ویڈیو میں گوگل اے آئی وائی کٹ کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔

 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل کی ویڈیو میں ایک ٹیوٹوریل موجود ہے جس میں راسبیری پائی اور گوگل اسسٹنٹ ایس ڈی کے استعمال کے ایک وائس اسسٹنٹ بنایا گیا ہے۔ اس میں گوگل اے وائی کٹ استعمال کرنے کی بجائے علیحدہ سے کچھ الیکٹرانکس کمپوننٹس استعمال کیے گئے ہیں۔

 
Top