گلے میں خارش۔ریشہ۔سانس کی تنگی

زیک

مسافر
ایک چھوٹا سا مشورہ میں بھی دے دوں کہ،
اس مرض کے لیے دو کام کیجئے ایک تو روزانہ بلا ناغہ ناک کے اندر نرم ہڈی کے پاس خالص سرسوں کا تیل لگائیں۔ بہتر ہے کہ دو وقت لگائیں۔ تھوڑا سا چھوٹی انگلی یا پھر کارٹن اسٹک کی مدد سے لگایا جاسکتا ہے۔
دوسرا یہ کہ طیبی یا کسی بھی اچھے دوا خانے کا "لعوقِ سپستاں" لیں اور صبح و شام یہ بھی ناشتے اور کھانے کے بعد ایک چمچی گرم پانی میں ملا کر پی لیں یا پھر ایسے ہی سادہ پانی سے کھالیں۔
امید ہے آپ کی بیماری میں خاصہ افاقہ ہوگا۔
اب معلوم ہوا کہ آپ نے جاسوسی کیوں چھوڑی۔ لگتا ہے حکیمی کاروبار بڑھ گیا تھا اور مکمل توجہ کا متقاضی تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کو نہیں کہا، وارث بھائی اور فہیم صاحب کر رہے تھے بحث۔ میں نے اقتباس لیے بغیر ہی کمنٹ کر دیا ان کے کمنٹس پڑھ کر۔
میں نے کہاں کی سگریٹ پر بحث ہادیہ! میں تو سگریٹ کے سخت خلاف ہوں، سگریٹ کو اپنا دشمن سمجھتا ہوں، اور اتنا بڑا اور بُرا دشمن سمجھتا ہوں کہ اس کو ختم کرنا چاہتا ہوں اور مقدور بھر ختم کر بھی رہا ہوں :)
 
فہیم

پھر بھی آپ جتنا اس دشمن کو چومتے ہیں
اتنا تو اپنے بچوں کو بھی نہیں پیار نہیں کیا ہوگا

کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے:)
 
سید عمران

محفلین
السلام علیکم

یہ بیماری اگر ڈاکٹر کے علاج کرنے سے دور ہو جائے تو بہتر نہیں تو آپ نے ایک نام سنا ہو گا "کھڑلی" جہاں سے گھوڑے پانی پیتے ہیں۔ اسی کھڑلی سے پانی کا گلاس بھریں اور جیسے بھی کوشش کر کے پی لیں اور ایسا مختلف دنوں میں 5 مرتبہ کریں، گلہ کی خارش، کھانسی و کالی کھانسی مع ریشہ والی کھانسی سب ٹھیک ہو جائے گا۔

والسلام
اس عمل سے اور کچھ ٹھیک ہو نہ ہو، دماغ ضرور ٹھیک ہوجائے گا!!!
:LOL::LOL::LOL::LOL::LOL:
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے کہاں کی سگریٹ پر بحث ہادیہ! میں تو سگریٹ کے سخت خلاف ہوں، سگریٹ کو اپنا دشمن سمجھتا ہوں، اور اتنا بڑا اور بُرا دشمن سمجھتا ہوں کہ اس کو ختم کرنا چاہتا ہوں اور مقدور بھر ختم کر بھی رہا ہوں :)
کاش کہ ہر دشمن ایسے ہی سلگا کر ختم کیا جا سکے
 
ہادیہ

محفلین
اتنی معلوماتی اور پر مغز گفتگو کو آپ بحث سے تشبیہی دے رہی ہیں:)
پھر تو آپ نے مغز ماری کی بھی بہت ہے:p
شکریہ۔مجھے بہت معلومات ملی ہیں۔ کیونکہ ہمارے گھر میں کوئی اس کا الحمد اللہ شکار نہیں ہوا ابھی تک۔ سب نفرت ہی کرتے ہیں اور مزے کی بات لڑکیوں کو تو اس کے دھوئیں اور سمیل سے چکر آتے ہی ہیں ہمارے تو بھائیوں کو بھی آتے ہیں :p
 
ہادیہ

محفلین
میں نے کہاں کی سگریٹ پر بحث ہادیہ! میں تو سگریٹ کے سخت خلاف ہوں، سگریٹ کو اپنا دشمن سمجھتا ہوں، اور اتنا بڑا اور بُرا دشمن سمجھتا ہوں کہ اس کو ختم کرنا چاہتا ہوں اور مقدور بھر ختم کر بھی رہا ہوں :)
اپنا لکھا ہوا مراسلہ کم از کم 5 بار پڑھیے گا وارث بھائی:(
ارے آپ دشمن سمجھتے ہیں تو اس کی ایسی کی تیسی کر دیں نا۔مطبل چھوڑ دیں :p
 
فہیم

لائبریرین
اسے آپ چومنا کہتے ہیں، میں اسے پھونکنا ہی سمجھتا رہا آج تک، اب پتا چلا مجھے بھی :)
بس پھر آج سے ہی آپ سگریٹ فلٹر کیپ (یا جو بھی اس کہتے ہیں) کا استعمال کرنا شروع کردیجئے۔
تاکہ پھر اس دشمن کو آپ کے لبوں کا لمس میسر نہ آسکے:)
 
فہیم

لائبریرین
پھر تو آپ نے مغز ماری کی بھی بہت ہے:p
شکریہ۔مجھے بہت معلومات ملی ہیں۔ کیونکہ ہمارے گھر میں کوئی اس کا الحمد اللہ شکار نہیں ہوا ابھی تک۔ سب نفرت ہی کرتے ہیں اور مزے کی بات لڑکیوں کو تو اس کے دھوئیں اور سمیل سے چکر آتے ہی ہیں ہمارے تو بھائیوں کو بھی آتے ہیں :p

یعنی آپ کے گھر میں چار سگریٹ سلگا کر
گھر کا صفایا کیا جاسکتا ہے:)
 
اسلام و علیکم

میں پہلے بھی ایک لڑی اسی موضوع پر بنا چکا ہوں.نیا رکن ہونے کی وجہ سے میں تمام تفصیل نہ لکھ سکا.لیکن آپ کے بھرپور تعاون کی وجہ سے میں دوبارہ تفصیل سے لکھ رہا ہوں تاکہ آپ میری بہتر رہنمائی کر سکیں.
مجھے آج سے تقریبا 2سال قبل ہلکی ہلکی کھانسی اور گلے میں خارش شروع ہوئی جسے میں نظر انداز کرتا رہا.پھر اس گرمیوں کے آغاز سے ہلکی ہلکی سانس کی تنگی محسوس ہونا شروع ہوئی جو بعد میں یقین میں بدل گئی.سانس کی تنگی شروع ہونے سے 4 ہفتے قبل زکام اور ناک بند ہونا شروع ہوا جو اب تک ہے.سانس کی تنگی کے مسئلے میں پیشرفت ہوئی اور گلے کے دونوں اطراف دباؤ,اور کانوں کے نیچے دباؤ محسوس ہوتا شروع ہوا.جو اب گرمی کا زور ٹوٹ رہا ہے اور گلے کا دباؤ تقریبا ختم ہو تا محسوس ہونا ہے.لیکن کبھی کبھی اپنی موجودگی کا احساس دلاتا رہتا ہے.لیکن سانس کی تنگی اور گلے کی خارش برقرار ہے مجھے خدشہ ہے کہ یہ الرجی ہے.
 
ظفری

لائبریرین
آپ کی ایک ہی سلسلے کی دو لڑیوں کو مطالعہ کرکے میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ای این ٹی ڈاکٹر کے علاوہ ۔۔۔۔ دماغی معالج سے بھی رجوع کریں ۔ اُمید ہے اللہ شفا دیگا ۔:thinking:
 
Top