گلے میں خارش۔ریشہ۔سانس کی تنگی

اسلام و علیکم
میری عمر 17 سال ہے۔
مجھے دو سال سے گلے میں خارش ہے جسکی وجہ سے ہلکی ہلکی کھانسی رہتی ہے۔لیکن چھ ماہ پہلے سے مجھے سانس کی تنگی گلے کے دونوں طرف دباؤ رہتا ہے۔جھکنے پر یہ دباؤ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ ناک بھی مکمل نہیں کھلتا ۔گلے میں گدگدی ہوتی رہتی ہے۔اسکی وجہ سے میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔پریشانی کی وجہ سے پڑھائ پر بھی توجہ نہیں دے پاتا۔
یہ کیا مسئلہ ہے؟
 
وعلیکم السلام عمران خان صاحب
جناب پہلے اپنا تعارف تو دیں بعد میں سوچیں گے آپ کی بیماری کے بارے میں
 
قیصرانی

لائبریرین
اسلام و علیکم
میری عمر 17 سال ہے۔
مجھے دو سال سے گلے میں خارش ہے جسکی وجہ سے ہلکی ہلکی کھانسی رہتی ہے۔لیکن چھ ماہ پہلے سے مجھے سانس کی تنگی گلے کے دونوں طرف دباؤ رہتا ہے۔جھکنے پر یہ دباؤ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ ناک بھی مکمل نہیں کھلتا ۔گلے میں گدگدی ہوتی رہتی ہے۔اسکی وجہ سے میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔پریشانی کی وجہ سے پڑھائ پر بھی توجہ نہیں دے پاتا۔
یہ کیا مسئلہ ہے؟
سب سے پہلے تو یہ کہ ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اس دوران یہ جائزہ لیں کہ تمباکو نوشی یا دیگر مضر عادات تو نہیں؟ تمباکو نوشی، پان یا اس طرح کی کوئی اور عادت؟ گھر میں کوئی اور فرد چین سموکر تو نہیں ہے کہ جس کے دھوئیں سے یہ مسئلہ ہو؟
آپ کی عمر کافی کم ہے، سو جتنا جلدی ہو سکے، اپنا مناسب علاج کسی ماہر ڈاکٹر سے کرا لیں
 
نایاب

لائبریرین
سب سے بہتر یہی کہ آپ پہلی فرصت میں کسی اچھے ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں ۔
اور مرض کی تشخیص کے بعد " ڈاکٹری یا حکیمی یا ہو میو پیتھک " علاج کروائیں ۔
اللہ سوہنا آپ پر کرم فرمائے آپ کو صحت کاملہ سے نوازے آمین
آپ پہلے " دوا " پر توجہ کریں ۔ دعا بھی اثر کر جائے گی ۔
بہت دعائیں
 
ہمارے ہاں تقریباًہر شخص حقّہ اور سیگریٹ پیتا ہے اور میں بھی انکے درمیان رہتا ہوں۔لیکن میں حقہ نہیں پیتا۔اور حقہ پینے والوں میں سے تو یہ مسلہ کسی کو نہیں ہے۔
 
جی شکریہ
میں دس پندرہ دنوں میں جھنگ شہر شفٹ ہو رہا ہوں پڑھائ کیلئے پھر وہاں کسی ڈاکٹر سے چیک اپ بھی کروا لینگے اور پڑھائ بھی جاری رکھینگے۔
انشأاللّہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمارے ہاں تقریباًہر شخص حقّہ اور سیگریٹ پیتا ہے اور میں بھی انکے درمیان رہتا ہوں۔لیکن میں حقہ نہیں پیتا۔اور حقہ پینے والوں میں سے تو یہ مسلہ کسی کو نہیں ہے۔
پھیپھڑوں اور دیگر اعضا کے سرطان کے کیسز حقے پینے والوں میں بھی پائے جاتے ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کسی اچھے تجربہ کا ر ڈاکٹر سے مشورہ کیجیے جو تفصیلی تجزئیے سے تجویز دے گا مثلاً موسمی پولن گرین یا ایسی کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے۔لیکن یہ سب کچھ علاقائی تجربہ کار ڈاکٹر بہتر بتا سکے گا۔
 
فاخر رضا

محفلین
یہ سب لوگ ڈاکٹر کا مشورہ کیوں دے رہے ہیں. بھائی اپنی نانی یا دادی کے نسخے پر عمل کریں. یعنی شہد نیم گرم پانی کے ساتھ. دھول مٹی، گردوغبار سے دور رہیں. پالتو جانور اور پرندے دور رکھیں. پانی زیادہ پئیں. بار بار غرارے کریں. اس کے بعد اگر ایک ماہ میں کوئی فائدہ نہ ہو تو ENT سرجن سے آپریشن کرا کے علاج کرائیں.
میں ایک ڈاکٹر ہوں
 
ہاہاہا
 
فاخر رضا

محفلین
عام طور پر الرجی کی تین قسمیں زیادہ مشہور ہیں، جلد، ناک کان حلق اور دمہ. ہر ایک کے الگ الگ ٹیسٹ ہیں. ناک کان حلق کا علاج معائنے کی بنیاد اور علامات پر ہی کیا جاتا ہے. عام طور پر ایکسرے لکھا جاتا ہے مگر وہ بہت مددگار نہیں ہوتا. سی ٹی اسکین سے جتنی آگاہی ملتی ہے وہ علامات سے بھی پتہ چل جاتا ہے. ٹیسٹ کے چکر میں نہ پڑیں
 
عثمان

محفلین
یہ سب لوگ ڈاکٹر کا مشورہ کیوں دے رہے ہیں. بھائی اپنی نانی یا دادی کے نسخے پر عمل کریں. یعنی شہد نیم گرم پانی کے ساتھ. دھول مٹی، گردوغبار سے دور رہیں. پالتو جانور اور پرندے دور رکھیں. پانی زیادہ پئیں. بار بار غرارے کریں. اس کے بعد اگر ایک ماہ میں کوئی فائدہ نہ ہو تو ENT سرجن سے آپریشن کرا کے علاج کرائیں.
میں ایک ڈاکٹر ہوں
کوالیفائیڈ معالج سے نہ کوئی تشخیص ، نہ کوئی معائنہ ، نہ کوئی تجزیہ ، "ٹیسٹ کے چکر میں نہ پڑیں " ۔۔ بس نانی کے نسخہ پر عمل کریں اور پھر وقت ضائع ہونے کے بعد سیدھے سرجری کا رخ کریں۔
معلوم ہوتا ہے کہ کراچی یا قطر میں Rate my Doctor کی سہولت موجود نہیں ورنہ یہ مشورے وہاں چسپاں کرنے کے لائق تھے۔
 
Top