گفتگو: تیسرا سبق: ایک سادہ ریلس بلاگ

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو میں شکریہ ادا کرنے پر اکتفا کروں گا۔ :)
ریلز پر اتنا تفصیلی ٹیوٹوریل تو شاید میں نے انگریزی میں بھی نہیں پڑھا ہے۔ :)

ایک سوال: کیا آپ کو کسی بلاگ کا علم ہے جو ریلز پر مبنی ہو؟ میں صرف اپنی دلچسپی کے لیے دریافت کر رہا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، میں شاید کچھ مس کر رہا ہوں۔ :(
بلاگ اپلیکیشن کے لیے ڈیٹا ماڈل کہاں لکھا گیا ہے؟
 
نبیل بھائی بہت شکریہ آپ کی محبت کا۔

کیا بتاؤں میں تنگ آ گیا تھا اپنی نا اہلی سے کہ اتنی چھوٹی سی بات سمجھا پانے سے قاصر تھا۔ خیر اس بار کے ٹیوٹوریل میں کم و بیش 10 گھنٹے صرف ہوئے۔

اور جہاں تک ریلس پر مبنی بلاگ کا سوال ہے تو۔ بے شمار ریلس بلاگ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ Mephisto نام سے ایک عدد ریلس بلاگنگ انجن کا پروجیکٹ بھی بہت ترقی کر گیا ہے۔ اسے ریلس کے لئے ورڈپریس کا بدل کہہ لیں۔ بلکہ میں تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کئی ورڈپریس ٹیمپلیٹس کو لوگوں نے mephisto کے لئے کسٹمائز کر کے وہاں کی ٹھیم گیلری میں ڈال رکھا ہے۔ ظاہر ہے ابھی ریلس اتنا میچیور نہیں ہوا اس لئے ورڈ پریس کے سامنے mephisto ابھی یوزر بیس، کمیونٹی اور پلگ انس وغیرہ کے لحاظ سے گھٹنوں کے بل چل رہا ہے۔ پر ترقی کی رفتار بہت تیز ہے۔

اس کے علاوہ ریلس کے کئی وکی سافٹؤئر بھی وجود میں آچکے ہیں۔ اور کئی ایک فورم ایپلیکیشنس پر بھی کام چل رہا ہے۔ ایسی اطلاعات کے لئے rubyforge.org اور github.com پر نگاہیں جمائے رکھئے۔

ایک آدھ ریلس بلاگ جو کہ انتہائی کلین اور کامیاب ہیں ان کا نام لینے سے کسی مقصد کے تحت ابھی گریزاں ہوں۔ ان شاء اللہ وقت آنے پر شامل گفتگو کروں گا۔
 
ابن سعید، میں شاید کچھ مس کر رہا ہوں۔ :(
بلاگ اپلیکیشن کے لیے ڈیٹا ماڈل کہاں لکھا گیا ہے؟

db/migrate ڈائریکٹری میں موجود فائل میں۔

نیمنگ کنوینشن وغیرہ پر پھر کسی وقت گفتگو کروں گا۔ پہلے پروڈکٹیو چیزیں بتا دوں پھر کانسیپٹس کی طرف قدم بڑھاؤں گا ورنہ شرکاء میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ :):):)
 
باذوق

محفلین
بہت شکریہ۔ میں تو کل جمعرات کو ہی تفصیل سے پڑھ کر خود بھی تجربہ کروں گا۔ ان شاءاللہ۔
لہذا میرا تبصرہ / سوالات ہفتہ کو۔
 
میں نے بھی پریکٹس کر لی ہے یہ واقعی بہت انٹریسٹنگ ہے- بہت بہت شکریہ - اب لگتا ہے کہ ہم کچھ نا کچھ سیکھ ہی جائیں گے-
 
بہت خوب!

عمران صاحب اگر آپ نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر ہی دیا ہے تو جلدی ہی فائلوں سے چھیڑ چھاڑ کرنا سکھاتا ہوں۔ ورنہ ابھی تک تو سب کچھ کمانڈ سے ہی جنریٹ ہوا ہے۔
 
اظفر

محفلین
میں یہی بات کہہ نہیں رھا تھا کہ سعود بھائی یہ نہیں اس کو ہر بار جلدی ہوتی ہے]
 
میں نے ابرار بھائی کے ایپلیکیشن کو پبلک کر دیا ہے۔ اب ہر کوئی اسے دیکھ سکتا ہے۔

اس ہفتے ایک انتہائی قریبی دوست کی صھبت میسر آگئی تھی جس کے چلتے بالکل ہی وقت نہ نکال سکا۔ ایک روز رات میں لکھنے بیٹھا تو یہ سوچنے لگ گیا کہ پہلے کنٹرولر کا سبق لکوں یا ویو کا۔ اور یہی سوچتے سوچتے تھکن کے باعث نیند آ گئی۔ خیر ان شاء اللہ پرسوں تک ایک عدد سبق تحریر کرتا ہوں۔

اللہ توفیق دے۔
 
اظفر

محفلین
سعود برادر
اسی لیسن کو ہیروکوگارڈن سے ہٹ‌کر لوکل سسٹم پہ ٹرایی کر سکتے ہیں یا ابھی رہنے دیں ؟
 
اظفر بھائی لوکل انسٹالیشن پر کام کرنے کا ابھی مشورہ نہیں دوں گا۔ کیوں کہ اس سبق میں لوکل انسٹالیشن پر کام کرنے کے بارے میں کوئی اشارہ موجود نہیں۔ ہاں اگر آپ بضد ہیں تو پچھلا سبق ملاحظہ فرمائیں یا منسلکہ ریفرینس روابط تک جائیں۔

ایک بات اور واضح کر دوں کہ اس ویک اینڈ میں کمپنی کی جانب سے ٹرپ پر گیا ہوا تھا۔ اور نکلنے سے قبل کیئے گئے وعدے کو کام کے دباؤ کے باعث وفا نہ کر سکا۔ پھر بھی میں کوشش کروں گا کہ دو ایک روز میں کچھ پرائیورٹیز کو نمٹا کر ایک سبق پوسٹ کرتا ہوں۔ جس میں غالباً ویو پر بات کروں گا اور مختصراً کنٹرولر پر بھی۔ ان شاء اللہ
 
جی ٹھیک ہے
لوکل کا ویسے ہی پوچھا کیوں کہ میرے پاس شروع سے ہی انسٹال ہے ۔ دو دن پہلے پروگرام فایلز کی لسٹ‌میں دیکھ کر دوبارہ یاد تازہ ہو گٰئی اسلیے پوچھ لیا ۔
 
Top