گرمیوں کی چھٹیاں

نمرہ

محفلین
میں جارجیا ٹیک میں تھا اور گرمیوں میں سان ہوزے کیلیفورنیا میں جاب کا پروگرام تھا۔ لہذا لمبا پلان بنایا اور کراس کنٹری ڈرائیو کی۔ ماؤنٹ رشمور، ییلوسٹون، گرینڈ ٹیٹون، سالٹ لیک سٹی۔ اس طرح تقریباً 4000 میل بعد سان ہوزے پہنچے۔

علم نہ تھا کہ آپ کی فیلڈ بھی ای ای ہے۔
جارجیا ٹیک کے تو بہت سارے لوگوں کو جانتی ہوں میں۔
اٹلانٹا سے کیلیفورنیا تو واقعی لمبی ڈرائیو ہو گئی۔ کافی اچھی چھٹیاں ہوں گی آپ کی تو۔
میں ای سی ای میں ہوں، ادھر کارنیگی میلن میں ایک ہی ڈپارٹمنٹ ہے اور کورسز دنیا جہان کے پڑھے جا سکتے ہیں، تو مجھے شاید سی ای کہنا چاہیے. آپ کی یونیورسٹی میں اتنی آزادی نہیں ہوتی ۔
 
زیک

مسافر
جارجیا ٹیک کے تو بہت سارے لوگوں کو جانتی ہوں میں۔
آپ آج کل کے لوگوں کو جانتی ہوں گی مجھے تو فارغ ہوئے بہت سال گزر گئے۔
اٹلانٹا سے کیلیفورنیا تو واقعی لمبی ڈرائیو ہو گئی۔ کافی اچھی چھٹیاں ہوں گی آپ کی تو۔
بہترین سمر تھی۔ تین ماہ میں 13000 میل ڈرائیو کئے۔ گرینڈ کینین، ییلوسٹون، ریڈووڈز، یوسیمٹی وغیرہ دیکھے۔ ہفتے میں پانچ دن ریسرچ اور دو دن سیر سپاٹا معمول تھا۔
میں ای سی ای میں ہوں، ادھر کارنیگی میلن میں ایک ہی ڈپارٹمنٹ ہے اور کورسز دنیا جہان کے پڑھے جا سکتے ہیں، تو مجھے شاید سی ای کہنا چاہیے. آپ کی یونیورسٹی میں اتنی آزادی نہیں ہوتی ۔
جارجیا ٹیک میں بھی ای سی ای ڈیپارٹمنٹ ہے۔ میرا فیلڈ البتہ کارنیگی میلن میں سی ایس میں آتا ہے۔
 
نمرہ

محفلین
اس نظریے سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے؟
بہت اچھا سوال ہے، اگر مجھے جواب پتہ ہو تو کیا ہی بات ہو۔ شاید ایم آئی ٹی کا لوگو بار بار دیکھنے سے کچھ افاقہ ہو ۔۔
تفنن برطرف، میں خود اس ہر عمل نہیں کرتی لیکن طریقہ یہی ہے کہ پڑھنے کو سیکھنے اور سمجھنے کے نکتہ نظر سے دیکھنا چاہیے۔ ایف ایس سی کی تو ایک کتاب ہوا کرتی ہے، تو اس میں جو کچھ ہو، پتہ ہونا چاہیے آپ کو۔
 
نمرہ

محفلین
آپ آج کل کے لوگوں کو جانتی ہوں گی مجھے تو فارغ ہوئے بہت سال گزر گئے۔

بہترین سمر تھی۔ تین ماہ میں 13000 میل ڈرائیو کئے۔ گرینڈ کینین، ییلوسٹون، ریڈووڈز، یوسیمٹی وغیرہ دیکھے۔ ہفتے میں پانچ دن ریسرچ اور دو دن سیر سپاٹا معمول تھا۔

جارجیا ٹیک میں بھی ای سی ای ڈیپارٹمنٹ ہے۔ میرا فیلڈ البتہ کارنیگی میلن میں سی ایس میں آتا ہے۔

آئیڈیل سمر معلوم ہوتی ہے، ریسرچ اور سیر!
سی وی ہے نا آپ کی فیلڈ؟ ادھر روبوٹکس میں پڑھاتے ہیں لیکن میرے کلاس فیلوز بھی کافی پڑھتے ہیں۔ شاید مجھے بھی پڑھنی پڑے، nlp سے بچنے کے مارے۔
 
Top