گدھے سے معذرت کے ساتھ !

ربیع م

محفلین

وَقَفَ الحِمارُ بِربوةٍ مُتَأمِّلاً
فإذا الخَلائِقُ حولَهُ أقزامُ

گدھا ایک ٹیلے پر مدبرانہ انداز میں کھڑا تھا

اس کے گرد کمینی مخلوق جمع تھی

فدعاهُمُ أن يسمعوا و بِأن ي۔عوا
فهْوَ الرئيسُ القائدُ الصَمصامُ


اس نے انھیں پکار کر کہا کہ سنو اور اچھی طرح سمجھ لو

کہ اب وہ ان کا رئیس اور پرعزم قائد ہے

و القِردُ صفَّقَ للخِطابِ مُحَذِّراً
أنَّ الَّذي يعصي الحِمارَ يُلامُ


بندر نے خطاب کیلئے تنبیہی سیٹی بجائی

کہ جو بھی گدھے کی نافرمانی کرے گا قابل ملامت ٹھہرے گا


و الكلبُ بارَكَهُ و هَدَّدَ قائلاً
إنَّ المُخالِف للرئيسِ يُضامُ


کتے نے مبارک باد دی اور دھمکی آمیز لہجے میں کہا

کہ سردار کے مخالف کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا جائے گا

و الضَّبعُ أعلنَها لهُم مُتَوَعِّداً
للمارِقين مشانِقٌ ستُقامُ


لگڑبھگے نے دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا

باغیوں کیلئے پھانسی گھاٹ تیار کئے جائیں گے

فالشَّعبُ هم من أذعَنوا أمَّا الَّذي
يأب۔ى فألوانَ العَذابِ يُسامُ


قوم میں وہی شامل ہے جنہوں نے اطاعت میں سر جھکا دیا

جب کہ انکار کرنے والے کو طرح طرح کے عذاب چکھائے جائیں گے

و اقتيدَ للتَّحقيقِ فهدٌ رافضٌ
أمَّا النُّمور فخانَها الإقدامُ


ایک انکار کرنے والے تیندوے کو جکڑ کر تفتیش کیلئے لے جایا گیا

جبکہ چیتوں نے آگے بڑھنے سے انکا ر کر دیا

و اللَّبوةُ اختُطِفت و قيل لِلَيثِها
إنَّ الزواجَ بلبوةٍ لَحرامُ


شیرنی کو اچک کر گرفتار کر لیا گیا اور اس کے شیر سے کہا گیا

کہ شیرنی سے شادی حرام ہے

و الصَّيدُ صودر لحمُهُ لحمارِنا
و نصيبُ منْ غَنِمَ اللُّحومَ عِظامُ


اور شکار کا گوشت ہمارے گدھے کے سامنے پیش کیا جائے گا

جب کہ گوشت غنیمت میں لانے والے کے حصے میں ہڈیاں آئیں گی

فَشَهِيَّةُ الجحشِ الرئيسِ تغيَّرت
و هوى عنِ الفَكِّ الضَروسِ لِجامُ


گدھے کے بیٹے کی اشتہا بھی بدل چکی ہے

اور اس کی خواہش ہے کہ سرکش جانوروں کی لگامیں اتار دی جائیں

ما عادَ في الأدغالِ من مُتَمَرِّدٍ
فمصيرُ من شَقَّ العصا الإعدامُ


جنگلوں میں کوئی سرکشی کرنے والا باقی نہ رہا

جس نے بھی اطاعت سے روگردانی کی اس کا انجام موت ہوا

الحالُ هذي للَّذين حميرُهُم
و ضِباعُهُم و كِلابُهُم حُكَّامُ

یہ ان سب لوگوں کا حال ہے

جن کے گدھے لگڑبھگڑ اور کتے حاکم بن بیٹھے ہیں
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کن کا کلام ہے اور شاعر کس عہد کے ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ اگر یہ کلام جارج آر ویل کے اینیمل فارم سے پہلے کا ہے تو کیا ہی کہنے۔ لاجوا ب توبہر حال ہے ہی :)
 

ربیع م

محفلین
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کن کا کلام ہے اور شاعر کس عہد کے ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ اگر یہ کلام جارج آر ویل کے اینیمل فارم سے پہلے کا ہے تو کیا ہی کہنے۔ لاجوا ب توبہر حال ہے ہی :)
استاد محترم سرسری سا دیکھنے سے تو شاعر کا علم نہیں ہو سکا، دوبارہ دیکھ کر بتاتا ہوں ان شاء اللہ۔
 
Top