گائے کی حفاظت کے لیے انسانوں پر حملے

squarened

معطل
کوئی پاکستان بنانا چاہ رہا ہے تو کوئی خالصتان
خالصتان سے زیادہ منظم جدوجہد اس وقت ماؤ باغیوں کی ہے. پاکستانی میڈیا سے ہٹ کر خبر دینی ہے تو یہ لیں

ماؤ نوازوں، سکیورٹی فورسز کے مابین پسے ہوئے بھارتی قبائلی | حالات حاضرہ | DW.COM | 25.08.2015
 
محمدظہیر

محفلین
پرمزاح وغیرہ، جہاں اطراف میں مسلمان آبادی زیادہ ہے صرف وہیں ایسا ہے اور جن علاقوں میں مسلمان کم ہیں وہاں کشیدہ حالات میں مسلمان اپنی دکان، کاروبار کچھ نہیں کھول سکتے
بھئی ہم خود آکر کہ رہے ہیں ہم پر اتنی زیادتی نہیں ہوئی ، جتنی آپ تھوپ رہے ہیں، اس کے باوجود آپ بضد ہیں ۔ اب کیا کہیں صاحب۔
اس احترام اور پرہیز کا یہ نتیجہ ہے کہ اب آئے دن گوشت کا بہانہ بنا کر مسلمانوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے چاہے بعد میں وہ گوشت بکرے کا ہی کیوں نہ نکل آئے
وہ بعض جگہوں پر ہورہا ہے جسے آپ کا میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے ، اور عوام خوش ہوتی ہے کہ چلو اچھا ہوا کہ ہم نے تقسیم میں علیحدہ ہو کر عقلمندی دکھائی۔
یہ بات تو بی.جے پی کو سمجھانے کی ہے ،مسلمان تو یہ حق نہیں مانگ رہے کہ ہمیں گائے کاٹنے کی اجازت دو
ہم کسی کو سمجھا نہیں رہے جو حالات ہیں بتا رہے ہیں۔ آپ کو سمجھانے کی خواہش ہے تو انڈیا آکر جسے جو سمجھانا ہے سمجھائیے ۔
اکیس کروڑ کے قریب کبھی اقلیت نہیں ہوتے، دوسری بڑی اکثریت کہیں
ایک ہزار بلین کے سامنے سو بلین اقلیت ہی ہوتے ہیں۔ یہ بات الگ ہے آپ کے ملک کے مقابلےیہاں کے مسلمان اکثریت میں ہیں اور ہندوستان میں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں
غلط فہمی آپ کو ہے اور وجہ یہ ہے کہ پاکستانی میڈیا وہاں دکھایا ہی نہیں جاتا، یہاں غیر مسلم بڑی تعداد میں ہیں اور ہمارے سندھ میں تو ہندو بڑے بڑے سیٹھ ہیں
کون کتنا بڑا سیٹھ ہے معلوم ہے۔
یہ بی بی سی کی خبر پڑھیے۔
یہ بھی
اور یہ بھی
کچھ کیسز تو غلط بھی ہوئے ہیں یہاں ہندو لڑکیوں کے اغواء کے، باقی اکثر کیسز میں ہندو لڑکیاں اپنی مرضی سے اسلام قبول کر کے مسلمان سے شادی کرتی ہیں، تو اس ڈر سے جاتے ہیں کہ ہماری بیٹی بھی فلاں کی طرف مائل ہے یا ہو سکتی ہے
لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا! ہندو لڑکیوں سے زبردستی شادی کی خبریں معتبر سورس سے
ربط 1
ربط 2
ربط 3
ربط 4
یہ ٹھیک ہے کہ وہاں عدالتیں بہتر کام کر رہی ہیں اور ہم یہی دیکھ رہے ہیں کہ کب تک ہندو راشٹرا کی مخالفت میں ڈٹی رہتی ہیں
مثبت سوچ کی ضرورت ہے۔ یہاں کوئی کھلے عام ہندو راشٹرا کی بات کرکے تو دکھائے اس کا انجام اسی وقت میڈیا میں نظر آتا ہے۔
پاکستانی کون سے میڈیا تک آپ کی رسائی ہے؟ یہاں تو ویسے بھی بی.بی.سی کا حوالہ دیا گیا ہے نہ کہ پاکستانی اخباروں کا،وہ تو ویسے بھی امن کی آشا کے لیے مرتے رہتے ہیں
آپ نے میری رسائی کی بات کی ہے تو بتا دوں ، دنیا نیوز ، سماء، جیو، ایکپریس اور ائے آر وائے یہ سب چینل میرے گھر پر چلتے ہیں۔ آج کل ائے آر وائے پتا نہیں کیوں نہیں آ رہا۔ ویسے آپ کے من پسندیدہ سورس بی بی سی کے روابط اوپر درج کیے ہیں، ضرور پڑھیے۔
صرف ایک اور پاکستان نہیں، ایک سے کہیں زیادہ

انڈیا نے سارا زور کشمیر پر اسی لیے لگایا ہوا ہے کہ اگر ایک بار سلسلہ شروع ہو گیا تو باقی سب تحریکوں میں نئے سرے سے جان پڑ جائے گی

یہ خوش فہمی نہیں، حالات تو ایسے ہی بن رہے ہیں۔ اب اور پہلے میں بہت فرق ہے، یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ پاکستان میں الحمدللہ ایسی کوئی تحریک نہیں ہے، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، باقی انڈیا کو چاہیے اپنے کلبھوشن سنبھال کر رکھے
محمد وارث صاحب پاکستان سے ہیں اور انڈیا کے متعلق جتنا مطالعہ ان کا ہوا ہے، میں نہیں سمجھتا یہاں کسی دوسرے کا ہوگا۔ آپ کو چاہیے ان کے تبصرے دوبارہ پڑھیں۔
 
بھئی ہم خود آکر کہ رہے ہیں ہم پر اتنی زیادتی نہیں ہوئی ، جتنی آپ تھوپ رہے ہیں، اس کے باوجود آپ بضد ہیں ۔ اب کیا کہیں صاحب۔

وہ بعض جگہوں پر ہورہا ہے جسے آپ کا میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے ، اور عوام خوش ہوتی ہے کہ چلو اچھا ہوا کہ ہم نے تقسیم میں علیحدہ ہو کر عقلمندی دکھائی۔

ہم کسی کو سمجھا نہیں رہے جو حالات ہیں بتا رہے ہیں۔ آپ کو سمجھانے کی خواہش ہے تو انڈیا آکر جسے جو سمجھانا ہے سمجھائیے ۔

ایک ہزار بلین کے سامنے سو بلین اقلیت ہی ہوتے ہیں۔ یہ بات الگ ہے آپ کے ملک کے مقابلےیہاں کے مسلمان اکثریت میں ہیں اور ہندوستان میں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں

کون کتنا بڑا سیٹھ ہے معلوم ہے۔
یہ بی بی سی کی خبر پڑھیے۔
یہ بھی
اور یہ بھی

لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا! ہندو لڑکیوں سے زبردستی شادی کی خبریں معتبر سورس سے
ربط 1
ربط 2
ربط 3
ربط 4

مثبت سوچ کی ضرورت ہے۔ یہاں کوئی کھلے عام ہندو راشٹرا کی بات کرکے تو دکھائے اس کا انجام اسی وقت میڈیا میں نظر آتا ہے۔

آپ نے میری رسائی کی بات کی ہے تو بتا دوں ، دنیا نیوز ، سماء، جیو، ایکپریس اور ائے آر وائے یہ سب چینل میرے گھر پر چلتے ہیں۔ آج کل ائے آر وائے پتا نہیں کیوں نہیں آ رہا۔ ویسے آپ کے من پسندیدہ سورس بی بی سی کے روابط اوپر درج کیے ہیں، ضرور پڑھیے۔

محمد وارث صاحب پاکستان سے ہیں اور انڈیا کے متعلق جتنا مطالعہ ان کا ہوا ہے، میں نہیں سمجھتا یہاں کسی دوسرے کا ہوگا۔ آپ کو چاہیے ان کے تبصرے دوبارہ پڑھیں۔

یار سچر رپورت وارث نے لکھی ہے؟
 
پاکستان نہ ہوتا تو نہ اے آر وائی ہوتا نہ دنیا نیوز ، سماء، جیو، ایکپریس
سماع یہ ہوتا کہ سونی اور زی دیکھ کر دماغ سن رہتے۔

آپ خوش رہیں۔ ہم تو چاہتے ہی یہی ہیں
البتہ صورت حال نہ گجرات میں اچھی ہے نہ آحمداباد میں
البتہ حیدرآباد کے مسلم کچھ اچھے جارہے ہیں
 
اگرمعززمحفلین ازسرنو بانگاہ غائر زیربحث مراسلے کا جائزہ لینے کی زحمت گوارہ فرمائیں تو ان پریہ عقدہ وا ہوگا کہ مذکورہ مراسلہ محض ایک اخباری بیان یااسکاربط رسائی ہے جسے میرے معززبرادرمحفلین نے عنایت فرمایاہے، اوراس مراسلے میں ان کے اپنے تبصرے یا آراء کا ایک لفظ بھی شامل نہیں، چنانچہ ریٹنگ بجاطورپر اس ناپسندیدہ بیان کے لئے ہے ،ناکہ ارسال کنندہ عزیزمحفلین کے لئے۔:):)
حضورِ والا اگر تھوڑا سا آپ بھی غور فرمائیں تو آپ پہ بھی شاید یہ راز کھل جائے کہ کسی بھی مراسلے پہ دی گئی ریٹنگ اس سے متعلقہ محفلین کے کھاتے میں جمع ہوتی ہے نہ کہ اس ربط پہ جاتی جس کو دینے کی آپ نے کوشش کی ہے اس لیے آپ کی دی گئی ریٹنگ محفلین پہ اثر انداز ہو گی نہ کہ ان اس ربط پہ۔
 
اب انتظامیہ سے درخواست کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے کہ وہ ریٹنگ کے صحیح استعمال پر ایک کانفرنس کا انعقاد کرے جس میں محفل میں غلط ریٹنگ استعمال کرنے والے بڑے بڑے ادیبوں کو اپنا اظہار خیال کرنے کا موقع ملے۔ :) :) :)
 
ہا ہا ہا
ریٹنگز کا استعمال ہی سرے سے غلط ہے
 
squarened

معطل
بھئی ہم خود آکر کہ رہے ہیں ہم پر اتنی زیادتی نہیں ہوئی ، جتنی آپ تھوپ رہے ہیں، اس کے باوجود آپ بضد ہیں ۔ اب کیا کہیں صاحب۔

اس بات کا جواب میری پہلی بات میں ہی ہے کہ ظاہر ہے ہر ایک مسلمان کے ساتھ ایسا نہیں ہو رہا ہے، ہمارے کئی رشتہ دار نہ صرف انڈیا میں رہتے ہیں بلکہ میں خود بھی انڈیا جا چکی ہوں۔ مراد آباد، الہ آباد، لکھنؤ، دہلی/اوکھلا دیکھے ہیں۔ اس لیے آپ کی اس بات سے متفق نہیں کہ مسلمان انڈیا میں پاکستان سے اچھے حال میں ہیں
یہاں بات وہاں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی ہو رہی ہے جس کا نشانہ تمام ہی اقلیتیں بن رہی ہیں اور خود آپ کے میڈیا پر بھی آواز اٹھ رہی ہے

وہ بعض جگہوں پر ہورہا ہے جسے آپ کا میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے ، اور عوام خوش ہوتی ہے کہ چلو اچھا ہوا کہ ہم نے تقسیم میں علیحدہ ہو کر عقلمندی دکھائی۔

ہمارا کون سا میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے؟ ثبوت؟
یہ تو انڈین اخبار ہے

مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں- اعداد و شماراور ہمارا لائحہ عمل - Mazameen.com

گئو ماتا کے رکشک یا بھارت ماتا کے بھکشک - Mazameen.com

گئوماتا کے دہشت گرد فرزند بے نقاب - Mazameen.com

اور کشمیر میں تو جو ہو رہا ہے اس پر لنکس کے انبار لگ جائیں گے

ہم بھگوڑی عوام تو ان واقعات کے بغیر بھی خوش ہے الحمدللہ ثم الحمدللہ کہ دادا نے یہاں کے لیے آپٹ کیا

ہم کسی کو سمجھا نہیں رہے جو حالات ہیں بتا رہے ہیں۔ آپ کو سمجھانے کی خواہش ہے تو انڈیا آکر جسے جو سمجھانا ہے سمجھائیے ۔

شکریہ ، سمجھنے والے ہوتے تو اپنے ملک کی آوازوں کو ہی سن لیتے، یہاں سے گئے لوگوں کو جتنی عزت ملتی ہے وہ سب جانتے ہیں

ایک ہزار بلین کے سامنے سو بلین اقلیت ہی ہوتے ہیں۔ یہ بات الگ ہے آپ کے ملک کے مقابلےیہاں کے مسلمان اکثریت میں ہیں اور ہندوستان میں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں

ایک ہزار بلین؟ زیادہ نہیں ہو گئے؟
انڈیا مسلمانوں کی تعداد کے حساب سے تیسرے نمبر پر ہے انڈونیشیا اور پاکستان کے بعد

اب یوں تو تھر میں غریب ہندو بھی بستے ہیں آئے دن دلتوں کے کبھی بدھ،کبھی مسلم، کبھی عیسائی ہونے کی خبریں بھی آتی ہیں، یہ بھی تو یہاں کے ہندو ہیں

The colourful faces and celebrations of Holi in Umerkot - Blogs - DAWN.COM
Holi, Diwali to become official holidays in Pakistan

لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا! ہندو لڑکیوں سے زبردستی شادی کی خبریں معتبر سورس سے
ربط 1
ربط 2
ربط 3
ربط 4

آپ اپنے دام میں آنے کی کوئی بات نہیں اس میں، چند جاگیرداروں نے ایسے کام کیے ہیں، ان کے نزدیک ہندو مسلم کی کوئی تفریق ہی نہیں ہے۔ باقی انہی خبروں میں دوسرا مؤقف بھی موجود ہے، کہایسی بھی لڑکیاں ہیں جو خود بھی اپنے گھر والوں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیتی ہیں

فورس کنورژن کی خبر تو آپ کو یہاں بھی مل جائے گی:
Religious minorities, Dalits face discrimination in India: Report
مکمل رپورٹ:
Constitutional and Legal Challenges Faced by Religious Minorities in India

مثبت سوچ کی ضرورت ہے۔ یہاں کوئی کھلے عام ہندو راشٹرا کی بات کرکے تو دکھائے اس کا انجام اسی وقت میڈیا میں نظر آتا ہے۔

اب اس پر کیا کہیں کھلے عام ہی یہ باتیں ہو رہی ہیں

آپ نے میری رسائی کی بات کی ہے تو بتا دوں ، دنیا نیوز ، سماء، جیو، ایکپریس اور ائے آر وائے یہ سب چینل میرے گھر پر چلتے ہیں۔ آج کل ائے آر وائے پتا نہیں کیوں نہیں آ رہا۔ ویسے آپ کے من پسندیدہ سورس بی بی سی کے روابط اوپر درج کیے ہیں، ضرور پڑھیے۔

ہمارے ننھیال مرادآباد میں کوئی بھی پاکستانی چینل تا حال دستیاب نہیں، آپ کے آتے ہیں تو اچھی بات ہے ،اب بتا دیں ان چینلز نے کون سی خبر بڑھا چڑھا کر پیش کی؟
بی.بی.سی میرا من پسند سورس نہیں، نہ لڑی میں نے شروع کی ہے

محمد وارث صاحب پاکستان سے ہیں اور انڈیا کے متعلق جتنا مطالعہ ان کا ہوا ہے، میں نہیں سمجھتا یہاں کسی دوسرے کا ہوگا۔ آپ کو چاہیے ان کے تبصرے دوبارہ پڑھیں۔
وارث صاحب کا مطالعہ صرف انڈیا پر ہی نہیں، ہر موضوع پر مجھ سے زیادہ ہے، اور میں اس کا احترام کرتی ہوں. لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ میں اپنے سے وسیع المطالعہ ہر شخص کی ہر رائے سے متفق بھی ہوں
کشمیر کے حالات انڈیا کے سامنے ہیں
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
معاشرتی ناانصافیوں سے کوئی معاشرہ ، ملک یا خطہ محفوظ نہیں۔ موازنے پر آئیں تو مختلف وقتوں میں کوئی آگے تو کوئی پیچھے نکلے۔
اپنے اپنے معاشروں کی ناانصافیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کرنے میں کیا حرج ہے ؟
 
وارث صاحب کا مطالعہ صرف انڈیا پر ہی نہیں، ہر موضوع پر مجھ سے زیادہ ہے، اور میں اس کا احترام کرتی ہوں. لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ میں اپنے سے وسیع المطالعہ ہر شخص کی ہر رائے سے متفق بھی ہوں
کشمیر کے حالات انڈیا کے سامنے ہیں
وارث صاحب اس فورم کے موڈریٹر اور ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں ۔ اس وجہ سے وہ متنازعہ موضوعات پر تقریبا نیوٹرل سی رائے دیتے ہیں جس کا جھکاؤ کسی جانب نہ ہو :)
 
squarened

معطل
وارث صاحب اس فورم کے موڈریٹر اور ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں ۔ اس وجہ سے وہ متنازعہ موضوعات پر تقریبا نیوٹرل سی رائے دیتے ہیں جس کا جھکاؤ کسی جانب نہ ہو

میرے علم میں ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد تو اتنی رائے بھی دے دیتے ہیں، پہلے تو ریٹنگ پر زیادہ گزارا تھا۔
بانی، ثانی اور نانی سے بھی واقف ہوں۔ خود سعود بھائی انڈین ہیں اور بہترین منتظم بھی

اس بات سے بھی متفق ہوں کہ یوں لنکس کا تبادلہ چلے گا تو اس کا کوئی اختتام نہیں ہے۔ اقلیتوں کے ساتھ زیادتیاں یہاں بھی ہوئی ہیں، مگر انہیں کوئی سراح تو نہیں رہا،ہمارے لیے شرمندگی کا مقام ہیں ایسے واقعات ۔ہم دفاع تو نہیں کر رہے کہ ایسا کچھ ہوتا ہی نہیں. اسے الیکشن جیتنے کا ذریعہ تو کوئی نہیں بناتا، کشمیر جیسے حالات تو نہیں ہیں
 
زیک

مسافر
وارث صاحب اس فورم کے موڈریٹر اور ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں ۔ اس وجہ سے وہ متنازعہ موضوعات پر تقریبا نیوٹرل سی رائے دیتے ہیں جس کا جھکاؤ کسی جانب نہ ہو :)

"تھے"
اب تو نظامت چھوڑے دوسرا سال شروع ہو گیا :)
نظامت چھوڑنے سے سپرپاورز ختم تو نہیں ہو جاتیں
 
Top