کینیڈین شہریت کی درخواستیں منظور کرنے کی ذمہ داری کس مسلمان کو دے دی گئی؟

کعنان

محفلین
کینیڈین شہریت کی درخواستیں منظور کرنے کی ذمہ داری کس مسلمان کو دے دی گئی؟
13 جنوری 2017

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) آج سے 19 سال قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے علاقے ریجنٹ پارک میں قائم کیے گئے پناہ گزین کیمپ میں افریقی ملک صومالیہ کا ایک مسلمان لڑکا پناہ گزین بن کر آیا۔ غریب الوطنی کے مصائب اس کے چہرے سے جھلکتے تھے اور اس کی بے سرو سامانی قابل ترس تھی۔ قسمت کا کھیل دیکھئے کہ آج وہی لڑکا وزیر بن گیا ہے اور کینیڈا آنے والے تمام پناہ گزینوں کی قسمت کا فیصلہ اس کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔


ویب سائٹ دی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا نام احمد حسین ہے اور وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ان کی قابلیت اور فرض شناسی سے متاثر ہو کر انہیں پنا ہ گزینوں کا وزیر مقررہ کر دیا ہے۔ احمد حسین کی تقرری کے حوالے سے یہ بات بھی انتہائی اہم قرار دی جار ہی ہے کہ وہ اسی وزارت پر فائز ہوئے ہیں جہاں ان سے پہلے کینیڈا کے موجودہ وزیراعظم خود فائز رہ چکے ہیں۔

وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر احمد حسین کا کہنا تھا کہ انہیں کینیڈا کا شہری ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنی کینیڈا آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک پناہ گزینوں کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہے اور انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کا ہر موقع فراہم کر تا ہے۔ احمد حسین کا کہنا تھا کہ وہ ایک بے سرو ساماں لڑکے کے طور پر اس ملک میں آئے لیکن یہاں انہیں اچھی تعلیم حاصل کرنے اور ایک کامیاب وکیل بننے کا موقع ملا۔ انہوں نے پناہ گزینوں اور انسانی حقوق کے لیے بے پناہ کام کیا اور آج وہ پناہ گزینوں سے متعلقہ تمام امور کے نگران مقرر ہو چکے ہیں۔

ح
 
Top