محمد وارث

لائبریرین
5cd99b90-0417-49e9-b16a-ede8c48e5346.jpg

کوئی بے حد ضرورتمند کور کمانڈر:tongueout:
نوے کی دہائی کے اخیر کا زمانہ رہا ہوگا۔ ہمارے ایک بزرگ دوست تھے گوجرانوالہ کے۔ راوی ریان میں یونین لیڈر رہ چکے تھے، وہ ہر دو تین ماہ بعد پروگرام بنا کر سہ پہر کے وقت سیالکوٹ آتے تھے، میں اور میرا ایک دوست دفتر سے چند گھنٹوں کی چھٹی لیتے تھے، ایک آدھ دوست ان کے ساتھ ہوتا تھا اور پھر میرے حجرے میں رات دیر گئے تک دھمال چوکڑی جمتی تھی، بعد ازاں وہ گوجرانوالہ روانہ ہو جاتے تھے۔

اُن کے ساتھ میری خوب جمتی تھی، وہ جہاندیدہ، گرم و سرد چشیدہ، گرگِ باراں دیدہ قسم کے انسان تھے، دنیا بھر کے موضوعات، سیاست، تاریخ، سوشلزم، ادب، شاعری اور جانے کیا کیا پر ہماری بحث ہوتی تھی کہ یہ موضوعات میرے بھی پسندیدہ تھے۔ ایک دن جب چند گھنٹے اسی طرح کی کسی 'گھمبیر' بحث میں گذر گئے تو ان کے ساتھ جو صاحب آئے تھے، وہ بھی ہمارے کالج کے زمانے کے بے تکلف دوست تھے، کہنے لگے تم سب بیوقوف ہو، کیا فضول اور بیہودہ باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہو، بندے کو 'پریکٹیکل' ہونا چاہیے، تم لوگوں کو اس پر بات کرنی چاہیے کہ ڈومیسائل کیسے بنتا ہے۔

تو چوہدری صاحب گذارش یہ ہے کہ آپ کافی پریکٹیکل آدمی ہیں، اس طرح کے مسائل کو ہینڈل کرنا خوب جانتے ہیں تو سرکار یہ بتائیں کہ شناختی کارڈ میں عمر کیسے تبدیل ہوتی ہے۔ بس یہی آٹھ دس ماہ کا مسئلہ ہے میرا، ایک بار عمر کوالیفائی کر جائے باقی باتیں بھی اللہ پوری کر دے گا :)
 
اس طرح کے مسائل کو ہینڈل کرنا خوب جانتے ہیں تو سرکار یہ بتائیں کہ شناختی کارڈ میں عمر کیسے تبدیل ہوتی ہے۔ بس یہی آٹھ دس ماہ کا مسئلہ ہے میرا،
مختلف ادارے عمر میں رعایت وغیرہ عنایت کر دیتے ہیں، آپ باقی جملہ معاملات کی جانب پریکٹیکل ہوئیے اور یقین مانیے اس دوران ستر کے بھی ہو گئے تو بھی گائیڈ چلے گا بلکہ دوڑے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مختلف ادارے عمر میں رعایت وغیرہ عنایت کر دیتے ہیں، آپ باقی جملہ معاملات کی جانب پریکٹیکل ہوئیے اور یقین مانیے اس دوران ستر کے بھی ہو گئے تو بھی گائیڈ چلے گا بلکہ دوڑے گا۔
واہ چوہدری صاحب ۔۔۔۔۔۔ع۔ ہوئے تم دوست جس کے دشمن اُس کا آسماں کیوں ہو۔۔۔۔۔۔۔۔میں ستر کا ہو گیا تو عفیفہ کیا 37 ہی کی رہے گی، دس بارہ سال تو اُس نے پہلے ہی کم لکھے ہونگے :)
 
واہ چوہدری صاحب ۔۔۔۔۔۔ع۔ ہوئے تم دوست جس کے دشمن اُس کا آسماں کیوں ہو۔۔۔۔۔۔۔۔میں ستر کا ہو گیا تو عفیفہ کیا 37 ہی کی رہے گی، دس بارہ سال تو اُس نے پہلے ہی کم لکھے ہونگے :)
دل ہونا چاہی دا جوان، عمراں اچ کی رکھیا۔۔۔ سرکار عفیفہ ہونا کافی ہے۔
یہ موضوع ایسا ہے کہ گفتگو کی لاری پہلے ہی رڑے پر ہے یہ نا ہو، مزید کچے تے لہہ کے نالہ ایک، ڈیک یا پھلکو اچ چُبیاں لان لگ پئے۔
 
نمبر 11 نے مجھے ترغیب دلا دی ہے، میں تو اس پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں بھئی۔
حالانکہ اس کی جگہ موصوف تیسری اور چوتھی شادی کو لازمی قرار دے دیتے تو آپ اور وارث سر کے لیے زیادہ ترغیب کا باعث ہوتا ۔ :LOL:
دوجی تے اُنج ای تواڈے راہ اِچ پئی اے :p
 
Top