نصیر الدین نصیر کیسے اثر کریں گے ستم کے بلا کے ہاتھ۔۔۔

کیسے اثر کریں گے ستم کے بلا کے ہاتھ
جب مجھ کو چھو چکے ہیں مرے مصطفٰی کے ہاتھ
مجھ کو مری طلب سے زیادہ عطا کیا
کھینچے کبھی نہ آپ نے لطف و عطا کے ہاتھ
قاصد کوئی بھی مجھ کو میسر نہیں حضور
پیغام اب کے بھیج رہا ہوں ہوا کے ہاتھ
مجھ کو بلائیے در_ اقدس پہ یا نبی
بیٹھا ہوں میں تو دونوں جہاں سے اٹھا کے ہاتھ
اس شیر_ کردگار کی کیا شان میں لکھوں?
پرچم اٹھائے رکھا ہے جس نے کٹا کے ہاتھ
ہو مجھ کو بھی نصیب مدینے کی حاضری
سائل تک اس سے پہلے نہ پہنچیں قضا کے ہاتھ
پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ
 
Top