کیا یہ شعر مرزا غالب صاحب کا ہے؟

ماروا ضیا

محفلین
اسلامُ علیکم!
مُجھے یہ شعر سننے کو ملا جسے غالب صاحب کے نام کے ساتھ جوڑا جاتا ہے کیا یہ واقعی میں غالب صاحب کا ہے ؟ اگر نہیں تو کس کا ہے
میں نے غالب صاحب کے دیوان اردو ویب کی کاپی میں سے ڈھونڈا ہے لیکن مجھے نہیں ملا۔

دل خوش ہوا مسجد ویران دیکھ کر
میری طرح خُدا کا بھی خانہ خراب ہے

اس میں الفاظ کُچھ ایسے استعمال ہیں کے یہ شعر بے ادبی کے زُمرے میں شُمار ہوتا ہے ہو سکے تو اسکی تشریح بھی فرما دیں
 
حسان خان

لائبریرین
اس مضمون کے مطابق یہ عبدالحمید عدم کا شعر ہے اور اصل شعر کی شکل کچھ ایسی ہے:
جی خوش ہوا ہے مسجدِ ویراں کو دیکھ کر​
میری طرح خدا کا بھی خانہ خراب ہے​
 
فاتح

لائبریرین
شمشاد صاحب ، فاتح صاحب اک دھاگی کی گُدی کو بھی سُلجھا دیجیے شُکریہ
غالب کا تو یقیناً نہیں ہے۔۔۔ لیکن حسان خان صاحب کے مطابق عدم کا ہے:
اس مضمون کے مطابق یہ عبدالحمید عدم کا شعر ہے اور اصل شعر کی شکل کچھ ایسی ہے:
جی خوش ہوا ہے مسجدِ ویراں کو دیکھ کر​
میری طرح خدا کا بھی خانہ خراب ہے​
اس میں اس قدر گہرائی تو ہے نہیں کہ تشریح کی ضرورت پڑے۔۔۔ ہاں لفظی رعایت سے ویران اور خراب جب کہ مسجد، خانہ اور گھر استعمال کیے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
اس مضمون کے مطابق یہ عبدالحمید عدم کا شعر ہے اور اصل شعر کی شکل کچھ ایسی ہے:
جی خوش ہوا ہے مسجدِ ویراں کو دیکھ کر​
میری طرح خدا کا بھی خانہ خراب ہے​
لگتا ہے " عدم " مرحوم نے کل وقتی شاعری گھڑنے میں مصروف شاعروں کی حالت زار پر اٹھنے والی آواز خلق سے ابھرنے والی افسردگی و ناخوشی کو اک بہت گہرے طنز میں بیان فرمایا ہے کہ
خدا جو ہمہ وقت اس کائنات اور مخلوق کے لیئے اسباب کوعدم سے وجود میں لانے کے لیئے مصروف رہتا ہے ۔
اس کاگھر اگر ویران ہے ۔ تو پھر مجھے کیا دکھ و غم کہ میں بھی ہمہ وقت شاعری گھڑنے میں مصروف رہتا ہوں ۔ اور میری اس مصروفیت نے مجھے اپنے حال حلیے اور گھر بار سے بیگانہ کر رکھا ہے ۔ اور لوگ میرے حال خراب پر زبان دراز کرتے مجھے دکھ دیتے ہیں ۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی " حرف غلط کی طرح ہمیں مٹا اپنی راہ لگ لیئے "
کچھ اصلاح ہی کرتے جاتے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
:)
ہمیں آپ کی تشریح سے قطعاً اتفاق نہیں تھا اور اسی لیے غیر متفق کا بٹن دبایا جب کہ اوپر اس شعر کی بابت ہم لکھ چکے ہیں۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
:)
ہمیں آپ کی تشریح سے قطعاً اتفاق نہیں تھا اور اسی لیے غیر متفق کا بٹن دبایا جب کہ اوپر اس شعر کی بابت ہم لکھ چکے ہیں۔ :)
اس میں اس قدر گہرائی تو ہے نہیں کہ تشریح کی ضرورت پڑے۔۔۔ ہاں لفظی رعایت سے ویران اور خراب جب کہ مسجد، خانہ اور گھر استعمال کیے ہیں۔
میرے محترم بھائی مجھے لگتا ہے کہ آپ بہت سطحی گزرے اس شعر سے ۔ کچھ بحث کر لیں اس شعر پر
کچھ علم کی تقسیم ہی ہوجائے گی ۔
 
نایاب

لائبریرین
Top