کیا کسی نے سام سنگ گیئر وی آر استعمال کیا ہے یا اس کا خواہش مند ہے؟

فاتح

لائبریرین
$_57.JPG

سام سنگ نے حال ہی میں اپنے فلیگ شپ فونز یعنی (گلیکسی نوٹ 5، گلیکسی ایس 6، گلیکسی ایس 6 ایج اور گلیکسی ایس 6 ایج پلس) کے لیے سام سنگ گیئر وی آر کے نام سے ورچوئل ریئیلٹی ہیڈ سیٹ متعارف کروایا ہے۔
یہ ہیڈ سیٹ سام سنگ نے اوکیولس رفٹ بنانے والی مشہور کمپنی اوکیولس کے ساتھ شراکت میں بنایا ہے اور رفٹ کے بر عکس اس ہیڈ سیٹ کی قیمت کافی کم یعنی 100 امریکی ڈالر رکھی ہے۔ قیمت اس قدر کم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس ہیڈ سیٹ کی اپنی سکرین نہیں ہے اور یہ فون کی سکرین اور فون میں موجود ورچوئل ریئیلٹی فیچر استعمال کرتا ہے۔
فی الحال یہ ہیڈ سیٹ صرف امریکا میں فروخت کے لیے میسر ہے لیکن اس کی تعارفی ویڈیوز دیکھ کر میرا دل اسے خریدنے کو مچل رہا ہے۔ کیا محفل میں کوئی شخص اسے استعمال کر چکا ہے، کر رہا ہے یا استعمال کرنے کی خواہش رکھتا ہے؟
Gear%20VR%20S6%20review%20%285%29-970-80.JPG
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
کیا یہ نوٹ 4 کے لیے نہیں ؟:(
گذشتہ سال سام سنگ نے نوٹ 4 کے لیے ایک ایساہی ہیڈ سیٹ بنایا تھا لیکن وہ ایک تجرباتی ورژن تھا اور اس کی قیمت بھی نئے ہیڈ سیٹ کی نسبت دگنی یعنی 200 امریکی ڈالرز تھی۔
http://www.pcworld.com/article/2925...ew-virtual-reality-gets-a-great-demo-kit.html
 
فاتح

لائبریرین
یہ ڈیوائس چائنا والی بازاروں میں دستیاب ہے۔ کوئی سا بھی موبائل لگا لیں۔۔
جی بالکل وہ گوگل کارڈ بورڈ کی بنیاد پر یا اس کی طرز پر بنے ہوئے ہیں جو پاکستان میں 700 روپے سے شروع ہو کر 5000 روپے تک میسر ہیں لیکن اس سام سنگ گیئر وی آر اور گوگل کارڈ بورڈ میں کوالٹی اور فیچرز کا بہت فرق ہے۔
 
ایک عدد گوگل کارڈ بورڈ تو ہمارے پاس کئی ماہ سے یہیں ڈراور میں موجود ہے اور ایک عدد مزید کل موصول ہونے کا امکان ہے۔ البتہ سیمسنگ گئیر وی آر استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
ایک عدد گوگل کارڈ بورڈ تو ہمارے پاس کئی ماہ سے یہیں ڈراور میں موجود ہے اور ایک عدد مزید کل موصول ہونے کا امکان ہے۔ البتہ سیمسنگ گئیر وی آر استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ :) :) :)
گوگل کارڈ بورڈ وی آر کی سادہ ترین پراڈکٹ ہے لیکن بری نہیں ہے۔۔۔ ویسے وہی استعمال کریں آپ کیونکہ سام سنگ گیئر وی آر کے لیے آپ کو نوٹ 5 یا ایس 6 وغیرہ خریدنے پڑیں گے ۔
 
جی بالکل وہ گوگل کارڈ بورڈ کی بنیاد پر یا اس کی طرز پر بنے ہوئے ہیں جو پاکستان میں 700 روپے سے شروع ہو کر 5000 روپے تک میسر ہیں لیکن اس سام سنگ گیئر وی آر اور گوگل کارڈ بورڈ میں کوالٹی اور فیچرز کا بہت فرق ہے۔
فاتح بھائی، یہ ویسے ہی چائنا والی ڈوائس ہے دکاندار پہلے ہی کہہ دیتا ہے "بھائی جان چائنا ہے ۔۔ چائنا۔۔ چلے تو چاند تک ۔۔ ۔نہیں تو شام تک" :p
:p
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی، یہ ویسے ہی چائنا والی ڈوائس ہے دکاندار پہلے ہی کہہ دیتا ہے "بھائی جان چائنا ہے ۔۔ چائنا۔۔ چلے تو چاند تک ۔۔ ۔نہیں تو شام تک" :p
:p
میں او ایل ایکس پر دیکھ رہا تھا، کئی ڈیوائسز پر تو باقاعدہ سام سنگ بھی لکھا ہوا ہے چائنا والوں نے۔ :)
 
میں او ایل ایکس پر دیکھ رہا تھا، کئی ڈیوائسز پر تو باقاعدہ سام سنگ بھی لکھا ہوا ہے چائنا والوں نے۔ :)
جیسے جیسے سامسنگ یا دوسرے برانڈ اپنے موبائل فون نکالتے ہیں اسی کے ساتھ ساتھ ان کے چائنا فون بھی آجاتے ہیں۔
مجھے یاد پڑتا ہے ایک بار تو پہلے ہی آگیا تھا ۔
شائد آئی فون کا کوئی موڈل تھا یا سامسنگ کا ۔۔ اس سے پہلے کہ کمپنی اپنا فون نکالتی نقالوں نے پہلے ہی اس کی نقل بازار میں پہنچادی۔ سونے پہ سھاگا اوریجنل کمپنی پر کیس بھی کردیا تھا کہ ہماری ہوبہو نقل بنالی ہے ۔۔۔:LOL::LOL::p:p:D:D
 
arifkarim

معطل
لیکن اس کی تعارفی ویڈیوز دیکھ کر میرا دل اسے خریدنے کو مچل رہا ہے۔ کیا محفل میں کوئی شخص اسے استعمال کر چکا ہے، کر رہا ہے یا استعمال کرنے کی خواہش رکھتا ہے؟
میرے پاس سیم سنگ نہیں آئی فون ہے۔ اور اگر سیم سنگ بھی ہوتا تب بھی میں اس پر 100 ڈالر ہرگز نہ خرچ کرتا۔ وہ اسلئے کہ اول ورچول ری ایلٹی میں مواد بہت کم ہے۔ دوسرا اس سے آپکی آنکھیں اور دماغ بہت متاثر ہوتے ہیں۔ ہم نے اوریجنل اوکولس رفٹ ایک نمائش میں ٹیسٹ کیا تھا۔ یہ گمک کے طور پر تو ٹھیک پرروز مرہ استعمال کیلئے شاید درست نہ ہو۔
 
عباس اعوان

محفلین

شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ گرافکس فی الحال ری ایلٹی سے کوسوں دور ہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ گرافکس فی الحال ری ایلٹی سے کوسوں دور ہیں :)
میرے خیال میں اس کی وجہ گرافکس کا ریئلٹی سے دور ہونا نہیں بلکہ وہ ایفیکٹ ہے جو آنکھوں کو ہر طرف سے ڈھک کر ایک سکرین دیکھنے سے بنتا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
میرے پاس سیم سنگ نہیں آئی فون ہے۔ اور اگر سیم سنگ بھی ہوتا تب بھی میں اس پر 100 ڈالر ہرگز نہ خرچ کرتا۔ وہ اسلئے کہ اول ورچول ری ایلٹی میں مواد بہت کم ہے۔ دوسرا اس سے آپکی آنکھیں اور دماغ بہت متاثر ہوتے ہیں۔ ہم نے اوریجنل اوکولس رفٹ ایک نمائش میں ٹیسٹ کیا تھا۔ یہ گمک کے طور پر تو ٹھیک پرروز مرہ استعمال کیلئے شاید درست نہ ہو۔
یہ چیز 24/7 استعمال کے لیے نہیں ہے۔ مجھے تو اس کی کچھ گیمز اچھی لگیں اور دوسرا زیادہ بہتر استعمال یہ نظر آیا کہ سائڈ بائی سائڈ اصل 3 ڈی موویز دیکھنے کا مزا لیا جا سکتا ہے۔ گویا آپ آئی میکس گھر لے آئے ہوں۔ بستر میں لیٹ کر فل سکرین 3 ڈی سینما کا مزا لیں۔
ذرا سوچیں کہ ایس 6 ایج یا نوٹ 5 وغیرہ کی 1440x2560 کی ریزولیوشن والی سکرین کو سائڈ بائی سائڈ ویڈیو کے لیے درمیان سے کاٹا جائے تو بھی ہر آنکھ کو 1440x1280 پکسلز الگ الگ مل ر ہے ہیں اور وہ بھی 518 پکسل پر انچ کی ڈینسٹی کے ساتھ۔
 
گوگل کارڈ بورڈ وی آر کی سادہ ترین پراڈکٹ ہے لیکن بری نہیں ہے۔۔۔ ویسے وہی استعمال کریں آپ کیونکہ سام سنگ گیئر وی آر کے لیے آپ کو نوٹ 5 یا ایس 6 وغیرہ خریدنے پڑیں گے ۔
وی آر سسٹمز خریدنے والوں کے ساتھ "ابھی" عموماً نئے نمازی والا محاورہ صادق آتا ہے۔ البتہ بچے اس کی مدد سے گھر بیٹھے فیلڈ ٹرپ کا لطف لے سکتے ہیں، اس لحاظ سے سستے کارڈ بورڈ ویورز کافی کار آمد ہیں نیز گاہے بگاہے کوئی دلچسپ چیز نمودار ہو تو اس کا شوق بھی پورا ہو جاتا ہے ورنہ زیادہ تر وقت ایسی چیزیں ابتدائی دنوں کے استعمال کے بعد سرد خانے کی نذر ہو جاتی ہیں۔ البتہ قوی امکان ہے کہ یہ صورتحال بہت زیادہ عرصہ تک قائم نہیں رہے گی اور یہ چیزیں بہتر شکل میں یومیہ بنیادوں پر استعمال کی جانے والی چیزیں بن جائیں گی۔ :) :) :)
 
بچوں کے لیے گھر بیٹھے فیلڈ ٹرپ اس کا ایک اور عمدہ استعمال ہے لیکن مجھے زیادہ دلچسپی اس کے ذریعے 3 ڈی موویز دیکھنے میں ہے۔ لیکن 700 روپے (پاکستان میں اتنے کا ہی مل رہا ہے) کے گوگل کارڈ بورڈ اور اوکیولس سام سنگ کے اشتراک سے بننے والے اس ہیڈ سیٹ کا موازنہ یوں ہی ہے گویا گنگو تیلی اور راجا بھوج کا موازنہ۔
رہی بات بہتری آنے کی تو وہ تو ہر چیز میں آ رہی ہے خصوصاً کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے متعلقہ اشیا میں تو اس تیزی سے آ رہی ہے کہ جو ڈیوئس (بشمول موبائل فون)آپ آج لیتے ہیں، ایک سال بعد افسوس ہونے لگتا ہے کہ تھوڑا انتظار کیوں نہ کر لیا کہ اب اس سے دگنی رفتار اور کئی گنا بہتر فیچرز کے ساتھ اتنے میں ہی نئی ڈیوائس مل رہی ہے۔
 
Top