کیا میرے لیے ایسا فانٹ بن سکتا ہے؟

ابو ہاشم

محفلین
کیا میرے لیے ایسا فانٹ بن سکتا ہےجس میں
1۔ اردو ختمہ (۔) بھی انگریزی فل سٹاپ (.) کی طرح لکھا جائے
2۔ اردو کوما (،) بھی انگریزی کوما(,) کی طرح لیکن اس کا رخ اردو تحریر کی مناسبت سے انگریزی سے الٹا ہو
3۔ جس میں ے اپنے سے اگلے حرف کے ساتھ بھی جڑ جائے اور اس کے نقطے دائیں بائیں کے بجائے اوپر نیچے ہوں۔ یعنی ے کی بھی ی کی طرح چاروں اشکال ہوں اور ی سے تمیز کے لیے ان کے نقطے اوپر نیچے ہوں
4۔ ں اپنے سے اگلے حرف کے ساتھ بھی جڑ جائے اور اس پر ترسیمے کے مطابق نقطے کے اوپر نشانِ غنہ (٘) بھی آئے یوں(ن٘) ۔
5۔ ﮠ بھی جمیل نوری نستعلیق میں لکھا جا سکے اور اس کی ترسیمے کے شروع اور درمیان والی شکلیں ن کی شکلوں کی طرح ہوں لیکن ان کے اوپر ؕ ہو
6۔واؤ معدولہ کے نیچے لکیر ظاہر کی جا سکے۔ اس کے لیے ٜ یا کسی اور مناسب کیریکٹر کو افقی لکیر کی شکل میں و کے نیچے ظاہر کرنا ۔
7۔ ي کو ی کی طرح ظاہر کیا جا سکے اور اس کی تمام شکلوں (مفرد، ترسیمے کے شروع، درمیان اور آخر والی) میں نقطے دائیں سے بائیں ہوں البتہ ان کی شکل معین(♦♦) کی طرح کی نہ ہو بلکہ مربعی شکل(■■) کی ہو ۔ اسے میں ی(آواز)(य) کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہوں۔​
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
چھٹے اور ساتویں نکتے کا فانٹ میں ہونا فی الحال تو نا ممکن ہے میرے خیال میں۔ باقی سب کا انتظام ہو سکتا ہے۔ کوما تو اردو میں انگریزی کا الٹا ہی ہے، نکتہ 2 سمجھ میں نہیں آیا۔
زیادہ بہتر جواب arifkarim دے سکیں گے۔
 
arifkarim

معطل

ٹیگ کرنے کا شکریہ۔ مجھے کچھ عرصہ سے کافی احباب نے رابطہ کیا ہے تاکہ جمیل نوری نستعلیق میں اردو کے علاوہ دیگر زبانیں بھی شامل کی جا سکیں۔ یہ کام تھوڑا مشکل ہوگا کیونکہ فانٹ کا سورس جوہر نستعلیق کاپی رائیٹ ہے۔ اسکو عام شائع نہیں کیا جا سکتا البتہ جو تبدیلیاں چاہئے انہیں یقیناً سورس کوڈ میں ان جیکٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
ابو ہاشم

محفلین
2۔ اردو کوما (،) بھی انگریزی کوما(,) کی طرح لیکن اس کا رخ اردو تحریر کی مناسبت سے انگریزی سے الٹا ہو
یعنی اس کا رخ بائیں کے بجائے دائیں طرف ہو
کوما تو اردو میں انگریزی کا الٹا ہی ہے، نکتہ 2 سمجھ میں نہیں آیا۔
مجوزہ فانٹ میں اردو کوما کو ʽ کی شکل میں لیکن سطر میں کافی نیچے کی طرف ظاہر کرنے کی تجویز دی گئی ہے میں نے ایک سندھی اخبار میں اس کی ایسی شکل دیکھی ہے کومے کے موجودہ اردو شکل الٹے پیش (-ٗ) اور single quote سے ملتی جلتی ہے جو عام افراد کے لیے الجھن کا سبب بنتی ہے​
 
نورالدین

محفلین
لگتا ہے کہ اس دھاگے پر کافی دیر سے پہنچا۔ کیا ایسا فانٹ بن گیا ہے؟ نہیں تو ایسا فانٹ بنایا جا سکتا ہے۔
السلام و علیکم شکیل عطاری صاحب ،
کچھ دنوں پہلے آپ کی خوش گوار آمد میرے اس مراسلے پر ہوئی تھی ،

اردو لغت کے لیے فونٹ مراسلہ نمبر 36

اس پر آخری گفتگو کے بعد سے میں آپ کے جواب کا منتظر ہوں

شکریہ
 
ابو ہاشم

محفلین
لگتا ہے کہ اس دھاگے پر کافی دیر سے پہنچا۔ کیا ایسا فانٹ بن گیا ہے؟ نہیں تو ایسا فانٹ بنایا جا سکتا ہے۔
جی ابھی تک ایسا فانٹ نہیں بنا۔ میں نے اردو رسم الخط پر اپنے طور پر کچھ تحقیق کی ہے اور اس میں بہتری کے لیے کچھ تجاویز پیش کی ہیں (دیکھیے لمبی اردو حرکات کے واضح اظہار کے لیے ایک سکیم)
یہ فانٹ انھی تجاویز کو ٹھوس شکل دینے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ مجھے اس فانٹ سے کافی امیدیں ہیں۔ میں اپنی اگلی تحقیق جو کہ اردو املا پر ہے اسی فانٹ میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ فانٹ اردو رسم الخط اور املا کو سائنسی بنیاد پر استوار کرنے کا سبب بنے گا (ان شاء اللہ) اور اس طرح اردو سیکھنے والوں کو آسانی ہو گی اور اردو کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔
اس فانٹ کی جلد از جلد تشکیل کی اپیل کرتا ہوں
 
متلاشی

ابو ہاشم بھائی مہر نستعلیق ویب فونٹ کو آپ کی مرضی کے مطابق ڈھال کر دے سکتا ہوں ۔ یعنی کسٹمائزڈ ورژن۔
 
Top