کہ اس کردار کو مرنے نہ دینا

السلام علیکم!
بہت عرصہ قبل ایک دوست نے ایک غزل شئیر کی تھی؛ بڑی ہی پر لطف تھی۔ معلوم نہیں کہاں گئی اور کہاں مل پائے گی کہ دوست بھی مسلسل بے خبری کی اطلاعات دے رہا ہے۔ اگر کسی دوست کو معلوم ہے تو براہِ کرم یہاں شئیر کردے۔ اس کا ایک شعر کچھ یوں تھا

کہانی کار تم سے التجا ہے (پہلا مصرعہ غالباً کچھ یوں تھا)
کہ اس کردار کو مرنے نہ دینا (دوسرا مصرعہ یاد پڑتا ہے کہ یہی تھا)

راحیل فاروق، ظہیراحمدظہیر
 
لاریب مرزا

محفلین
مذکورہ بالا غزل کا تو نہیں معلوم، لیکن اس سے ملتی جلتی شاعری یاد آگئی۔ :) :)
ریت سے بُت نہ بنا اے میرے اچھے فنکار
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
السلام علیکم!
بہت عرصہ قبل ایک دوست نے ایک غزل شئیر کی تھی؛ بڑی ہی پر لطف تھی۔ معلوم نہیں کہاں گئی اور کہاں مل پائے گی کہ دوست بھی مسلسل بے خبری کی اطلاعات دے رہا ہے۔ اگر کسی دوست کو معلوم ہے تو براہِ کرم یہاں شئیر کردے۔ اس کا ایک شعر کچھ یوں تھا

کہانی کار تم سے التجا ہے (پہلا مصرعہ غالباً کچھ یوں تھا)
کہ اس کردار کو مرنے نہ دینا (دوسرا مصرعہ یاد پڑتا ہے کہ یہی تھا)

راحیل فاروق، ظہیراحمدظہیر
بھائی خرم یاسین بہت معذرت ۔ میں نے یہ مصرع پہلی دفعہ سنے ہیں ۔
ریت سے بُت نہ بنا اے میرے اچھے فنکار : یہ تو احمد ندیم قاسمی کی بہت مشہور نظم ہے اور انٹر نیٹ پر مل جائے گی ۔
 
Top