کھیلوں کی دنیا سے دلچسپ خبریں

ابن توقیر

محفلین
یہاں پر کھیلوں کی دنیا سے تازہ اور دلچسپ خبریں جمع کرنے کا ارادہ ہے۔
۰۔۔۰۔۔۰​
ٹی 20 آرمی میچ، لاہور نے آسٹریلیا پر برتری ثابت کردی
لاہور آرمی ٹیم نے ٹوئنٹی20 میچ میں آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کو4 وکٹ سے ہراکر اپنی برتری ثابت کردی، مہمان کھلاڑیوں نے کھیل سے بھرپور لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا، انھوں نے ڈھول بجاکر یہ پیغام بھی دیا کہ وہ یہاں آکر بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیٹل ایکس گراؤنڈ لاہور میں آسٹریلین آرمی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ20 اوورز میں5وکٹوں پر 130رنز بنائے، مارک براؤن نے ایک چھکے اور3چوکوں کی بدولت39 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کریگ28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کریگ رائٹ نے23 رنز بنائے، نعمان نجیب، اویس اور عمران علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
جواب میں لاہور آرمی کے بیٹسمینوں نے شاندار کھیل پیش کرکے مقررہ ہدف19ویں اوور میں6 وکٹ پر پورا کرکے یادگار کامیابی اپنے نام کی، محمد افضال نے28 رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا، انور خان18رنز بنانے میں کامیاب رہے، قیوم ناصر17رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، مہمان ٹیم کے روبرٹ مرامہ نے19رنز دے کر2 وکٹیں لیں، تھامس اور نکولس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل اور کمنٹیٹر چشتی مجاہد کو بھی سوونئیرزپیش کیے گئے۔
اس موقع پرکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے میچ میں بہترین پرفارمنس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کومبارکباد دی، آسڑیلیا آرمی اپنا دوسرا میچ جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی انڈر21ٹیم کیخلاف کھیلے گی، تیسرامیچ 21 اکتوبر کو پولیس الیون کے خلاف جیمخانہ کلب میں شیڈول ہے۔​
خبر کا ماخذ
 

ابن توقیر

محفلین
معین علی پر قسمت کی مہربانی بشکریہ ایکسپریس
Moin%2BAli.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
خواجہ صاحب خیال رہے،شہزادوں کا دیس نہیں ہے کہ "ویلاتے" رہیں گے،ذرا "آئیں بائیں" کی تو گھر کی راہ دکھانی ہے،یہی تو خوبی ہے کہ قواعد وضوابط پر وہ اپنے سُپرسٹارز کو بھی نہیں بخشتے۔
سُپرسمائلس
usman%2Bkhawaja.jpg

بحوالہ ایکسپریس،26 اکتوبر 2016ء
 

ابن توقیر

محفلین
لیں جی دیکھئے بے چارے پش اپس بھی "تنقیدیوں" کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں۔سُپرسمائلس

’پاکستانی کرکٹرز کے پُش اپس لگانے پر کوئی پابندی نہیں‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں کے پُش اپس پر پابندی سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پہ لکھا 'اوہ خدا کے واسطے، پُش اپس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ درحقیقت میرا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو سنچری بنانے کے بعد 100 پُش اپس کرنے چاہئیں۔'
پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر امجد حسین بھٹی نے بی بی سی کو بتایا 'پی سی بی نے پُش اپس پہ کوئی پابندی نہیں لگائی۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں بعض اراکینِ پارلیمان نےصرف یہ پوچھا تھا کہ پُش اپس کے پیچھے کیا مقصد ہے جس پر انھیں بتایا گیاکہ کاکول اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کے بعد وعدے کے مطابق لارڈز کے میدان میں پُش اپس لگائےگئے۔'
واضح رہے کہ اس سے قبل مقامی میڈیا پر یہ خبریں گردش میں تھیں کہ پی سی بی نے میچ میں فتح کے بعد کھلاڑیوں کے پُش اپس لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے حکومتی اراکین کی جانب سے کھلاڑیوں کے پُش اپس پراعتراضات کے بعد کیا گیا ہے۔

خبر کی تفصیل بی بی سی کے صفحے پر یہاں پڑھیے۔
 
پشاور زلمی کا 'زلمی ورلڈ کپ' کے انعقاد کا اعلان
پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے زیر اہتمام عالمی معیار کا ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مایہ ناز جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں زلمی ورلڈ کپ کا اعلان کرنے پر انتہائی فخر محسوس کررہا ہوں، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ جہاں باصلاحیت کھلاڑیوں منظر عام پر لانے کیلئے انٹرنیشنل پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔
Shahid Afridi@SAfridiOfficial
I am proud to announce Zalmi World Cup,first time ever in the history of Pak, international platform will be provided to showcase talent.
11:17 PM - 26 Oct 2016

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے اس اقدام کا مقصد پاکستان اور بیرون ملک موجود نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کر کے ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے۔
اس ایونٹ میں دنیا کے دس ممالک کے کلب شرکت کریں گے جن سے پشاور زلمی نے شراکت داری کی تھی اور باہمی مقابلے کے بعد فاتح کا فیصلہ ہو گا۔

Javed Afridi@JAfridi10
This time its Qatar Zalmi most recent #KhpalClub joining global zalmi.We will provide them international platform to shine#PakhairRaghly
7:42 PM - 26 Oct 2016

ایونٹ میں پاکستان سمیت جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، قطر، سعودی عرب، بحرین سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کی کلب ٹیمیں شرکت کریں گی۔
رواں ماہ کے اوائل میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں متحدہ عرب امارات میں چیمپیئن شپ کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Javed Afridi@JAfridi10
Big news for cricket clubs from around the world! Stay tuned for Zalmi Club Championship in the UAE,your chance to shine.#ZalmiWorldCup 1/2
2:56 PM - 1 Oct 2016

پاکستان سپر لیگ کے معروف ترین فرنچائز میں سے ایک پشاور زلمی نے لیگ کے پہلے ایڈیشن میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا لیکن وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
حال ہی ہونے والی ڈرافٹ کی تقریب میں سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 

ابن توقیر

محفلین
قومی ٹیم پہلی بار سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی بار سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، گرین شرٹس نے جاپان کے خلاف 1-2 سے فتح حاصل کرکے پہلی بار سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ قومی ٹیم فائنل میں اور آسٹریلیا سے ٹکرائے گا۔
واضح رہے کہ سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ کے لیگ میچ میں آسٹریلیا نے گرین شرٹس یک طرفہ مقابلے میں 1-7 سے شکست دے کر حریف کو دوسری سے چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا تھا۔
 
سر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے 10000 رنز مکمل کر لئے ہیں اور ان رنز کے لئے 211 اننگز کھیلیں۔ جو کہ حنیف محمد (189) کے بعد پاکستان کے لئے تیز ترین ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
آج ایک دلچسپ میچ میں نیوزی لینڈ نے افریقہ کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 279 رنز بنائے تھے۔اس کے آٹھ کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔افریقہ کی طرف سے اے بی ڈی ویلِیئر نے 72 رنز بنائے،فاف نے 67 اور ہاشم آملہ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی،اے بی ناٹ آوٹ رہے تھے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل نے 180 رنز بنائے،انہوں نے یہ کارنامہ 138 گیندوں پر 15 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 198 منٹ میں سرانجام دیا۔اس میچ کے مین آف دی میچ رہے۔
کرک انفو کے پیج کا لنک جہاں میچ کا مکمل سکورکارڈ دیکھا جاسکتا ہے۔
 
Top