کچھ Crack Versionسافٹ وئیر

اسلام و علیکم
بہت سے سافٹ ویئر ایسے ہوتے ہیں جو کہ کچھ وقت کے لئے دئیے جاتے ہیں اس کے بعد میں اسے خریدنا پڑھتاہےکریک ورشن سافٹ وئیر ایسے سافٹ وئیر ہوتے ہیں جن کو خریدنا نہیں پڑتا۔

میں یہاں آپ لوگوں کے ساتھ کچھ کریک ورشن سافٹ وئیر شیئر کرنا چاہتا ہوں جو کہ میں نے حاصل کئے ہیں امید کرتا ہوں آپ لوگوں کو پسند آئیں گے اور اگر آپ لوگوں کے پاس بھی کچھ کریک ورشن سافٹ وئر ہیں تو آپ لوگ اس لڑی میں شیئر کریں ۔

بھائی یہاں کریک سافٹوئیر شئیر کرنا ممنوع ہے. اسے ایڈٹ کر کے ختم کر دیں

کسی بھی ویڈیو کو آپ اس لنک میں دئیے ہوئے سافٹ ویئر کے ذریعہ ہم کنورٹ کر سکتے ہیں

بھائی یہاں کریک سافٹوئیر شئیر کرنا ممنوع ہے. اسے ایڈٹ کر کے ختم کر دیں​

بہت سے لوگ جو فری لینسر کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ سافٹ ویئر بہت فائدہ مند ہے اور خود میں نے بھی اس سے فائور میں پیسے کمائے ہیں اس کے ذریعہ ہم کسی بھی امیج ڈاکیومنٹ کو فلپ بک پر کنورٹ کر سکتے ہیں جیسا کے میں نے اپنے بیٹے کی پیکچر کو کیا ہے جو کہ اس ویب سائٹ پر آپ دیکھ سکتے ہیں danishshahzaib.comli.com

بھائی یہاں کریک سافٹوئیر شئیر کرنا ممنوع ہے. اسے ایڈٹ کر کے ختم کر دیں

آپ میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جو کی مائکرو سافٹ ایکسل کے پاسورڈ لگا کر بھول گئے ہوں گے اس سافٹ ویئر کے ذریعہ آپ اپنا پاسورڈ حاصل کر سکتے ہیں

بھائی یہاں کریک سافٹوئیر شئیر کرنا ممنوع ہے. اسے ایڈٹ کر کے ختم کر دیں

اگر آپ اپنا کمپیوٹر فارمٹ کرلیتے ہیں اور اس میں کچھ فائل بھی چلی جاتی تو گھرائیں مت اس سافٹ وئیر کے ذریعہ آپ وہ تمام فائل حاصل کر سکتے ہیں

اس سافٹ وئیر کے ذریعہ آپ فری لینسر کا کام کر سکتے ہیں اس کی تفصیل یوں ہے کہ اس کے ذریعہ آپ اپنی کمپیوٹر کی تمام فائل کا ایک شارٹ کٹ بنا سکتے ہیں یہ شاڑت کٹ ای ایکس ای کے طور پر بنے گا اکثر آپ لوگ وینڈوز کی سی ڈی تو استعمال کی ہوگی جیسے ہی ہم سی ڈی لگا تے ہیں تو ایک وینڈو آٹو رن ہو جاتی ہے
آٹو رن اس سافٹ وئیر کے ذریعہ ننتا ہے

بھائی یہاں کریک سافٹوئیر شئیر کرنا ممنوع ہے. اسے ایڈٹ کر کے ختم کر دیں

اگر آپ لوگوں کے کمپیوٹر کی ڈرائور انسٹال نہیں ہیں اور مل بھی نہیں رہے تو اس سافٹ وئیر کے ذریعہ آپ اسے حاصل کر سکتے ہیں

شکریہ
آئندہ اور بھی سافٹ وئیر شامل کروں گا
شاہ زیب اسماعیل
 
آخری تدوین:

squarened

معطل
اسلام و علیکم
بہت سے سافٹ ویئر ایسے ہوتے ہیں جو کہ کچھ وقت کے لئے دئیے جاتے ہیں اس کے بعد میں اسے خریدنا پڑھتاہےکریک ورشن سافٹ وئیر ایسے سافٹ وئیر ہوتے ہیں جن کو خریدنا نہیں پڑتا۔

آئندہ اور بھی سافٹ وئیر شامل کروں گا
شاہ زیب اسماعیل

بھائی یہاں کریک سافٹوئیر شئیر کرنا ممنوع ہے. اسے ایڈٹ کر کے ختم کر دیں
 
میں معزرت خواں ہوں میں تو بس لوگوں کی مدد کر رہا تھا قوائد و ضوابط پر ایک اور چیز ضرور شامل کر لیں کی یہاں مدد کرنا بھی جائز نہیں
یہاں بہت سے لوگ مدد کر رہے ہیں۔ مدد جائز طریقوں سے بھی ہو سکتی ہے۔
چوری شدہ سافٹ ویئر بتانا اچھی مدد میں شمار نہیں ہوتا۔ :)
 
یہاں بہت سے لوگ مدد کر رہے ہیں۔ مدد جائز طریقوں سے بھی ہو سکتی ہے۔
چوری شدہ سافٹ ویئر بتانا اچھی مدد میں شمار نہیں ہوتا۔ :)

مائکرو سافٹ ونڈوز تو ہم تمام لوگ استعمال کرتے ہیں آج تک اس کے لیسنس کو کتنے لوگوں نے خریدا ہے ؟ آپ کو اگر کسی سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ کیا پرچیس کرتے ہیں
:at-wits-end:

میں تو مدد کرنا چاہتا تھا پر لگتا ہے پہلے جائز ار نا جائز طریقہ دیکھنے ہوں گے
 
کوئی خود کرتا ہے تو کرتا رہے. یہاں فورم پر شئر کرنا درست نہیں. فورم پر اس کی ترویج نہیں کی جا سکتی.
کسی بھی کام میں جائز اور ناجائز دیکھنا تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا طے کردہ ہے. میں کچھ نہیں کر سکتا.
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
بات کو سمجھو شاہ زیب۔۔۔
اگر فورم سے کریک ورژن ایسے ہی نشر ہوتے رہے تو۔۔۔
کل کوئی بھی کمپنی فورم کے خلاف کیس دائر کرسکتی ہے کہ یہ اردو فورم نہیں، ہمارے سوفٹ وئیر کے بخیے ادھیڑنے والا فورم ہے!!!
:):):):)
 
ونڈوز 10 پروفیشنل اپگریڈ و ایکٹیویشن -ٹیوٹوریل

بڑے جائز طریقہ سے ونڈو کو ایکٹیویٹ کروانا سکھایا ہے ;)
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی، بھائی ہمارے سیاستدان بھی یہ ہی کچھ کرتے ہیں۔ کوئی ایک غلط کام دوسرے غلط کام کے لیے جواز فراہم نہیں کرتا۔ اگر میں غلط کر رہا ہوں تو کم از کم اس کو غلط تو مانوں، غلط کو درست ثابت کرنے والا رویہ انتہائی خطرناک ہے۔
ویسے ایک دوسری لڑی میں آپ ہیکنگ سکھانے کی بات کررہے تھے، کہیں یہ فورم یا اس کے یوزرز کو تو ہیک نہیں کررہے، کریک شیئر کر کے؟:sneaky:
 
آپ کی بات سی متفق ہوں شکریہ آپ کی بتلانے کا
 
سروش

محفلین
اس کے رسول ص کا طے کردہ ہے. میں کچھ نہیں کر سکتا
تابش بھائی آپ سے اس غلطی کی امید نہیں تھی ۔ درود ہمیشہ پورا لکھا کریں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آپ ﷺ امت کے لئے رو رو کے شفاعت کے لئے دعا کرتے رہے اور ایک درود لکھتے وقت ہمارے ہاتھ ٹوٹ جاتے ہیں ۔
 
تابش بھائی آپ سے اس غلطی کی امید نہیں تھی ۔ درود ہمیشہ پورا لکھا کریں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آپ ﷺ امت کے لئے رو رو کے شفاعت کے لئے دعا کرتے رہے اور ایک درود لکھتے وقت ہمارے ہاتھ ٹوٹ جاتے ہیں ۔
جزاک اللہ
موبائل پر ہونے اور ایک ہاتھ میں بیٹا ہونے کے باعث ایسا کیا. درست کر دیتا ہوں.
 
Top