کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کچھ دیر کو رسوائی ِجذبات تو ہوگی
محفل میں سہی اُن سے ملاقات تو ہوگی

بس میں نہیں اک دستِ پذیرائی گر اُس کے
آنکھوں میں شناسائی کی سوغات تو ہوگی

سوچا بھی نہ تھا خود کو تمہیں دے نہ سکوں گا
سمجھا تھا مرے بس میں مری ذات تو ہوگی

ہر حال میں ہنسنے کا ہنر پاس تھا جن کے
وہ رونے لگے ہیں تو کوئی بات تو ہوگی

میں پوچھ ہی لوں گا کہ ملا کیا تمہیں کھوکر
اک روز کہیں خود سے مری بات تو ہوگی

اِس بازئ مابینِ غمِ وصلت و ہجراں
جس مات سے ڈرتے ہو وہی مات تو ہوگی

اِس آس پہ دن شہر ِ ضرورت کو دیا ہے
اُجرت میں ترے ساتھ مری رات تو ہوگی

ہو جاؤں خفا میں تو منانے کوئی آئے
اے دوستو اتنی مری اوقات تو ہوگی

ظہیراحمد ۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۳
 
فہد اشرف

محفلین
واااہ
بس میں نہیں اک دستِ پذیرائی گر اُس کے
آنکھوں میں شناسائی کی سوغات تو ہوگی

اِس بازئ مابینِ غمِ وصلت و ہجراں
جس مات سے ڈرتے ہو وہی مات تو ہوگی

بہت ہی شاندار
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بھائی، کہاں کہاں داد دوں۔ آپ کی سبھی غزلیں دیکھی ہیں آج کی۔ عجیب کیفیت ہے۔
راحیل بھائی یہ تو آپ کی محبت ہے ! اللہ تعالی خوش رکھے اور اپنے حفظ و امان مین رکھے ۔
کیا کہنے ظہیر بھائی. بہت عمدہ
نوازش تابش بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے!
واااہ
بہت ہی شاندار

بہت بہت شکریہ بھائی! اللہ سلامت رکھے!
 
ہر حال میں ہنسنے کا ہنر پاس تھا جن کے
وہ رونے لگے ہیں تو کوئی بات تو ہوگی

ہو جاؤں خفا میں تو منانے کوئی آئے
اے دوستو اتنی مری اوقات تو ہوگی

ماشاء اللہ! بہت ہی عمدہ غزل ہے ظہیر بھائی۔
شاد شو! آبادشو!
 
یوسف سلطان

محفلین
ہر حال میں ہنسنے کا ہنر پاس تھا جن کے
وہ رونے لگے ہیں تو کوئی بات تو ہوگی
میں پوچھ ہی لوں گا کہ ملا کیا تمہیں کھوکر
اک روز کہیں خود سے مری بات تو ہوگی
ہو جاؤں خفا میں تو منانے کوئی آئے
اے دوستو اتنی مری اوقات تو ہوگی
بہت عمدہ
 
واہ واہ بہت خوب ہر ہر شعر کمال است ہے ۔۔
صد ہا نیک خواہشات۔
بہت سی آپ کی غزلیں دیکھیں ہے ہمیشہ کی طرح یہ بہت لاجواب رہی ۔۔
بہت سی داد وصول فرمائیں۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے لکھتے رہیں لکھتے رہیں ہر لفظ میں شرینی ہے ہر لفظ میں اک عجیب سی راحت ہے ۔۔دل خوش کیا آپ نے قبلہ بہت بہت بہت دعائیں ۔۔۔
ہر حال میں ہنسنے کا ہنر پاس تھا جن کے
وہ رونے لگے ہیں تو کوئی بات تو ہوگی
لاجواب یہ شعر ہمیں رلا گیا ۔۔بہت ہی خوبصورت۔۔​
 
اِس آس پہ دن شہر ِ ضرورت کو دیا ہے
اُجرت میں ترے ساتھ مری رات تو ہوگی
واہ۔
ہو جاؤں خفا میں تو منانے کوئی آئے
اے دوستو اتنی مری اوقات تو ہوگی
آئے ہائے۔
کیا عمدہ اندازِ بیان ہے۔ واہ ظہیر بھائی واہ۔
ڈھیروں داد!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ماشاء اللہ! بہت ہی عمدہ غزل ہے ظہیر بھائی۔
شاد شو! آبادشو!
بہت نوازش! بہت ممنون ہوں بھائی ۔ اور شو شو کرنے کا بھی شکریہ! :)

بہت خوب جناب۔ ایک سے بڑھ کر ایک۔

لیجئے صاحب یک نہ شد دو شد بلکہ تین شد ! یعنی اس ایک مراسلے میں تین ظہیر وں کا ظہور ہو گیا ہے ۔ اللہ خیر کرے!
ظہیر آپ کو اصل نام کے ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ تبدیلی نام مبارک ہو!

بہت بہت شکریہ سلطان بھائی!!
واہ واہ بہت خوب ہر ہر شعر کمال است ہے ۔۔
صد ہا نیک خواہشات۔
بہت سی آپ کی غزلیں دیکھیں ہے ہمیشہ کی طرح یہ بہت لاجواب رہی ۔۔
بہت سی داد وصول فرمائیں۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے لکھتے رہیں لکھتے رہیں ہر لفظ میں شرینی ہے ہر لفظ میں اک عجیب سی راحت ہے ۔۔دل خوش کیا آپ نے قبلہ بہت بہت بہت دعائیں ۔۔۔

لاجواب یہ شعر ہمیں رلا گیا ۔۔بہت ہی خوبصورت۔۔​
بہت نوازش!! بہت ممنون ہوں غزنوی صاحب!
واہ۔

آئے ہائے۔
کیا عمدہ اندازِ بیان ہے۔ واہ ظہیر بھائی واہ۔
ڈھیروں داد!

کاشف بھائی بہت بہت شکریہ! اللہ آپ کو خوش رکھے!
 
محمدظہیر

محفلین
لیجئے صاحب یک نہ شد دو شد بلکہ تین شد ! یعنی اس ایک مراسلے میں تین ظہیر وں کا ظہور ہو گیا ہے ۔ اللہ خیر کرے!
ظہیر آپ کو اصل نام کے ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ تبدیلی نام مبارک ہو!
جی شکریہ :) شاعری بھی آپ کی طرح سیکھ پاؤں تو کیا بات ہو :)
 
لیجئے صاحب یک نہ شد دو شد بلکہ تین شد ! یعنی اس ایک مراسلے میں تین ظہیر وں کا ظہور ہو گیا ہے ۔ اللہ خیر کرے!
بھروسہ رکھیے بھائی جی اللہ خیر ہی کرے گا:applause:

جی شکریہ :) شاعری بھی آپ کی طرح سیکھ پاؤں تو کیا بات ہو

جب آپ سیکھ لیں تو ہمیں بھی سکھا دیجئے گا۔
 
عاطف ملک

محفلین
سوچا بھی نہ تھا خود کو تمہیں دے نہ سکوں گا
سمجھا تھا مرے بس میں مری ذات تو ہوگی

ہر حال میں ہنسنے کا ہنر پاس تھا جن کے
وہ رونے لگے ہیں تو کوئی بات تو ہوگی
بہت خوب جناب!
ہر شعر لاجواب ہے۔۔۔۔
تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ۔ کیا بات ہے۔ سبحان اللہ۔۔۔:)
نوازش حضور! ذرہ نوازی ہے!

جی شکریہ :) شاعری بھی آپ کی طرح سیکھ پاؤں تو کیا بات ہو :)
محمدظہیر تو پھر انتظار کس بات کا ہے ۔ شروع کرو ۔ کرتے کرتے بالکل سیکھ جاؤ گے۔
ہر حال میں ہنسنے کا ہنر پاس تھا جن کے
وہ رونے لگے ہیں تو کوئی بات تو ہوگی
واہ۔ بہت زبردست!
بہت شکریہ منیب! نوازش !
ممنون ہوں نقیبی صاحب!!
بہت خوب جناب!
ہر شعر لاجواب ہے۔۔۔۔
تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!

بہت بہت شکریہ عاطف بھائی !! ذرہ نوازی ہے! اللہ سلامت رکھے!
 
Top