معراج نامہ ۔ کچھ اشعار میرے والد صاحب کے ۔ ؛بمقامے کہ رسیدی نہ رسد ہیچ نبی ؛

سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ اشعار میرے والد صاحب کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ اللہ بایں اوج مقامِ محمود
یعنی وہ راکبِ براق چلا سوئے ودود
وہ ملائک جو ازل ہی سے رہے وقفِ سجود
پئے تعظیم کھڑے ہو گئے سب پڑھ کے درود
اسکی توصیف و ستائش میں قلم بہنے لگا
خالق کون و مکاں(ج) صلِّ علی کہنے لگا


حکم باری ہوا ہم آج بلاتے ہیں تجھے
قاب قوسین کے جھولوں پہ جھلاتے ہیں تجھے
مژدہء بخشش امت بھی سناتے ہی تجھے
فائزِرتبہء معراج بناتے ہیں تجھے
آسمانوں سے بلند آج تری جلوہ گری
بمقامے کہ رسیدی نہ رسد ہیچ نبی
(آخری مصرع غالبا" حافظ کا ہے۔)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کئی مرتبہ پوسٹ ہو گئی معذرت ۔ پوسٹ ہونے کا میسج ظاہر نہ ہونے کے سبب۔
ایک کے علاوہ کوئی منتظم باقی حذف کردیں۔
 
Top