کٹاس راج ٹیمپل کمپلیکس کی سیر

کلرکہار انٹر چینج سے چکوال روڈ پر تقریباً 22 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک تاریخی مندر واقعہ ہے.
دھوپ بہت تیز ہونے کی وجہ سے تصاویر زیادہ اچھی نہیں لے سکی لیکن امید ہے یہ تصاویر بھی آپ کو پسند آئیں گی
IMG_20160605_094749_zpsbhu33qiw.jpg

IMG_20160605_092651_zpsp1qvbwms.jpg

بقول گائیڈ کے تقسیم ہند سے قبل یہاں ہندوؤں کی اچھی خاصی آبادی تھی لیکن انیس سو سینتالیس میں یہاں کے تمام ہندو نقل مکانی کر کے بھارت چلے گئے تھے۔ کٹاس راج ٹیمپل کمپلیکس کے مندروں میں سے رام چندر مندر، ہنومان مندر اور شیو مندر خاص طور پر نمایاں ہیں
IMG_20160605_092210_zpswcx8bknm.jpg

IMG_20160605_093233_zpswhs5qnlk.jpg

IMG_20160605_093435_zpsqbkr41ku.jpg

کٹاس راج ٹیمپل کمپلیکس کوئی ایک مندر نہیں بلکہ کم از کم سات ہندو مندروں سمیت سکھوں کے ساتھ ساتھ بدھ مت کے پیرو کاروں کے مقدس مقامات اور تاریخی عبادت کے سلسلے کا نام ہے
IMG_20160605_094526_zpsu7qcwjrm.jpg

IMG_20160605_094326_zpsljy7elh3.jpg

ہندو دیوتا شیو کے آنسو
ہندو مذہبی روایات کے مطابق جب شیو نامی دیوتا کی بیوی ستی کا انتقال ہوا تو شیو اتنا روئے کہ ان کی آنکھوں سے آنسوؤں کی ایک نہ ختم ہونے والی لڑی جاری ہو گئی۔ اس طرح ہندوؤں کے لیے مقدس دو تالاب وجود میں آئے، جن میں سے ایک پشکار (اجمیر میں) ہے اور دوسرا کٹکشا۔ سنسکرت میں کٹکشا کا مطلب آنسوؤں کی لڑی ہے۔ یہی لفظ کٹکشا صدیوں بعد بدلتا بدلتا اب کٹاس بن چکا ہے
IMG_20160605_092123_zpsv3hz7xmg.jpg

IMG_20160605_092630_zps6yexwynz.jpg

IMG_20160605_092500_zpsr3mttscp.jpg

IMG_20160605_092457_zpshhkzfjdt.jpg

کٹاس راج ٹیمپل کے تالاب کی تصاویر
IMG_20160605_092516_zpssiq6vkbz.jpg

اس تالاب کی گہرائی 30 فٹ تک ہے
IMG_20160605_092519_zpsuaswx0qz.jpg

IMG_20160605_091721_zpsqnj7qaif.jpg

IMG_20160605_091843_zpsq23fwred.jpg

IMG_20160605_094401_zps5iqzw4r5.jpg

ہندو مذہب کے مطابق اس چشمے پر نہانے سے ان کے تمام گناہ دھل جاتے ہیں
IMG_20160605_092912_zpsdae2wfna.jpg

IMG_20160605_094344_zps8ttrv0pb.jpg
 

لاریب مرزا

محفلین
باقی سب مندر تو خالی تھے بس ایک میں یہ بھگوان ڈیوٹی پر تھا
IMG_20160605_094121_zpsujpnfeu7.jpg

IMG_20160605_094203_zpscgttngnx.jpg

IMG_20160605_094212_zps5tuwb5br.jpg

IMG_20160605_094155_zpsklekiqwc.jpg

IMG_20160605_094149_zpskng90scc.jpg
یہ والے بھگوان اکثر فلموں میں بھی دیکھے ہیں۔ لیکن سمجھ نہیں آتا کہ یہ کس طرح کے بھگوان ہیں؟؟ اس بارے میں کچھ معلومات حاصل کی تھیں گائیڈ سے؟؟
 
آخری تدوین:

زبیر حسین

محفلین
زبردست حمیرا عدنان
تصاویر میں تو اب ہر چیز کی حالت بہتر لگ رہی ہے شائد کچھ مرمت کی گئی ہے۔

کلرکہار انٹر چینج سے چکوال روڈ پر تقریباً 22 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک تاریخی مندر واقعہ ہے.
یہ کلر کہار انٹر چینج سے چواہ سیدن شاہ روڈ پر ہے۔ چکوال روڈ تو دوسری طرف ہے اور ویسے بھی یہ چواہ سیدن شاہ کےبالکل قریب واقع ہے۔
 
یہ والے بھگوان اکثر فلموں میں بھی دیکھے ہیں۔ لیکن سمجھ نہیں آتا کہ یہ کس طرح کے بھگوان ہیں؟؟ اس بارے میں کچھ معلومات حاصل کی تھیں گائیڈ سے؟؟
یار اس بھگوان کا نام تو غالباً "شیو لنگ" ہے باقی زیادہ کچھ معلومات مجھے بھی نہیں ہیں
 
زبردست تصاویر ۔
آپ نے کمال کی سیر کروائی ہے۔ اب تو جائے بغیر گزارہ نہیں ہے ۔ کوشش کر کے نکلتے ہیں کسی دن انشا ء اللہ ۔
 
Top