کونسی تفسیر پڑھی جاے

عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا
درد کی دوا پائی، درد بے دوا پایا،


بھائی کوشش یہی ہونی چاہئے کے کچھ نہ کچھ حاصل ہو جائے
بجائے اس کے کہ کچھ بھی حاصل نا ہو۔

:a1::a5:ہم سب کو نیکی کی ہدایت عطا فرمائیں۔:daydreaming:
 

زبیر احمد

محفلین
میں تو علامہ اِقبالؒ سے متفق ہوں کہ ؎
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزولِ کتاب
گرہ کشا ہے نہ رازیؔ، نہ صاحبِ کشافؔ
 
فرمان حق ہے کہ

وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ (القمر 40:54)
ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، پس ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا۔

اگر تو صرف فہم القران حاصل کرنا مقصود ہو تو
قران پاک کی تلاوت سے مشرف ہوتے تمام " مسالک " سے منسوب تراجم کا مطالعہ و تقابل کیا جائے ۔
تو تفسیر کی حاجت نہیں رہتی ۔
اللہ سوہنا ہم سب کو فہم القران کی نعمت سے نوازے آمین
بہت دعائیں


میں بھی یہی مشورہ دوں گا کہ قران حکیم پہلے پڑھئے، اوپن برہان پر ہر آیت کے 27 عدد ترجمے موجود ہیں۔ اس طرح آپ کو مترجمین کے خیالات اور ترجمے کی یکسانیت کا بھی اندازہ ہوگا اور ایک مکمل نظریاتی بنیاد بھی بن جائے گی۔ بعد میں مفسرین کی تفسیر پڑھتے وقت بہت مدد ملے گی کہ کس بات کا حوالہ دیا جارہا ہے۔ آپ کو اندازہ ہوگا کہ اللہ تعالی کی حدود کیا ہیں، اللہ تعالی کی پریکٹسز کیا ہیں ۔۔
 

اکمل زیدی

محفلین
اللہ تعالی کی حدود کیا ہیں، اللہ تعالی کی پریکٹسز کیا ہیں ۔۔
اس طرح بہتر نھیں ہو گا ۔ ۔ ۔
اللہ نے کیا حدود مقرر کی ہیں ، اللہ کن پریکٹسز پر فوکس کرنے کو کہتا ھے ۔ ۔ ۔ ۔

لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کے میری تجویز کردہ مفسر کی تفسیر سے آپ غیر متفق کیوں ہوے۔ ۔ ۔ ؟
 
جناب نے مشوره مانگا ہے، اس پر خاموش رہنا خود کا جرم تصور کرتا ہوں۔
احباب محفل نے جتنی بھی رائے دیں، بندہ سب کو بالکل ٹھیک سمجھتا ہے۔
ضروری ہے کہ تفسیر ایسی ہو کہ اس میں قرآن کو صرف قرآن سے سمجھنے کی بجائے، اسے قرآن ہی کی دیگر آیات، احادیث رسول اللہ ﷺ، اور صحابہ کرام ضیللہعنہم کے تشریحی اقوال کی روشنی میں آیات کو سمجھا گیا ہو۔
معارف القرآن کافی تفصیلی ہے، اکتانے کا خطرہ ہے۔
تدبر قرآن بھی تفصیلی ہے۔
تفہیم القرآن بھی تفصیلی ہے۔
تفسیر عثمانی ہے تو مختصر لیکن اس کی اردو بالکل خالص ہے، اور کچھ پرانے طرز پر ہے۔
آسان ترجمہ قرآن از مولانا تقی عثمانی کچھ زیادہ مختصر ہے، لیکن بہت ہی عمدہ ہے۔
مجھے یہ سب پسند ہیں، لیکن میں آپ کو مشورہ دوں گا بیان القرآن از ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کا۔
یہ تشریح آسان اردو، مختصر اور پر اثر، تفصیل کی متقاضی مقامات پر تفصیل اور اختصار کی جگہ پر اختصار کے ساتھ ساتھ بہت ہی عمدہ ترتیب کے ساتھ مرتب کی گئی ہے۔
اس میں اہل سنت والجماعت کے کسی بھی عقیدے سے انحراف نہیں کیا گیا ہے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
قران پاک اللہ کا کلام ہے ۔
اس میں کچھ جھوٹ نہیں اور ہدایت ہے متقیوں کے لیے
اللہ سوہنے نے خود اس کی حفاظت کا ذمہ لیتے یہ فرمایا ہے ۔ کہ اس قران کو ہم نے اپنے بندوں کی نصیحت کے لیئے آسان فرمایا ہے ۔
اللہ سوہنے کا کلام حق ہے ۔ اس میں کچھ بھی مشکل نہیں ۔ ال م سے لیکر والناس تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قران فہمی کی خواہش اگر صرف اپنی ذات کی اصلاح کے لیئے ہو تو مختلف تراجم کا مطالعہ کرتے قران پاک کی تلاوت سے مشرف ہونا کافی ہے ۔
ہاں اگر مناظرے بازی کی خواہش ہو تو چھتیس تفاسیر ازبر کر لینا نا کافی ہے ۔
بہت دعائیں
سر جی بلکل صحیح فرمایا آپ نے مگر قرآن میں ہی تو اللہ فرماتا ہے کے (سورۃ النحل رقم الآیۃ:43) اگر تمہیں خود پتہ نہیں تو اہل ذکر سے پوچھو، ان سے معلوم کرو" تو اب کون دعویٰ کرے کے اسے سب سمجھ آگیا ۔ ۔ ۔ متشابہات اور دیگر آیات میں کیسے اپنے آپ کو علم کو کافی گردانیں ؟
 
سر جی بلکل صحیح فرمایا آپ نے مگر قرآن میں ہی تو اللہ فرماتا ہے کے (سورۃ النحل رقم الآیۃ:43) اگر تمہیں خود پتہ نہیں تو اہل ذکر سے پوچھو، ان سے معلوم کرو" تو اب کون دعویٰ کرے کے اسے سب سمجھ آگیا ۔ ۔ ۔ متشابہات اور دیگر آیات میں کیسے اپنے آپ کو علم کو کافی گردانیں ؟
قرآن حکیم اپنی تشریح خود کرتا ہے ۔ آج کی معمول کی تعلیم رکھنے والا کوئی بھی فرد، قرآن حکیم سے بہت کچھ سمجھ سکتا ہے۔ وہ زمانے جا چکے ہیں جب سب کے سب غیر تعلیم یا فتہ ہوتے تھے۔ آج سب پڑھنے اور سمجھنے کی بنیادی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لہذا انسانوں کی اتنی تو عزت فرمائیے۔ قرآن حکیم جو بھی پڑھتا ہے وہ کچھ نا کچھ اچھا ہی سمجھتا ہے۔ اللہ تعالی کی سورۃ قمر میں 4 گواہیاں موجود ہیں کہ --- یہ سمجھنے کے لئے آسان ہیں۔۔۔ یہ چار گواہیاں کسی بھی ایماندار مسلمان کے لئے کافی ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
میں بھی یہی مشورہ دوں گا کہ قران حکیم پہلے پڑھئے، اوپن برہان پر ہر آیت کے 27 عدد ترجمے موجود ہیں۔ اس طرح آپ کو مترجمین کے خیالات اور ترجمے کی یکسانیت کا بھی اندازہ ہوگا اور ایک مکمل نظریاتی بنیاد بھی بن جائے گی۔ بعد میں مفسرین کی تفسیر پڑھتے وقت بہت مدد ملے گی کہ کس بات کا حوالہ دیا جارہا ہے۔ آپ کو اندازہ ہوگا کہ اللہ تعالی کی حدود کیا ہیں، اللہ تعالی کی پریکٹسز کیا ہیں ۔۔
میں بھی یہی مشورہ دینے والا تھا کہ پہلے فاروق سرور خان صاحب کی مرتب کردہ شاہکار ویب سائٹ اوپن برہان پر مختلف مترجمین کے کیے ہوئے تراجم آیت بہ آیت پڑھیں۔ میں اپنے جاننےو الوں کو آپ کی یہی سائٹ ریفر کرتا ہوں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ غالباً مولانا محمد شفیع ؒ صاحب (مرحوم) کی ہے جو مفتی تقی عثمانی صاحب کے والد گرامی ہیں۔
ایک دوسری معارف القرآن مولانا ادریس کاندھلویؒ صاحب کی بھی ہے جو علماء کے لئے ہے لیکن آسان اور عام فہم مولانا محمد شفیع ؒ صاحب کی ہے۔ :)
سب سے آسان ’’آسان ترجمہ قرآن‘‘ (مفتی تقی عثمانی) کی ہے جو بنیادی طور پر تو صرف ترجمہ ہے لیکن اس میں متعدد وضاحتیں اور فوائد بھی درج ہیں۔
میری رائے میں باقاعدہ کسی تفسیر کے مطالعہ سے پہلے اس سے استفادہ کرنا بہتر ہوگا۔ :)
اس دو تفاسیر کے سن اشاعت معلوم ہوں تو از راہِ کرم مطلع کیجیے۔
  • معارف القرآن از مولانا ادریس کاندھلویؒ
  • معارف القرآن از مولانا محمد شفیع ؒ
 

ام اویس

محفلین
معارف القرآن از مولانا محمد شفیع
مولانا محمد شفیع رحمہ الله نے جو مقدمہ لکھا ہے ۔ اس میں ۲۵شعبان ۱۳۹۲ھجری لکھا ہے اور مفتی تقی عثمانی نے دوسرے ایڈیشن کی طباعت کے وقت جو مقدمہ لکھا ہے اس کی تاریخ ۲۳ ربیع الاول ۱۳۹۴ ھجری ہے
 
Top