کونسی تفسیر پڑھی جاے

نایاب

لائبریرین
قرآن پاک کے کافی تراجم اور تفسیر موجود ہیں ،
کونسی تفسیر پڑھی جاے
فرمان حق ہے کہ

وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ (القمر 40:54)
ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، پس ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا۔

اگر تو صرف فہم القران حاصل کرنا مقصود ہو تو
قران پاک کی تلاوت سے مشرف ہوتے تمام " مسالک " سے منسوب تراجم کا مطالعہ و تقابل کیا جائے ۔
تو تفسیر کی حاجت نہیں رہتی ۔
اللہ سوہنا ہم سب کو فہم القران کی نعمت سے نوازے آمین
بہت دعائیں
 
بہتر ہے کہ پہلے تراجم پڑھے جائیں۔ ایک سے زائد مرتبہ
پھر تفسیر کے ساتھ ترجمہ پڑھے جاویں ساتھ ساتھ دعا بھی کی جائے کہ اللہ ہدایت دے۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے
 

عرفان سعید

محفلین
قرآن مجید کے لفظی ترجمے کی بجائے رواں ترجمےاور جدید طرزِ اسلوب کے لیے سید ابو الاعلی مودودی کی تفہیم القرآن کو بھی دیکھ لیں۔
ذاتی طور پر اپنے بلند پایہ تحقیق و تدقیق کے معیار کے لحاظ سے مولانا امین احسن اصلاحی کی تدبر القرآن بہت پسند ہے۔
 

اے خان

محفلین

نایاب

لائبریرین
قران پاک اللہ کا کلام ہے ۔
اس میں کچھ جھوٹ نہیں اور ہدایت ہے متقیوں کے لیے
اللہ سوہنے نے خود اس کی حفاظت کا ذمہ لیتے یہ فرمایا ہے ۔ کہ اس قران کو ہم نے اپنے بندوں کی نصیحت کے لیئے آسان فرمایا ہے ۔
اللہ سوہنے کا کلام حق ہے ۔ اس میں کچھ بھی مشکل نہیں ۔ ال م سے لیکر والناس تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قران فہمی کی خواہش اگر صرف اپنی ذات کی اصلاح کے لیئے ہو تو مختلف تراجم کا مطالعہ کرتے قران پاک کی تلاوت سے مشرف ہونا کافی ہے ۔
ہاں اگر مناظرے بازی کی خواہش ہو تو چھتیس تفاسیر ازبر کر لینا نا کافی ہے ۔
بہت دعائیں
 

فاخر رضا

محفلین
جہاں تک تفسیر قرآن کا تعلق ہے اس پر میری رائے بہت سادہ ہے. قرآن کی تفسیر کرتے وقت اگر دو باتوں کو ملحوظ نہیں رکھا گیا تو وہ تفسیر قابل قبول نہیں. اول. کسی بھی تعصب، نظریہ اور رجحان کو ہٹا کر خاص قرآن سے ہدایت لینے کی کوشش. دوئم. قرآن کو سمجھنے کے لیے قرآن ہی کی دیگر آیات سے سہارا لینا.

اگر آپ کوئی تفسیر اٹھائیں تو سب سے پہلے اس کا مقدمہ پڑہیں، مفسر کی اٹھان کے بارے میں پڑہیں، اس کے اساتذہ کو دیکھیں، اس کے دیگر عمومی کاموں کا جائزہ لیں، اس کی اپنی زندگی کے مختلف مراحل پر غور کریں. اس کے بعد آپ کو تفسیر کا مزاج سمجھ آئے گا.
ہمارے ہاں تو ہر ایکٹر، کرکٹر، موسیقار، وکیل، ڈاکٹر مفتی، مولوی، پان والا قرآن سمجھانے بیٹھا ہوا ہے. معذرت اگر آپ کو الفاظ کے استعمال سے تکلیف ہوئی ہو
 

dxbgraphics

محفلین
معارف القرآن مفتی شفیع ؒ صاحب کی۔
سلیس اردو میں اور آسانی سے سمجھ میں آنے والی
 
آخری تدوین:

ٹرومین

محفلین
معارف القرآن مفتی تقی عثمانی صاحب کی۔
سلیس اردو میں اور آسانی سے سمجھ میں آنے والی
یہ غالباً مولانا محمد شفیع ؒ صاحب (مرحوم) کی ہے جو مفتی تقی عثمانی صاحب کے والد گرامی ہیں۔
ایک دوسری معارف القرآن مولانا ادریس کاندھلویؒ صاحب کی بھی ہے جو علماء کے لئے ہے لیکن آسان اور عام فہم مولانا محمد شفیع ؒ صاحب کی ہے۔ :)
سب سے آسان ’’آسان ترجمہ قرآن‘‘ (مفتی تقی عثمانی) کی ہے جو بنیادی طور پر تو صرف ترجمہ ہے لیکن اس میں متعدد وضاحتیں اور فوائد بھی درج ہیں۔
میری رائے میں باقاعدہ کسی تفسیر کے مطالعہ سے پہلے اس سے استفادہ کرنا بہتر ہوگا۔ :)
 
Top