کورل ڈرا 2017 میں آرٹسٹک میڈیا ٹول فونٹ سازوں کے لئے بہت اہم اور مددگار ٹول

dxbgraphics

محفلین
کورل ڈرا کا نیا ورژن 2017اس دفعہ معمول سے ہٹ کر ایک ہی سال بعد گذشتہ روز یعنی اب سے 19 گھنٹے پہلے ریلیز ہوچکا ہے۔ اور اس میں ابتدائی نظر دوڑانے سےپتہ چلا کہ اس میں آرٹسٹک میڈیا ٹول میں بہت سے نئے فنکشنز کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ فونٹ سازی میں بہت ہی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کورل ایکس سیون اور ایکس ایٹ میں فونٹ کے حوالے سے کچھ ٹپس تھیں جو میں عبدالمجید بھائی کو آگاہ کر چکا ہوں کچھ دن پہلے۔ لیکن اس دفعہ کورل 2017 میں مذکورہ بالا ٹول تو واقعی نستعلیق فونٹ کے میدان میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔درج ذیل ویڈیو میں آرٹسٹک میڈیا ٹول کے بارے میں تقریبا 12 منٹ کے بعد دیکھیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
کورل ڈرا ایکس سیون کے بعد کورل ڈرا ایکس ایٹ اور اس کے بعد کورل ڈرا 2017 ورژن ہے
 
Top