مکمل (کودک کہانیاں )ہاتھی کی رسی

Ali mujtaba 7

لائبریرین
1280590812548768chc.jpg
 

Ali mujtaba 7

لائبریرین
کہانی کا نام ہاتھی کی رسی
تحریر عاطف فاروق
سرکس کے سٹینڈ میں بندھے ہاتھیوں کو دیکھ کر میری حیرانی کی انتہا نہ رہی کہ قدرت کی اتنی بڑی تخلیق محض ایک چھوٹی سی رسی سے بندھی ہوئی ہے۔نہ لوہے کے پائیدار سنگل نہ مضبوط پنجرے۔ایک چھوٹی سی رسی کا ٹکڑا جو سامنے والے پاؤں سے بندھا ہوا ہے جسے وہ چاہے تو ایک معمولی سے جھٹکے سے بھی تور سکتا ہے لیکن وہ ایسا کرتا نہیں ہے اس بات کا جواب پانے کیلئے
میں ہاتھیوں کے تربیت کار ( ٹرینر) کے پاس جا پہنچا۔میری بات سن کر اس نے ایک قہہقہ لگایا اور بولا
جب یہ ہاتھی بہت چھوٹے تھے تو ہم ان کو اسی چھوٹی سی رسی سے باندھتے تھے جو اس وقت ان کیلئے ٹورنا ممکن نہیں ہوتا تھا۔گو کہ اب یہ ہاتھی بڑے ہوگئے ہیں لیکن یہ ابھی بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ یہ رسی نہیں ٹور سکتے اور یہی یقین انھیں اس کی کوشش بھی نہیں کرنے دیتا۔تربیت کار کی بات سن کر میں بھی سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ ہم انسانوں میں بھی کتنے ایسے لوگ ہیں جو اس یقین کئی خاطر کچھ نہیں کر پاتے کہ وہ یہ کام کر ہی نہیں سکتے ۔ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ ناکامی بھی سیکھنے کے عمل کے ایک حصہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ زندگی میں جدوجہد میں کبھی ہار نا مانیں
 
Top