کوائف نامے

آپ کی اس بات سے میں متفق ہوں کہ احتجاج کرنے والوں میں سب ہی سے منفی کاروائیاں سرزد نہیں ہوئیں۔ کچھ کی حرکات کی وجہ سے سب بدنام ہوئے۔ دو تین ایسے لوگ ہیں جن سے مجھے ذاتی طور پر بے انتہا شکایت ہے اور مجھے شک ہے کہ انھوں نے موقعے سے فائدہ اٹھایا اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ ان کے مقاصد ہو سکتا ہے صرف مزہ لینے کے ہوں، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ان میں سے ایک پر مجھے ذاتی طور پر شک ہے کہ ہو سکتا ہے ان کا مقصد شروع سے صرف محفل کو بدنام کرنا رہا ہو۔ یہ میرے ذاتی شکوک ہیں اور چونکہ میرے پاس کسی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے سو صرف کسی کے رویے کو جانچ کر، میں کسی کا نام لے کر الزام تراشی کرنا مناسب نہیں سمجھتی۔
جہاں تک بات فیک آئی ڈیز کی ہے تو یہ غالباً محفل کی پالیسی میں ہے کہ جس کسی کو دائمی معطل کیا گیا ہے، وہ واپس نہیں آسکتا۔ یہ فورمز پر اس لئے کیا جاتا ہے کہ مثال کے طور پر کوئی شخص بے انتہا نازیبہ حرکات میں ملوث رہا ہو جیسا کہ خواتین سے بدتمیزی، غیر اخلاقی مراسلے پوسٹ کرنا وغیرہ، ایسے میں اس طرح کے لوگوں کی واپسی کی گنجائش نہیں رہتی۔ یہ پالیسی ایسی حرکات سے آئندہ بچنے کے لئے بالکل ٹھیک ہے۔ اور جہاں تک سو ہزار آئی ڈیز بنا کر ادھم بازی کرنے کی کی بات ہے تو اس طرح کا رویہ کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ہو سکتا۔ اگر انتظامیہ ایسی آئی ڈیز کا ایک ہی آئی پی دیکھے اور ان کو بین کرے تو انتظامیہ حق بجانب ہے۔
بہنا جہاں تک کالی ڈی پی لگانے والوں کی بات کی جا رہی ہے تو اس میں ہم بھی شامل تھے مگر ہم نے کوئی غیرشائستہ اور غیر اخلاقی مراسلہ نہیں کیا اور محفل میں اس وقت میں بھی محفلین سے گزارش کی تھی۔
 
آخری تدوین:
بعض دوست احباب شاید خود سے بھی بحال نہ ہونا چاہیں تو اس کا حل بھی بتا دیجیے۔ مثال کے طور پر، ڈاکٹر عامر شہزاد کو ہم نے منانے کی بھرپور کوشش کی تھی تاہم وہ ایک خاص پوزیشن لے چکے تھے اور وہ اس سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہ تھے۔ اسی طرح ابو مدین بھائی کا لہجہ بھی بہت تلخ تھا۔ شاید یہ تلخی محفل کے ماحول کی مناسبت سے بہتر نہیں ہے، گو کہ ان کے نظریات ایسے ہیں کہ ان کو اپنانے میں ہمیں کوئی عار نہیں۔ معاملہ یہ ہے کہ اگر ایسے محفلین دوبارہ آئیں گے تو ایک بار پھر یہی افسوس ناک صورت حال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس متعلق بھی آپ غور کر لیجیے۔
یک طرفہ سوچ اپنا کر سب کو مساوی حقوق کے ذریعے ایک موقع دیں اگر منفی باتیں یا نظریات سامنے آئے تو اپ کے پاس معطلی کا اپشن موجود ہے
 
فرقان احمد

محفلین
یک طرفہ سوچ اپنا کر سب کو مساوی حقوق کے ذریعے ایک موقع دیں اگر منفی باتیں یا نظریات سامنے آئے تو اپ کے پاس معطلی کا اپشن موجود ہے
بعض دوست احباب معطل ہوئے؛ تو وہ ایک ہفتے بعد یا ایک ماہ بعد خود کار طریقے سے بحال ہو گئے۔ شاید بعض محفلین دائمی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔ امکان غالب ہے کہ انہیں کسی نہ کسی دوست کے ذریعے انتظامیہ سے بحالی کی درخواست کرنا ہو گی۔ یہاں اناؤں کی بات بھی آ جاتی ہے اور محفل کے ماحول سے عدم مطابقت بھی آڑے آ سکتی ہے۔ بہرصورت، یہ معاملات انتظامیہ ہی بہتر طور پر سمجھتی ہو گی۔ ہم تو آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے اور جانے والوں کے لیے اداس بھی ہوں گے۔ اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
 
سین خے

محفلین
سائرہ، ہم نے بھی سب کالی ڈی پی والے محفلین کو بیچ میں شامل نہیں کیا۔ ظاہر ہے جو منفی کاروائیوں میں ملوث نظر آئے ہیں انہی کی بات کی ہے۔ بلکہ کچھ محفلین کی تو ہم تعریف کرنا چاہیں گے جیسے کہ مریم افتخار اور عاطف ملک، انہوں نے اختلاف رائے کے باوجود اپنا رویہ بہت ہی مثبت رکھا اور محفل سے ناتا توڑے بغیر محفل پر متحرک بھی رہے اور ناپسندیدہ عناصر کو نظرانداز کیا۔
جہاں تک فیک آئی ڈیز کی بات ہے تو اگر کوئی فیک آئی بنا کر محفل میں آنا چاہتا ہے تو شوق سے آئے۔ لیکن آتے ہی منفی ریٹنگز دینا اور مخصوص محفلین سے بدتمیزی کرنا غلط رویہ ہے۔

لاریب میں نے کسی کا نام نہیں لیا کہ کس نے کس کس کو کیا بولا ہے۔ :) میں نے کہا کہ دو چار کی وجہ سے سب بدنام ہوئے۔ اب اگر آپ کہتی ہیں کہ آپ نے کبھی سب کو نہیں کہا تو اچھی بات ہے۔ :)

ہاں البتہ میں آپ کے مراسلے ایک بار پھر دیکھوں گی کہ آیا آپ ایسا کرتی رہی ہیں یا نہیں اور جو بھی مجھے نظر آئے گا اور میری جیسی بھی اس بارے میں رائے بنے گی اسے میں اپنے تک ہی رکھ لوں گی :p:D کیونکہ بہرحال مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگتا کہ میں آپ کے کسی اور کو کہنے پر آپ کو confront کروں اور اس پر آپ کو سناؤں اور لڑوں۔ :rolleyes: ہاں اگر میری یہاں کسی سے رشتے داری ہوئی یا بہت زیادہ دوستی ہوئی تو میں یہ کام سر انجام دینے کے بارے میں ضرور غور کروں گی۔ :D

آپ کو ہر کسی کے بارے میں ہر قسم کی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔ :) یہ آپ کا اور ان کا معاملہ ہوگا۔ :) میں بلاوجہ ٹانگ اڑانا پسند نہیں کرتی۔ ہاں البتہ اگر مجھے کچھ لوگوں کا رویہ سمجھ نہیں آتا تو میں جنرل طور پر اس رویے طرف نشاندہی ضرور کر دیتی ہوں۔

ویسے یہ میرا اپنے لئے بنایا ہوا رول ہے۔ :D یہ ہر کسی کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ کس کے لئے لڑنا چاہتا ہے اور کس کی طرف سے جواب دینا پسند کرتا ہے۔ یہاں پر کافی ارکان کا دیگر اراکین کے ساتھ بہت سالوں کا ساتھ ہے سو میرے نزدیک ہر کسی کو اپنی پسند کی بات کہنے کا حق حاصل ہے۔ :) کوئی بھی اپنے دوست کے لئے لڑ سکتا ہے۔

اور رہی فیک آئی ڈیز والی بات تو میں یہی تو کہہ رہی ہوں کہ فیک آئی ڈی سے صرف ادھم بازی کے لئے آنا ٹھیک نہیں ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
بہنا جہاں تک کالی ڈی پی لگانے والوں کی بات کی جا رہی ہے تو اس میں ہم بھی شامل تھے مگر ہم نے کوئی غیرشائستہ اور غیر اخلاقی مراسلہ نہیں کیا اور محفل اس وقت میں بھی محفلین سے گزارش کی تھی۔

میں نے دو چار کو کہا ہے عدنان بھائی :) اور ان دو چار میں آپ تو کسی صورت بھی شامل نہیں ہیں۔ :) میں نے کبھی بھی سب کے لئے نہیں کہا کہ سب نے غلط رویہ اپنایا۔ :) میں دو چار کے غلط رویے کی وجہ سے پندرہ بیس لوگوں پر الزام تراشی کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔ :)
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
ہاں البتہ میں آپ کے مراسلے ایک بار پھر دیکھوں گی کہ آیا آپ ایسا کرتی رہی ہیں یا نہیں اور جو بھی مجھے نظر آئے گا اور میری جیسی بھی اس بارے میں رائے بنے گی اسے میں اپنے تک ہی رکھ لوں گی :p:D کیونکہ بہرحال مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگتا کہ میں آپ کے کسی اور کو کہنے پر آپ کو confront کروں اور اس پر آپ کو سناؤں اور لڑوں۔ :rolleyes: ہاں اگر میری یہاں کسی سے رشتے داری ہوئی یا بہت زیادہ دوستی ہوئی تو میں یہ کام سر انجام دینے کے بارے میں ضرور غور کروں گی۔ :D
پبلک فورم پر اگر آپ ہماری یا کسی کی کسی کو کہی ہوئی بات پر کوئی رائے دیتی ہیں یا اظہار خیال کرتی ہیں تو اس میں ایسی کوئی ٹھیک نہ لگنے والی بات نہیں ہونی چاہیے۔ :) لیکن چونکہ یہ آپ کا خود کا اپنے لیے بنایا ہوا اصول ہے تو ہم اختلاف نہیں کر سکتے۔ :rolleyes: اپنی رائے کو خود تک رکھنا یا اچھے الفاظ میں دوسروں تک پہنچانے کا حق بھی آپ کو حاصل ہے کہ ہر انسان اپنی مرضی کا مالک ہے۔ :) باقی یہاں محفل پر لوگوں کی ایک دوسرے سے رشتہ داریاں زیادہ تر سوچ اور پسند کے ملنے یا نہ ملنے کی حد تک ہوتی ہیں۔ اگر آپ کی سوچ کسی سے ملتی ہے تو رشتہ داری تو خودبخود بن جائے گی۔ :p:D
 
جی میں رائے اپنے تک اس لئے رکھتی ہوں کیونکہ میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ جب تک بے حد ضرورت نہ پڑ جائے تو سامنے والے کو شرمندگی، بے عزتی اور تضحیک سے بچا لوں۔ ہاں جب مجھے لگے گا کہ کوئی معاملہ حد سے تجاوز کر چکا ہے اور میرا بولنا بنتا ہے تب میں بولوں گی۔ میں لوگوں کو جتنی عزت وہ ڈیزروو کرتے ہیں، اس سے زیادہ عزت دینے کی عادی ہوں۔ :)
 
عثمان

محفلین
نا جانے لوگ فیس بک پر کیسے گزارہ کرتے ہیں۔ مارک زکربرگ کے دوالے تو نہیں ہو جاتے ہوں گے کہ یہ پالیسی تبدیل کرو، وہ تبدیل کرو۔
کسی بھی فورم میں ہر رکن کو انفرادی طور پر صرف اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے۔ اس سے آگے کوئی مطالبات یا توقعات کچھ خاص معنی نہیں رکھتے۔
 
عثمان بھائی :D لگتا ہے آپ کا چپکو پاکستانیوں سے آج تک فیس بک پر واسطہ نہیں پڑا جن کا دعوی ہوتا ہے کہ وہی صرف خالص ترین پاکستانی اور مسلمان ہیں۔ :giggle: میرے جاننے والوں میں ایسے بے شمار لوگ ہیں جو کہ صرف اور صرف فیسبک پر بیٹھے ہی ہر دوسرے پیج کو رپورٹ کرنے اور مارک زکربرگ کو اخلاقیات کے لیکچر دینے کے لئے ہیں۔ :biggrin: چار پانچ ہزار فرینڈز ہوتے ہیں۔ اگر آپ خدانخواستہ ان کی فرینڈ لسٹ پر ہوں تو ہر دوسرے دن آپ کو انباکس میں ایک میسیج ملے گا کہ "اس بیہودہ پیج کو رپورٹ کرو، یہ ملک اور مذہب کی بدنامی کا باعث ہے" اور اگر آپ بھولے بھٹکے کہہ دیں کہ بھائی اس میں مجھے تو ایسا کچھ غلط نظر نہیں آرہا تو آپ کو وہ لیکچر ملیں گے کہ آپ کو پر نانی تو کیا پر نانی کی چاچی کی دادی کی خالہ کی پھپو کی پر نانی یاد آجائیں گی۔ :whistle:

اگر آپ کبھی جان چھڑانے کے لئے کہہ دیں کہ کر دیا رپورٹ تو پہلے تو پوچھا جائے گا کہ کیا لکھا ہمیں بھی دکھاؤ۔ :rolleyes: اگر دل سے بنا کر کچھ بتا دیں کہ یہ یہ گالیاں لکھ دیں ہیں مارک زکربرگ کے خاندان اور آنے والی نسلوں کے لئے تو آپ سے کہا جائے گا کہ نہیں! اسکرین شاٹ دکھاؤ، ایسے تو سمجھ نہیں آرہا۔ :confused3: پھر ایسے میں آپ کو فوٹوشاپ ایکسپرٹ ہونا چاہئے۔ :cool: ورنہ پھر وہی پر نانی یاد کرنے کے لئے تیار ہونا پڑے گا۔

میں نے اس طرح کے مسائل سے چھٹکارے کے لئے یہ کیا ہے کہ فیس بک آئی ڈی بند کی اور نئی بنائی اور ایسے سب سے کہہ دیا ہے کہ میں فیسبک پر ہوں ہی نہیں۔ اب تین چار ایف بی پر لوگ ہیں میری فرینڈ لسٹ میں جن کے ساتھ میں سکون کی زندگی گزار رہی ہوں۔ :battingeyelashes:
 
خود میرے فیس بک پر چند ہی لوگ ہیں۔ ہفتوں بعد سرسری سی سرفنگ کر لیتا ہوں۔ :)
 
با ادب

محفلین
نا جانے لوگ فیس بک پر کیسے گزارہ کرتے ہیں۔ مارک زکربرگ کے دوالے تو نہیں ہو جاتے ہوں گے کہ یہ پالیسی تبدیل کرو، وہ تبدیل کرو۔
کسی بھی فورم میں ہر رکن کو انفرادی طور پر صرف اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے۔ اس سے آگے کوئی مطالبات یا توقعات کچھ خاص معنی نہیں رکھتے۔
زکر برگ بھی معطل کرتا ہوتا ہے؟ ؟ :cool:
 
لاریب مرزا

محفلین
گوشہء عافیت، عنقا نگر، محلہ عدم آبادمیں ہم رہتے بستے ہیں۔ نمایاں ہونے کے شوق میں ہم مبتلا نہیں تو معطلی کاہے کو؟ :)
فرقان احمد ہم نہیں چاہتے کہ آپ "وہ" ہوں، وہی جس کا نام لینے سے بھی جو اکثر ہو جاتی ہے۔ اس لیے تھوڑی احتیاط لازم ہے۔ :) اس کے نام کا پہلا حرف "م" سے شروع ہوتا ہے۔

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں "محبت" کے سوا :p
 
Top