کنورٹر کہاں ہے

مکی

معطل
اردو سلیکس 2 میں موبائل میڈیا کنورٹر شامل ہے جس کے ذریعے ڈیسک ٹاپ میڈیا فارمیٹس کو موبائل فارمیٹس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے.

اگرچہ یہ ایک بہترین کنورٹر ہے تاہم اس کے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہے کہ تنصیب کے بعد اس کی انٹری مینیو میں تو آجاتی ہے مگر یہ چلنے سے انکاری ہوجاتا ہے، جبکہ اردو سلیکس میں ابتداء مینیو میں اس کی انٹری نہیں ہے، اسے چلانے کے لیے ٹرمنل میں ذیل کی کمانڈر بالترتیب چلائیں:

کوڈ:
cd /root/.mmc/opt/MIKSOFT/MobileMediaConverter
export LD_LIBRARY_PATH=./lib
./lib/mmc "$@"
اس طرح یہ چل کر نمودار ہوجائے گا، اب آپ اس سے پوری طرح استعمال کر سکتے ہیں..

اردو ابنٹو میں میں نے اسے ایک سکرپٹ کے ذریعے چلایا ہے، مینیو میں یہ آڈیو اور ویڈیو کے زمرہ میں موجود ہے اور چل بھی رہا ہے تاہم جب آپ اس سے کچھ کنورٹ کرنے کی کشش کریں گے یہ ایرر دے دے گا..

اردو ابنٹو میں اسے چلانے کے لیے ذیل کی کمانڈز چلائیں:

کوڈ:
cd /opt/MIKSOFT/MobileMediaConverter
export LD_LIBRARY_PATH=./lib
./lib/mmc "$@"
اب جو چاہیں کنورٹ کر لیں، یہ کوئی ایرر نہیں دے گا.
 
Top