کمپیوٹر آپریٹرز،،، انٹرویو میں کونسے سوالات پوچھے جاتے ہیں

SohaibAhmadu

محفلین
السلام علیکم،،،، دوستوں امید ھوگی سب ممبرز خوش و خرم ھوگے ، دوستوں میرا اسی ہفتے کمپیوٹر آپریٹرز کی نوکری میں انٹرویو ھے ، کیا کوئی یہاں ایسا بھائی ھے جو مدد کرسکے ، کہ کونسے کونسے سوالات پوچھے جاتے ہیں ، تحریری امتحان میں کیا کیا ھوتاھے وغیرہ وغیرہ:eat:
 
وعلیک السلام
برادرم یہاں کئی ایک محفلین ہیں جو اس حوالے سے آپ کی مدد کر سکیں گے. مگر آپ کچھ مزید تفصیلات سے آگاہ کیجئے تو بہتر مشورہ مل سکتا ہے
 
جیسے، ادرارہ جہاں آپ ملازمت کے خواہشمند ہیں کیا کام کرتا ہے؟
کیونکہ مختلف اداروں میں کمپیوٹر آپریٹر مختلاف امور سر انجام دے سکتا ہے.
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر پرائیویٹ جاب کے لیے انٹرویو ہے تو کمپیوٹر سے متعلق ہی سوالات پوچھیں جائیں گے۔ منحصر ہے کہ کس نوعیت کی جاب ہے۔۔۔ لیکن اگر سرکاری نوکری کا انٹرویو ہے۔۔۔ تو پھر زیادہ چانس یہی ہے کہ حالات حاضرہ وغیرہ پڑھ جائیں۔ کمپیوٹر کے علاوہ کسی بھی موضوع پر بات ہوسکتی ہے۔
 
۔ لیکن اگر سرکاری نوکری کا انٹرویو ہے۔۔۔ تو پھر زیادہ چانس یہی ہے کہ حالات حاضرہ وغیرہ پڑھ جائیں۔ کمپیوٹر کے علاوہ کسی بھی موضوع پر بات ہوسکتی ہے۔
کچھ بھی پڑھ کر جانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ سرکاری انٹرویو محض خانہ پری ہوتے ہیں، بندے پہلے سیلیکٹ ہو چکے ہوتے ہیں۔
 
پھر میرا خیال ہے آپ کو ایم ایس آفس وغیرہ کے حوالے سے اور کچھ کمپیوٹر کے پرزہ جات کے حوالے سے تیاری کرنی چاہئے. اور بنیادی باتوں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے. مثلاﹰ پرنٹ اوٹ وغیرہ کیسے حاصل کیا جائے پرنٹر یا دیگر مشینوں کو کمپیوٹر سے کیسے منسلک کیا جائے چھوٹے موٹے مسائل سے کیسے نبردآزما ہوا جائے
طب کے حوالے سے اسپتال کیلئے ترتیب دئے گئے اضافی پروگرام کیلئے اداره آپ کو خود تربیت دے گا
بس آپ کو اپنے آپ کو تربیت حاصل کرنے کا مجاز ثابت کرنا ہوگا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ نے ہمت نہیں ہارنی۔ محنت کریں، ان شاء اللہ بہتر ہو گا۔
اور محنت کے ساتھ ساتھ سرکار۔۔۔ "کون سا بندہ کس چیز کا وزیر ہے۔ ملک ترقی کی راہ پر جانے کب سے ہے۔ موجودہ حکومت کب اس کو صف اول کے ممالک کی فہرست میں لا کھڑا کرے گی۔ جہاں ضروری ہو شکل سے وضاحت کریں۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔" جیسی چیزوں کو بھی پڑھ جائیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پھر میرا خیال ہے آپ کو ایم ایس آفس وغیرہ کے حوالے سے اور کچھ کمپیوٹر کے پرزہ جات کے حوالے سے تیاری کرنی چاہئے. اور بنیادی باتوں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے. مثلاﹰ پرنٹ اوٹ وغیرہ کیسے حاصل کیا جائے پرنٹر یا دیگر مشینوں کو کمپیوٹر سے کیسے منسلک کیا جائے چھوٹے موٹے مسائل سے کیسے نبردآزما ہوا جائے
طب کے حوالے سے اسپتال کیلئے ترتیب دئے گئے اضافی پروگرام کیلئے اداره آپ کو خود تربیت دے گا
بس آپ کو اپنے آپ کو تربیت حاصل کرنے کا مجاز ثابت کرنا ہوگا
کبھی آپ نے سرکاری جاب کا انٹرویو دیا ہے۔ وہاں مذاق کیا جاتا ہے۔ پھکڑ پن اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ ایک ہی بار زندگی میں انٹرویو دیا تھا۔ ایک صاحب مجھے فرمانے لگے کہ "دعائے قنوت سنائیں۔" اس سے آگے کی کہانی سائبر کرائمز کے تحت آتی ہے۔
 
SohaibAhmadu

محفلین
ھاھاھاھا،،،

عموماً ایسی ملازمت کیلئےہرفن مولا قسم کی شخصیت کو ترجیح دی جاتی ہے. یعنی عام ضرورت کے تمام کاموں میں ہاتھ چلتا ہو.
بہت ماہر نہ سہی مگر تھوڑی بہت انگریزی بھی آتی ہو، "چلتا پرزہ" قسم کا دماغ ہو "جگاڑیں" جانتا ہو ..
 
SohaibAhmadu

محفلین
اللہ بہتر کرے گا،، پاکستان کے موجودہ حالات کے مطابق دوست کہتے ہیں کہ زیادہ چانس ھے آنے کے
اور محنت کے ساتھ ساتھ سرکار۔۔۔ "کون سا بندہ کس چیز کا وزیر ہے۔ ملک ترقی کی راہ پر جانے کب سے ہے۔ موجودہ حکومت کب اس کو صف اول کے ممالک کی فہرست میں لا کھڑا کرے گی۔ جہاں ضروری ہو شکل سے وضاحت کریں۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔" جیسی چیزوں کو بھی پڑھ جائیں۔
 
SohaibAhmadu

محفلین
مائیکرو سافٹ ایکسل کا نھیں پتہ اتنا زیادہ باقی اللہ کا شکر ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Top