کشاف مخففات (سائنسی و تکنیکی علوم)

الف نظامی

لائبریرین
کشاف مخففات (سائنسی و تکنیکی علوم)
مصنف : محمد اسلام نشتر
شائع کردہ :اردو سائنس بورڈ 299 اپر مال ، لاہور
تاریخ اشاعت:2008
تعداد صفحات:656
قیمت:1200 روپے
کشاف مخففات محمد اسلام نشتر کی کاوش، مغز سوزی اور جگر کاوی کا نتیجہ ہے جس میں استناد کو بطور خاص ملحوظ رکھا گیا ہے۔ لگ بھک پانچ ہزار سائنسی و تکنیکی مخففات اور ان کی چھ ہزار سے زائد وضاحتوں پر مشتمل یہ کشاف ، بلاشبہ اردو زبان میں اپنی مثال آپ قرار دی جاسکتی ہے۔ کشاف مذکورہ کے ہر اندراج میں جتنی احتیاط اور تحقیق سے کام لیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہی نہیں ، لائق تقلید بھی ہے۔
کشاف مخففات میں درستگی اور استناد پر خصوصی توجہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی تدوین میں 74 حوالہ جاتی کتب سے مدد لی گئی ہے۔ اور تو اور کشاف کا دیباچہ بھی روایتی انداز سے نہیں لکھاگیا بلکہ یہ اپنے آپ میں ایک تحقیقی مقالہ ہے جس میں مخففات کے تاریخی پس منظر ، ضرورت، اقسام ، کیفیات ، فوائد اور نقصانات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔
**یہ متن ماہنامہ گلوبل سائنس ، نومبر 2008 سے لیا گیا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ نظامی صاحب - ابھی کل ہی والد صاحب اردو سائینس بورڈ کے دفتر سے کچھ کتابیں خرید کر لائے تھے اور اسی لغت کا ذکر کر رہے تھے -
 

الف نظامی

لائبریرین
شکریہ سخنور۔
اردو سائنس بورڈ کو ایسی کتب کو برقی شکل میں شائع کرنا چاہیے ۔
ہماری سائنسی ادب بکھرا ہوا ہے کاش کہ اسے برقی شکل میں کہیں اکٹھا کیا جاسکے۔
مکی نے "وقت کا سفر" کا اردو میں ترجمہ شائع کیا ہے تو کچھ امید بندھی ہے لیکن یہ کام اداروں کے کرنے کا ہے جو انفرادی سطح پر ہو رہا ہے۔
بہر حال یہ بھی غنیمت ہے۔
 
Top