ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 92

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000094.gif
 

نایاب

لائبریرین
(186)
وہب۔ میں اس ظالم کی بیعت کیوں قبول کرنے لگا تھا ۔ ؟
سپاہی۔ تعجب ہے کہ تم حضرت حسین کی فوج میں کیوں نہیں ہو ۔ تم صورت سے منچلے جوان معلوم ہوتے ہو ۔ پھر یہ کم ہمتی کیسی ؟
وہب۔ ( شرماتے ہوئے ) ہم بھی وہیں جا رہے ہیں ۔
سپاہیتو پھر آؤ ساتھ چلیں ۔
وہب۔ میرے ساتھ مستورات بھی ہیں ۔ تم لوگ چلو ہم بھی آتے ہیں ۔
(فوج چلی جاتی ہے )
نسیمہ۔ یہ ساہس رائے کون ہیں؟
وہب۔ یہ تو نہیں کہہ سکتا ۔ لیکن اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ایسا حق پرست ، دلیر انصاف پر نثار ہونے والا آدمی دنیا میں نہ ہو گا ۔ بیکسوں کی حمایت میں کبھی اسے قدم پیچھے ہٹاتے نہیں دیکھا ۔ معلوم نہیں کس مذہب کا آدمی ہے ۔ مگر جس مذہب اور جس قوم میں ایسی پاک روحیں پیدا ہوں وہ دنیا کے لئے برکت ہے ۔
نسیمہ۔ ان کے اہل و عیال ہوں گے ۔
وہب۔ بہت بڑا خاندان ہے ۔ سات تو بھائی ہی ہیں ۔
نسیمہ۔ اور مسلمان نہ ہوتے ہوئے بھی یہ لوگ حضرت حسین کی امداد کے لئے جا رہے ہیں ۔
وہب۔ ہاں اور کیا ۔
نسیمہ۔ تو ہمارے لئے کتنی شرم کی بات ہے کہ ہم اس طرح پہلو تہی کریں ۔
وہب۔ پیاری نسیمہ چلے چلیں گے ۔ دو چار دن تو زندگی کی بہار لوٹ لیں ۔
(187)
نسیمہ۔ نہیں وہب ۔ ایک لمحہ کی بھی دیر نہ کرو ۔ خدا ہمیں جنت میں پھر ملائے گا اور تب ہم ابد تک زندگی کی بہار لوٹیں گے ۔
وہب۔ نسیمہ آج اور صبر کرو ۔
نسیمہایک لمحہ بھی نہیں ۔ وہب مجھے امتحان میں نہ ڈالو ۔ سانڈنی لاؤ اور فورا چلو ۔

------------------------------------------
 
Top