ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 78

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000080.gif
 

نایاب

لائبریرین
(158)
قاصد۔ السلام علیکم بن سعد حضرت حسین نے یہ خط بھیجا ہے ۔ اور اس
کا جواب طلب کیا ہے ۔
(سعد کو خط دیتا ہے ۔)
سعد۔ ( خط پڑھ کر ) باہر جا کر بیٹھو ابھی جواب ملے گا ۔
شمر۔ ( خط پر جھک کر ) اس میں کیا لکھا ہے ۔ ؟
سعد۔ ( خط بند کر کے ) کچھ نہیں یہی لکھا ہے کہ میں تم سے ملنا چاہتا ہوں ۔
شمر۔ یہ ان کی نئی چال ہے ۔ کلام پاک کی قسم آپ ان کی درخواست مان کر
پچھتائیں گے ۔ آپ کو فوج میں پھر آنا نصیب نہ ہو گا ۔
سعد۔ کیا تمہارا یہ مطلب ہے کہ حضرت حسین مجھ سے دغا کریں گے ۔ ؟
علی کا بیٹا دغا نہیں کر سکتا ۔
شمر۔ یہ میرا مطلب نہیں ۔ یہاں سے بچ نکلنے کی کوئی تجویز پیش کرنی چاہتے
ہوں گے ۔ ان کی زبان میں جادو کا اثر ہے ۔ ایسا نہ ہو وہ آپ کو چکمہ دیں ۔ کیا حرج
ہے اگر میں بھی ساتھ چلوں ۔؟
سعد۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں اپنی دین اور دنیا کی خود حفاظت کر سکتا ہوں ۔
مجھے تمہاری مدد کی ضرورت نہیں ۔
شمر۔ آپ کو اختیار ہے ۔ کم سے کم میری اتنی صلاح تو مان لیجئے گا کہ
اپنے ساتھ تھوڑے سے چنے ہوئے آدمی لیتے جائیے گا ۔
سعد۔ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے جیسا ٹھیک سمجھوں گا کروں گا ۔
(قاصد کو بلا کر خط کا جواب دیتا ہے )

(159)
شمر۔ رات کا وقت لکھا ہے نا ؟
سعد۔ اتنا تو تمہیں خود سمجھ لینا چاہیئے تھا ۔
شمر۔ ( جانے کے لئے کھڑا ہو کر ) میری بات کا ضرور خیال رکھئے گا ( دل میں )
اس کے انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت امام حسین کی باتوں میں آ جائے گا ۔ زیاد کے
پاس خودجا کر یہ قصہ کہوں ۔
سعد۔ (دل میں ) خدا تجھ سے سمجھے ظالم تو زیاد سے بھی دو انگل بڑھا
ہوا ہے ۔ شاید میرا قیاس غلط نہیں ہے کہ تو ہی زیاد کو یہاں کے حالات کی
اطلاع دیتا ہے ۔ حسین وفاکریں گے ۔ حسین دغا کرنے والوں میں نہیں ۔ دغا کا
شکار ہونے والوں میں ہیں ۔
(اٹھ کر اندر چلا جاتا ہے )
پانچواں سین
حضرت حسین علیہ السلام کے حرم کی عورتیں بیٹھی ہوئی باتیں
کر رہی ہیں ۔ شام کا وقت
سکینہ۔ اماں بڑی پیاس لگی ہے ۔
علی اصغرپانی ۔ پانی
حنفہ۔ قربان گئی بیٹے کتنا پانی پیئو گے ؟ ابھی لائی ۔ ( مشکوں )کو جا کر دیکھتی
ہے ۔ اور چھاتی پیٹتی لوٹتی ہے ۔ اے قربان گئی بیبی کہیں ایک بوند پانی نہیں ۔ بچوں
کو کیا پلاؤں ۔
 
Top