ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 77

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000079.gif
 

نایاب

لائبریرین
(156)

سعد ۔ میرا دل ابھی تک حسین سے جنگ کرنے کو تیار نہیں ہوتا ۔ چاہتا ہوں ۔
کسی طریقہ سے صلح ہو جائے ۔ مگر تین قاصدوں میں سے ایک بھی میرے خط کا جواب نہ لا
سکا ۔ ایک تو حضرت حسین کے پاس جا ہی نہ سکا ۔ دوسرا شرم کے مارے راستے ہی
سے کسی طرف ہٹ گیا ۔ اور تیسرے نے جا کر حسین کی بیعت اختیار کر لی ۔ اب اور قاصدوں
کو بھیجتے ڈرتا ہوں ۔ کہ ان کا بھی وہی حال نہ ہو ۔
شمر ۔ زیاد کو یہ باتیں معلوم ہوں گی ۔ تو آپ سے سخت ناراض ہو گا ۔
سعد ۔ مجھے بار بار یہی خیال آتا ہے کہ حسین یہاں جنگ کے ارادے سے
نہیں محض لوگوں کے بلانے سے آئے ہیں ۔ انہیں بلا کر ان سے دغا کرنی انسانیت
کے خلاف معلوم ہوتا ہے ۔
شمر ۔ مجھے خوف ہے کہ آپ کی تاخیر سے ناراض ہو کر زیاد آپ کو
واپس نہ بلا لے پھر اس کے غصے سے خدا ہی بچائے ۔ زیاد نے کتنی سخت تاکید کی
تھی کہ حسین کے لشکر کو پانی کو ایک بوند بھی نہ ملے ۔ وہاں ان کے آدمی دریا سے
پانی لے جاتے ہیں ۔ ادھر سے کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی ۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ زیاد
سے یہ باتیں چھپی ہوں گی ۔؟
سعد ۔ معلوم نہیں کون اس کے پاس یہ سب خبریں بھیجتا رہتا ہے ۔ ؟
شمر ۔ اس نے یہاں اپنے کتنے ہی گو بندے بٹھا رکھے ہیں ۔ جو دم دم
کی خبریں بھیج دیتے ہیں ۔
( ایک قاصد کا آنا )
قاصد ۔ السلام علیک بن سعد ۔ امیر کا حکم نامہ لایا ہوں ۔

(157)
( سعد کو زیاد کا خط دیتا ہے )
سعد ۔ ( خط کو پڑھ کر ) تم باہر بیٹھو ۔ اس کا جواب دیا جائے گا ۔ (قاصد
چلا جاتا ہے ) اس میں بھی وہی تاکید ہے کہ حسین کو پانی مت لینے دو ۔ جنگ کرنے
میں ایک لمحے کی دیر نہ کرو ۔ دیکھئے لکھتے ہیں ۔
" حضرت امام حسین سے جنگ کرنے کے لئے اب کوئی عذر نہیں
رہا ۔ فوج کی کمی کی شکایت تھی ۔ سو وہ بھی نہیں رہی ۔ اب میرے پاس
بائیس ہزار سوار اور پیدل موجود ہیں "​
شمر ۔ بیشک ان کا لکھنا واجب ہے میں جا کر سخت حکم دیتا ہوں کہ حسین کے
لشکر کی چڑیا بھی دریا کنارے نہ آنے پائے ۔
سعد ۔ آپ کو معلوم ہے 22 ہزار آدمیوں میں کتنے عذاب کے خوف سے
بھاگ گئے اور روز بھاگتے جاتے ہیں ؟
شمر ۔ اس کے لئے تو اور بھی ضروری ہے کہ جنگ شروع کر دی جائے ۔ ورنہ رفتہ
رفتہ یہ ساری فوج بادلوں کی طرح غائب ہو جائے گی ۔ لیکن میں نے سنا ہے کہ زیاد نے ان
سب آدمیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اور بہت جلد وہ سب فوج میں آ جائیں گے ۔ یہ حکم بھی
جاری کر دیا ہے کہ جو آدمی فوج سے نکل بھاگے گا ۔ اس کی جائداد ضبط کر لی جائے گی ۔ اور
اسے خاندان کے ساتھ جلا وطن کر دیا جائے گا ۔ اس حکم کا لوگوں پر اچھا اثر پڑا ہے ۔
اب امید نہیں کہ بھاگنے کی کوئی ہمت کرے ۔ مجھے یہ بھی خبر ملی ہے کہ زیاد نے کئی
آدمیوں کو قتل کرا دیا ہے ۔
( ایک اور قاصد کا آنا )
 
Top