ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 73

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000075.gif
 

نایاب

لائبریرین
(148)

پہلا سین


صبح کا وقت ، زیاد فرش پر بیٹھا سوچ رہا ہے ۔
اس وفاداری کی کیا قیمت ہے جو محض زبان تک محدود ہے ۔ کوفہ کے سبھی
سردار جو مسلم بن عقیل سے جنگ کرتے وقت خم ٹھونک رہے تھے ۔ اب حسین بن علی سے
جنگ کرتے وقت بغلیں جھانک رہے ہیں ۔ کوئی بھی اس مہم کو انجام دینے کا بیڑا نہیں
اٹھاتا ۔ سب کے سب عاقبت اور نجات کی آڑ میں پناہ لے رہے ہیں کیا عقل ہے جو
دنیا کو عقبی پر قربان کر دیتی ہے ۔ مذہب : تیرے نام پر کتنی حماقتیں ثواب سمجھی جاتی
ہیں ۔ تو نے انسان کو کتنا باطل پرست اور کتنا کم ہمت بنا دیا ہے ۔
( عمرسعد کا آنا )
سعد ۔ السلام علیک یا امیر ، آپ نے کیوں یاد فرمایا ۔
زیاد ۔ تم سے ایک خاص معاملہ میں صلاح لینی ہے ۔ تمہیں معلوم ہے ۔ رے
کتنا زرخیز ، آباد اور صحت پرور صوبہ ہے ۔

(149)

سعد ۔ خوب جانتا ہوں ۔ حضور وہاں کچھ دنوں رہ چکا ہوں ۔ سارا صوبہ
میوے ، باغوں ، پہاڑوں ، چشموں سے گلزار بنا ہوا ہے ۔ باشندے نہایت خلیق اور
فرمانبردار ہیں ۔ بیمار آدمی وہاں جا کر توانا ہو جاتا ہے ۔
زیاد ۔ میری تجویز ہے کہ تمہیں اس صوبہ کا عامل بناؤں ۔ منظور کرو گے ۔
سعد ۔ ( بندگی کر کے ) سر اور آنکھوں سے اس قدردانی کے لئے قیامت
تک شکر گزار رہوں گا ۔
زیاد ۔ معقول سالانہ مشاہرے کے علاوہ تمہیں گھوڑے ، غلام ، نوکر
سرکار سے ملیں گے ۔
سعد ۔ عین بندہ نوازی ہے ۔ خدا آپ کو ہمیشہ خوش وخرم رکھے ۔
زیاد ۔ تو میں منشی کو حکم دیتا ہوں کہ تمہارے نام فرمان جاری کر دے ۔
سعد ۔ غلام ہمیشہ آپ کا مشکور رہے گا ۔
زیاد ۔ مجھے یقین ہے کہ تم اتنے ہی کارگزار اور وفادار ثابت ہو گے ۔ جتنا مجھے
تمہاری ذات سے امید ہے ۔ ( میر منشی کو بلا کر فرمان لکھاتا ہے اور زیاد ؟( سعد ) کو دے دیتا ہے ۔
سعد ۔ ( فرمان کو بوسہ دے کر ) تو میں کل چلا جاؤں گا ۔
زیاد ۔ نہیں نہیں اتنی جلد نہیں ۔ جانے کے پہلے تمہیں اپنی وفاداری کا ثبوت
دینا ہو گا ۔ اتنا اونچا منصب اسی کو مل سکتا ہے ۔ جس کی وفاداری آزمائیش کی آنچ برداشت کر چکی ہو ۔
سعد ۔ میں ہر ایک خدمت کے لئے دل و جان سے حاضر ہوں ۔ جس مہم کو
اور کوئی انجام نہ دے سکتا ہو ۔ اس پر مجھے بھیج دیجیئے ۔ خدا نے چاہا تو کامیاب ہو کر
 
Top