ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 72

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000074.gif
 

نایاب

لائبریرین
(146)
گھونسلے سے باہر نکلنے میں ہے ۔ اندر عافیت ہی عافیت ہے ۔ مگر اب معلوم ہوا کہ
صیاد کے ہاتھ گھونسلے کے اندر بھی پہنچ جاتے ہیں ۔ ہماری نجات زمانہ سے بھاگنے
میں نہیں ۔ اس کا مقابلہ کرنے میں ہے ۔ تمہاری صحبت نے ، ملک کی حالت نے قوم
کے رئیسوں کی پستی اور غداری نے روشن کر دیا کہ یہاں عافیت کے معنی ایمان فروشی
اور حق کشی ہے ۔ اتنے مہنگے داموں میں عافیت نہیں چاہتی بس اب دیر نہ کرو ۔ چلو
وہب ۔ یا خدا ہمارے حال پر رحم کر
(دونوں گھر سے باہر نکلتے ہیں )













(147)







چوتھا ایکٹ
 
Top