ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 69

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000071.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چھٹواں سین

(کربلا کا میدان ۔ ایک طرف فرات ندی لہریں مار رہی ہے ۔ حضرت حسین میدان میں کھڑے ہیں ، عباس اور علی اکبر بھی ان کے ساتھ ہیں۔ )

علی اکبر : دریا کے کنارے خیمے لگائے جائیں ٹھنڈی ہوا آئے گی ۔
عباس : بڑی فراغت کی جگہ ہے
حسین (آنکھوں میں آنسو بھرے ہوئے) بھائی لہراتے ہوئے دریا کو دیکھ کر خودبخود دل بھر آتا ہے ۔ مجھے خوب یاد ہے کہ اسی جگہ ایک بار والد مرحوم کی فوج ٹھہری تھی ۔ بابا بہت غمگین تھے ، ان کی آنکھوں سے آنسو نہ تھمتے تھے ، نہ کھانا کھاتے تھے نہ سوتے تھے ۔ میں نے پوچھا ، "یا حضرت آپ کیوں اس قدر بے تاب ہیں؟" مجھے چھاتی سے لپٹا کر بولے، "بیٹا ، تو میرے بعد ایک دن یہاں آئے گا۔ اُس دن تجھے میرے رونے کا سبب معلوم ہوگا۔" آج مجھے ان کی وہ بات یاد آتی ہے۔ ان کا رونا بے سبب نہیں تھا ، اسی جگہ ہمارے خو بہائے جائیں گے ، اسی جگہ ازواج مطہرات قید کی جائیں گی ۔ اسی جگہ ہمارے ساتھی شہید کیے جائیں گے اور اسی جگہ میں بھی شہید کیا جاؤں گا ۔ اسی جگہ کا وعدہ میرے نانا سے اللہ تعالی نے کیا ہے اور اس کا وعدہ تقدیر کی تحریر ہے ۔

(جناب زینب خیمہ سے باہر نکل آتی ہیں)

زینب : بھیا یہ کون سا صحرا ہے کہ دیکھ کر خوف سے کلیجہ منہ کو آ رہا ہے ۔
 

کاشفی

محفلین
بانو بہت گھبرائی ہوئی ہیں اور اصغر چھاتی سے منہ نہیں لگاتا ۔

حسین علیہ السلام ۔ یہی کربلا کامیدان ہے۔

زینب سلام اللہ علیہا ۔ (دونوں ہاتھوں سے سر پیٹ کر) بھیّا میری آنکھوں کے تارے تم پر میری جان نثار ہو۔ ہمیں تقدیر نے یہاں کہاں لا کر چھوڑا کیوں کہیں اور نہیں چلتے؟

حسین علیہ السلام ۔ بہن کہاں جاؤں؟ چاروں طرف ناکے بند ہیں۔ زیاد کا حکم ہے کہ میرا لشکر یہیں اُترے ، مجبور ہوں۔ لڑائی بن بحث نہیں کرنی چاہتا۔

زینب سلام اللہ علیہا ۔ ہائے بھیّا یہ بڑی منحوس جگہ ہے۔ مجھے لڑکپن سے یہاں کی خبر ہے۔ ہائے بھیّا اس جگہ تم مجھ سے بچھڑ جاؤ گے۔ میں بیٹھی دیکھوں گی اور تم برچھیاں کھاؤ گے۔ مجھے مدینہ بھی نہ پہنچا سکو گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد یہیں تباہ ہوگی۔ ان کی ناموس یہیں لٹے گی۔۔ والئے تقدیر

اس دشت میں تم مجھ سے بچھڑ جاؤ گے بھائی
گر خاک بھی چھانوں تو نہ ہاتھ آؤ گے بھائی
بہنوں کو مدینہ میں نہ پہنچاؤ گے بھائی
میں دیکھوں گی اور برچھیاں تم کھاؤ گے بھائی
اولاد سے بانو کی یہ چھٹنے کی جگہ ہے!
ناموس نبی کی یہی لٹنے کی جگہ ہے۔

(بیہوش ہو جاتی ہیں لوگ پانی کے چھینٹے دیتے ہیں۔

علی اکبر علیہ السلام۔ یا حضرت خیمے کہاں لگائے جائیں؟
 
Top