ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 46

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000048.gif
 

کاشفی

محفلین
کربلا : صفحہ 46

شمر: ہم نے خلیفہ یزید کے ساتھ بڑی بے انصافی کی ہے۔

زیاد: ہاں آپ نے ضرور بےانصافی کی ہے۔ میں کہنے کے لئے آپ کی معافی کا طالب نہیں ہوں۔ ایسا شخص اس سے کہیں اچھے برتاؤ کا مستحق تھا۔
حسین علیہ السلام کی عزت یزید کے اور میرے دل میں اس سے جو بھر بھی کم نہیں ہے جتنی اور کسی کے دل میں ہوگی۔ اگر آپ انہیں اپنا خلیفہ تسلیم کرنا چاہیں تو آپ کو مبارک ہو۔ ہم خوش ہمارا خدا خوش! یزید سب سے پہلے ان کی بیعت منظور کرے گا۔ اس کے بعد میں ہوں گا۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خلافت کے لئے انتخاب کی شرط لگا دی ہے۔ مگر حسین علیہ السلام کے لیے اس کی قید نہیں۔

قیس: انتخاب کی قید ہر شخص کے لئے ہے۔ اس سے کوئی مشتشنیٰ نہیں۔

زیاد: اگر ہے تو انتخاب کا اس سے بہتر اور کون موقعہ ہوگا۔ آپ اپنی رضا و رغبت سے کسی کا لحاظ یا مروت کئے بغیر جسے چاہیں خلیفہ بنا لیں۔ میں کثرت رائے کے سامنے سر تسلیم خم کر کے یزید کو اس کی اطلاع دے دوں گا۔

ایک طرف سے آوازیں: ہم یزید کو خلیفہ تسلیم کرتے ہیں۔

دوسری طرف سے آوازیں: ہم یزید کی بیعت قبول کرتے ہیں۔

تیسری طرف سے: یزید، یزید، یزید

زیاد: خاموش اب میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ حضرت حسین علیہ السلام کے نام پر کون لوگ صاد کرتے ہیں ۔ میں‌کسی پر جبر نہیں کرتا، ہر شخص یہاں کامل آزادی سے اپنی رائے ظاہر کرنے کا مجاز ہے۔

(کوئی آواز نہیں آتی)
 

کاشفی

محفلین
کربلا : صفحہ 46

زیاد: آپ لوگ خاموش کیوں ہیں۔ کیا اس مجمع کثیر میں ایک فرد بھی حضرت حسین کا مداح نہیں۔

(کوئی آواز نہیں‌ آتی)

زیاد: آپ جانتے ہیں ‌یزید عابد نہیں۔

کئی آوازیں: ہمیں‌ عابد کی ضرورت نہیں۔

زیاد": یزید عالم نہیں، فاضل نہیں، حافظ نہیں

کئی آوازیں: کوئی مضائقہ نہیں۔ کوئی مضائقہ نہیں۔

حجاج: کتنی لاثانی فیاضی ہے۔

شمر: کسی خلیفہ نے اتنی فیاضی نہیں‌ دکھائی۔

شیث: عابد اکثر بخیل ہوتا ہے۔

اشعت: اجی کچھ نہ پوچھو ۔ مسجد کے ملاؤں‌کو دیکھو، روٹیوں پر جان دیتے ہیں۔

زیاد: اچھا آپ نے یزید کو اپنا خلیفہ تسلیم کر لیا، لیکن فرض‌کیجئے حجاز، مصر، یمن اور شام کے لوگ کسی اور کو خلیفہ بنائیں تو؟

بہت سی آوازیں: ہم خلیفہ یزید کے لئے جانیں قربان کردیں گے۔

زیاد: بہت ممکن ہے حضرت حسین علیہ السلام ہی کو اپنا خلیفہ بنائیں۔ کیا اس حالت میں بھی آپ اپنا عہد پورا کریں گے؟

بہت سی آوازیں: مردوں کا قول جان کے ساتھ ہے۔ یزید کے سوا دوسرا خلیفہ نہیں‌ ہو سکتا۔

زیاد: میں نے سنا ہے کہ حضرت حسین علیہ السلام نے اپنے چچرے بھائی مسلم بن عقیل کو
 
Top