ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 14

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000016.gif
 

شاہ حسین

محفلین
۳۰

قید نہ کرے
ولید پر مجھے اعتبار ہے ۔ ابوسفیان کی اولاد ہونے پر بھی وہ شریف اور نیک خیال ہے ۔
عباس :۔ آپ اس پر اعتبار کریں ۔ مگر میں تو آپ کو وہاں جانے کی ہرگز صلاح نہ دوں گا ۔ اس سناٹے میں اگر اس نے دغا کی تو کوئی فریاد سنے والا بھی نہ ہوگا ۔ آپ کو معلوم ہے مروان کتنا دغا باز اور حرام کار ہے ۔ میں اُس کے سایہ سے بھی دور رہتا ہوں ۔ جب تک آپ مجھے اطمینان نہ دلا دیجئے گا کہ دشمن آپ کا بال تک بیکا نہ کر سکیں گے ۔ میں آپ کا دامن نہ چھوڑوں گا ۔
حسین :۔ عباس میری طرف سے بے فکر رہو ۔ مجھے حق پر اتنا یقین ہے ۔ اور حق کی اتنی طاقت مجھ میں ہے کہ مروان اور ولید تو کیا ۔ یزید کی ساری فوج بھی مجھے کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ مجھے یقین ہے میری ایک آواز پر ہزاروں بندگانِ خدا ہزارہا جانثاررانِ رسول دوڑ پڑیں گے ۔ اور اگر کوئی میری آواز بھی نہ سُنے تو بھی میرے بازوں میں اتنی قوت ہے کہ میں تن تنہا ان میں سے سیکڑوں کو زمیں پر سُلا سکتا ہوں ۔ حیدر کا شیر ایسے گیدڑوں سے نہیں ڈرتا ۔ آؤ ذرا نانا کی قبر کی زیارت کرلیں ۔ (دونوں رسول خدا کی قبر کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ اور ہاتھ اٹھا کر دعا پڑھتے ہیں اور مسجد سے نکل کر گھر کی طرف چلتے ہیں ۔)


۳۱

چوتھا سین
ولید کا دربار ۔ ولید اور مروان بیٹھے ہیں ۔ رات کا وقت ہے ۔
مروان :۔ دیکھئے اب تک نہیں آئے ۔ میں نے آپ سے کہا تھا وہ ہرگز نہیں آئیں گے ۔
ولید :۔ آئیں گے اور ضرور آئیں گے مجھے ان کے قول پر پورا اعتماد ہے ۔
مروان :۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ اُنہیں امیر کے وفات کی خبر ہوگئی ہے ۔ اور وہ اپنے ساتھیوں کو جمع کر کے ہم سے جنگ کرنے آرہے ہیں ۔
(حسین آتے ہیں ولید تعظیماً کھڑا ہو جاتا ہے اور دروازے پر آکر مصافحہ کرتا ہے مروان اپنی جگہ پر بیٹھا رہتا ہے ۔ )
حسین :۔ خدا کی تم پر رحمت ہو (مرون کو بیٹھے دیکھ کر ) اتحاد عناد سے اور محبت عداوت سے بہتر ہے ۔ امیر نے مجھے کیوں یاد کیا ہے ۔
ولید :۔ اس تکلیف دہی کی معافی چاہتا ہوں ۔ آپ کو یہ سُن کر افسوس ہو گا کہ امیر معاویہ نے وفات پائی ۔
مروان :۔ اور خلیفہ یزید نے حکم دیا ہے کہ آپ سے اُن کے نام کی بیعت لی جائے ۔
حسین :۔ یہ مناسب نہیں کہ مجھ جیسا آدمی پوشیدہ بیعت کرلے ۔ یہ نہ میرے لئے مناسب ہے اور نہ یزید کی شایان ِ شان بہتر ہے کہ ایک جلسہ عام منعقد ہو اور شہر کے رؤساء و علمأ کو بُلا کر یزید کی بیعت کا سوال پیش کیا جائے ۔ میں بھی ان لوگوں کے ساتھ رہوں گا اور اس وقت سب سے پہلے جواب دوں گا ۔
 
Top