کتب: کاپی رائٹ زبانی طور پر حاصل کئے گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
شرف الدین ساحل:

حرا کی روشنی
حمد و نعت
اسلامیات
موجوں کا اضطراب
افکار
بیان میرٹھی۔ حیات اور فن

(ساری کتابیں ساحل صاحب کی)

ساحل صاحب کے توسط سے:

بادۂ نو۔ میکش ناگپوری
(مزید کے لیے دوسرے سسٹم میں فہرست دیکھنی ہو گی)

حرفِ خاموش: حمید ناگپوری

ایک زخم اور سہی۔ اشفاق احمد
وہ حساب میں نے چکا دیا۔۔ سروشہ نسرین قاضی
نغمۂ آب: رحمت یوسف زئ
 

الف عین

لائبریرین
اس علی گڑھ کے سفر میں:
**آغا حشر کے منتخب ڈرامے۔ تدوین و ترتیب۔ ڈاکٹر انجمن آرا انجم۔ ان پیج فائل حاصل ہوئی
**سخن آباد۔ شعری مجموعہ۔ منظورہاشمی۔ ان پیج فائل حاصل ہوئی
**سمندر سوچتا ہے۔ کلیات۔ رئیس الدین رئیس۔ ان پیج فائل حاصل ہوئی
**ماہنامہ تہذیب الاخلاق کے شماروں کی ان پیج فائلوں کا وعدہ ابو الکلام قاسمی سے ملا۔
**ماورائے سخن۔ شعری مجموعہ۔ مہتاب حیدر نقوی۔ ان پیج فائل کا وعدہ
**انجم آپا (انجمن آرا انجم) نے بچوں کی نظموں کے مجموعے (تحفہ) کی فائل تو دی لیکن یہ کم بخت کورل ڈرا فائل نکلی ہے۔ مختصر نظمیں ہیں۔ ان کوہم لوگ مل جل کر بھی ٹائپ کر سکتے ہیں۔ پ ڈ ف فائل کہیں اپ لوڈکر دوں گا۔
**طارق چھتاری کی کہانیوں کے زیر ترتیب مجموعے کا پری پرنٹ برقی ایڈیشن۔ فائل کا وعدہ۔

اور گھیلو فرنٹ کی بات کروں تو۔۔۔
مرحوم نانا مولوی احمد علی کا شعری مجموعہ بادۂ کہن کے نام سے غالب اکادمی دہلی کے توسط سے شائع ہوا ہے۔ اس سلسلے میں میرے ماموں واحد (ع واحد، شعری مجموعہ رقصِ شرر، جن کو میں واحد بھائی کہتا ہوں) ترکی سے آئے ہوئے تھے۔ مجھے بعد میں 14 دسمبر کو اطلاع ملی اور فون پر ربط ہوا ۔ 15 دسمر کو دہلی ایر پورٹ سے سیدھے غالب اکادمی پہنچے ہم لوگ (میرے ساتھ صابرہ بھی تھیں ظاہر ہے) وہاں نارنگ کی صدارت میں اقبال پر سیمینار کا ایک سیشن چل رہا تھا۔ اس وقت تک کتاب پریس میں تھی۔ 18 دسمبر کو چھپ کر آئی اور واحد بھائی 20 کو ممبئی پہنچ گئے میرے بڑے ماموں کے پاس عید کے لئے، کتاب ایک رشتے دار کے ذریعے 22 دسمبر کو ملی مع سی ڈی جو میرے زور دینے پر انھوں نے حاصل کی۔
**والدہ نے اپنی مختصر سی بیاض نکال کر کہا کہ اس کا کیا کیا جائے، تو میں نے یہ وہاں ہی ٹائپ کر ڈالی۔ اس شعری مجموعے کا نام دیا ہے ’حجابِ شعر‘۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top