کتب / صفحات اسکین کرنا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

میرے پاس کئی کتب اور متفرق متون جمع ہیں جنہیں اسکین کرنا ہے۔ وہ اراکین جو اسکیننگ میں مہارت رکھتے ہیں یہاں پر اس حوالے سے باقاعدہ طریق کار ، ٹپس وغیرہ اگر تحریر کر سکیں ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فورم پر کئی مختلف جگہوں پر اسکین کے حوالے سے گفتگو ہوتی رہی ہو۔ ایسے تھریڈز کے لنکس بھی اگر یہاں مہیا کر سکیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے تو اسکینر کے اپنے اسکین کرنے کے سوفٹوئیر ہوتے ہیں
لیکن میں فوٹوشاپ استعمال کرتا ہوں

اگر آپ اس کو استعمال کرتے ہوئے اسکین کریں
اس کی ریزولیشن 100dpi رکھیں اور کلر کو گرے اسکیل کردیں

تو اسطرح بالکل اچھا اسکین ہوتا ہے
بعد میں اس کو png فارمیٹ میں سیو کرلیں یا پھرjpg میں
 

شمشاد

لائبریرین
بس یہی تو ایک طریقہ ہے، اور اس سے زیادہ کیا آسان ہو گا۔

آپ کوشش کر کے دیکھیں کیا نتیجہ آتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مائی کمپیوٹر میں ایک آئکن ہوتا ہے، سکینر کی برانڈ کے نام سے، جیسے Canon MP 160۔ اس پر ڈبل کلک کریں‌ تو وہ پوچھتا ہے کہ اس کو کیسے اوپن کریں

لسٹ میں سے Microsoft scanning wizard پرکلک کرنی ہے

اس کے بعد اگلی سکرین میں کسٹم میں جا کر ریزولوشن 150 رکھنی ہے اور گرے سکیل تصویر کی قسم

پھر نیکسٹ‌ کریں اور اس صفحے پر سکیننگ کا Preview کا بٹن دبائیں

پریویو میں سے مطلوبہ حصے کو سلیکٹ‌ کر لیں اور سکینر پر کتاب کی پوزیشن بھی یاد رکھیں

اب نیکسٹ کر کے اسے لوکیشن بتائیں کہ کہاں محفوظ کرنا ہے اور پھر نیکسٹ

سکیننگ مکمل ہو جائے گی

اہم: اب آپ نے اسے نیکسٹ کر کے ختم نہیں‌ کرنا، Back کا بٹن دبا کر دوبارہ پری ویو والے صفحے پر آ‌ جائیں

اب کتاب کا اگلا صفحہ احتیاط سے اسی جگہ رکھیں جہاں‌ پہلا صفحہ تھا، صرف دو بار نیکسٹ کیجئے، بغیر کسی اضافی سیٹنگ یا ڈائیلاگ باکس کے یہ صفحہ بھی سکین ہو جائے گا

احتیاط: جتنی بار بھی سکیننگ کرنی ہو، اس وزرڈ کو سکیننگ کے بعد بیک کر کے دوبارہ سکیننگ کر لیں۔ اس طرح اندازاً پندرہ سے بیس سیکنڈ فی صفحہ سکیننگ کا وقت لگتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ شروع شروع میں نصف منٹ بھی لگ جائے
 

ساحر

محفلین
اگر آپ فوتو شاپ کو تھوڑا بہت جانتے ہوں تو اپ اس میں اس میں اپنی تصویر یا سکین کئے ہوئے صفحات کا ویٹ انتہائے کم بھی کر سکتے ہیں مسلا اگر آپ کی تصویر یا سکین کئے ہوئے صفحے کا وزن یا ویٹ 1mb یا اس سے بھی زیادہ ہو تو اپ اسے 100 kb سے بھی کم کر سکتے ہیں بلکہ 30 یا 40 kb تک بھی
اس کے لئے صرف آپ نے نے یہ کرنا ہے کہ فوٹو شاپ میں تصویر یا سکین کئے ہوئے صفحے کو کھولیں اور اسے save for web پر سیو کریں۔ جب آپ سیو فار ویب کرین تو اس کے سامنے دی گئی اہشن میں سے جف یا جے پی جی یا پنگ جو جی چاہے استمال کریں۔ مگر جے پی جی کی فائل دوسری فائلون کی نسبت کم وزن کی ہوتی ہے
 

اسد

محفلین
کتابوں کی سکیننگ کے لئے بہترین پرگرام او سی آر ہوتے ہیں۔ تقریباً تمام سکینر کسی نہ کسی مفت او سی آر کے ساتھ آتے ہیں۔ ان پروگرامز کی سکین سیٹنگز کتابیں سکین کرنے کے لئے ہوتی ہیں اور اضافی کنٹرول بھی موجود ہوتے ہیں۔ سب سے اہم ڈیسپیکل کی آپشن ہوتی ہے جس سے غیر ضروری نقطے ختم ہو جاتے ہیں۔ بیک وقت دو صفحات سکین کرنے اور خودبخود دونوں صفحات کو تقسیم کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ صفحات محفوظ کرنے کے لئے پی این جی بلیک اینڈ وھائٹ یا مونوکروم استعمال کریں۔ اردو کتابوں کے لئے، عام طور پر، 100 سے 200 ڈی پی آئی کافی ہوتا ہے۔
اگر سکین کسی بین الاقوامی ادارہ کے لئے ہوں تو 600 ڈی پی آئی پر سکیننگ کرنی ہوتی ہے اور ایک ہی ملٹی پیج ٹِف فائل میں تمام سکین محفوظ کرنے ہوتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top