تعارف کبھی کبھی تو ستاروں میں مل گیا ہوں میں

عادل سومرو

محفلین
ہم نے بے دھیانی میں فورم میں اپنا اندراج کر کے ایک دو پوسٹ کر ڈالی تو تابش صدیقی بھائی کے توجہ دلانے پر آداب محفل کا لحاظ رکھتے ہوئے کچھ اپنے بارے میں بتانے کیلئے یہ لڑی شروع کی ہے۔
اردو محفل اور اس کے اراکین کے خاموش خوشہ چیں تو ہم تھے ہی، لیکن کبھی اکاؤنٹ بنانے کی نیکی نہیں کر سکے تھے، آج کر ہی ڈالی۔
پروگرامنگ کو ذریعہ معاش کے طور پر تقریباً چھ سال سے چمٹے ہوئے ہیں، اور اینڈرائیڈ، آئی فون اور کچھ بلیک بیری ایپس پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ پروگرامنگ سوال و جواب فورم سٹیک اوورفلو پر کافی شمولیت رکھی۔ اور اسی ویب سائٹ پر کیوری ڈالنے سے پتہ چلا کہ بے خبری میں ہم سٹیک اوور فلو پر ٹاپ ٹین پاکستانی مددکاروں میں سے ایک بن گئے۔ کچھ عرصہ نوکری کرنے کے بعد دوست کے ساتھ مل کر اپنی کمپنی بولین بائٹس (BooleanBites) کے نام بنا لی ہے، جو موبائل ایپس، بالخصوص وائس کالنگ ایپس اور دیگر سروسز فراہم کرتی ہے۔
اردو شاعری اور جون ایلیت نے اردو ایپ بنانے پر اکسایا تو ذاتی استعمال کیلئے آئی فون پر ایک بنیادی ایڈیٹر بنا ڈالا، جو کافی دیر بے توجہی کا شکار رہنے کے بعد، مہر نستعلیق کی ریلیز کے بعد پھر سے ہمیں اپنی طرف بلانے لگا تو کچھ ٹائم نکال کر اس کو کچھ ڈھنگ اور رنگ و روغن دے ڈالے۔ اور پھر آئی فون ایپ سٹور پر ریلیز بھی کر دیاا، امیجیٹر (Imagitor) نام تجویز کیا اور اس ربط پر موجود ہے۔
اب اس میں مزید فیچرز شامل کئے جانے کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ ورژن پر بھی کام ہو رہا ہے۔

اس سارے قضیے میں اردو محفل اور اراکین کا کردار ایک استاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔
 
لاہور کے سومرو صاحب آپ کا تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ امید ہے پروگرامنگ کے متعلق آپ سے مدد کی امید رکھی جاسکتی ہے۔
 

عاطف ملک

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید!
تابش صدیقی بھائی کے توجہ دلانے پر آداب محفل کا لحاظ رکھتے ہوئے کچھ اپنے بارے میں بتانے کیلئے یہ لڑی شروع کی ہے۔
محمد تابش صدیقی بھائی ہی وہ شخصیت ہیں جن کو محفل کے آداب کا پاس ہے۔

پروگرامنگ کو ذریعہ معاش کے طور پر تقریباً چھ سال سے چمٹے ہوئے ہیں
زبرست ہے :)
ویب سائٹ پر کیوری ڈالنے سے پتہ چلا کہ بے خبری میں ہم سٹیک اوور فلو پر ٹاپ ٹین پاکستانی مددکاروں میں سے ایک بن گئے۔ کچھ عرصہ نوکری کرنے کے بعد دوست کے ساتھ مل کر اپنی کمپنی بولین بائٹس (BooleanBites) کے نام بنا لی ہے، جو موبائل ایپس، بالخصوص وائس کالنگ ایپس اور دیگر سروسز فراہم کرتی ہے۔
یہ جان کر دلی خوشی ہوئی :in-love:
اردو شاعری اور جون ایلیت نے اردو ایپ بنانے پر اکسایا ت
لوگ کہتے ہیں کہ اگر جون ایلیت آپ میں گھُس چکی ہے تو آپ کا کچھ نہیں ہو سکتا!
کیا یہ بات درست ہے؟
 

عادل سومرو

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید!

لوگ کہتے ہیں کہ اگر جون ایلیت آپ میں گھُس چکی ہے تو آپ کا کچھ نہیں ہو سکتا!
کیا یہ بات درست ہے؟

اب تک یہ بات سچ ثابت ہوتی رہی ہے، جون اپنے قاری کو اپنے رنگ میں رنگ لیتا ہے، اور پھر اپنی طرح خود پسند بنا لیتا ہے، جس کو پھرکوئی اور وارے میں نہیں آتا۔۔

فارہہ، کیا بہت ضروری ہے
ہر کسی شعر ساز کو پڑھنا
کیا مری شاعری میں کم ہے گداز
کیا کسی دل گداز کو پڑھنا
۔۔۔
میرے غصے کے بعد بھی تم نے
نہیں چھوڑا مجاز کو پڑھنا​
 
Top