کاروبار کے لیے مشورہ

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
کے بعدعرض یہ کہ میں انشاء اللہ دو ڈھائي ماہ تک وطن پاکستان واپس جارہاہوں وہاں پرمیں کوئی کام کرناچاہتاہوں اورمیرےپاس سرمایہ بھی تھوڑاساہے تقریبا لاکھ ڈیڑھ روپیہ ہے ۔ مجھے آپ لوگوں سےمشورہ درکارہےکہ میں کیاکام کروں۔ جبکہ میراارادہ ہے کہ میں وہاں پرچائنہ آٹاچکی کھولوں۔ لیکن مجھےاس کےبارےمیں کوئی معلومات نہیں ہیں ۔ اگرکسی بھائی، کےپاس اس کےبارےمیں معلومات ہوں کہ اس کےلیےکتناسرمایہ درکارہےاورچیزیں ضروری ہیں تواس کی بڑی مہربانی ہوگي (شکریہ)
اوربھائی ، کوئی بھی مشورہ دےدیں کہ میں کونساکام اتنےسرمایےمیں کرسکتاہوں۔ توانکی بڑی مہربانی ہوگی(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 
جاوید بھائی کون سا کاروبار کیا جائے اس کا فیصلہ کئی باتوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ میرے خیال سے آپ چند سوالوں کے جواب خود کو دیجئے تو آپ زیادہ آسانی سے اپنے لئے روزگار چن سکیں گے۔

آپ کا ذاتی انٹرسٹ کس فیلڈ میں ہے؟
آپ کا ماضی اور حالیہ تجربہ کس فیلڈ میں ہے؟
آپ کس علاقے میں رہتے ہیں؟
آپ کس طبقے کے گراہکوں کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں؟
آپ کے پاس کتنا سرمایا ہے اور مزید ضرورت پرنے پر کتنا سرمایا اور کتنے عرصے کے لئے انتظام کر سکتے ہیں؟
جس قصبہ یا شہر میں آپ کاروبار کرنا چاہتے ہیں وہاں کون کون سے پیشے عمومی طور اختیار کئے جاتے ہیں اور ان میں کتنا کمپٹیشن ہے؟
اپنے کاروبار کے حوالے سے ضرورت پڑنے پر کس قسم کے اور کتنے ایمپلائیز کو کن حوالوں سے جاب دے سکتے ہیں؟

کچھ مشورے:

عموماً بڑے شہروں میں روزگار میں ترقی تیز ہوتی ہے نسبتاً چھوٹے قصبوں کے۔
چھوٹے قصبوں میں روزگار کی ابتداء قدرے کم سرمائے سے ہو جاتی ہے۔
عموماً اپنے آبائی مقام کے آس پاس کاروبار کرنا سوشل لائف پر بہتر اثر چھوڑتا ہے۔

کچھ اور کاروبار جو دو تین لاکھ کی پونجی سے شروع کیئے جا سکتے ہیں:

کپڑوں کا کاروبار۔
ریڈی میڈ گارمینٹس کا کاروبار۔
کاسمیٹکس کی چھوٹی دوکان۔
کرانے کی دوکان۔
چپل اور جوتوں کی دوکان یا جوتے کا کارخانہ۔
چھوٹا سا علاقائی ہوٹل ترجیحی طور پر کسی شہر کے اوسط درجہ رہائشی علاقے میں۔
یا فاسٹ فوڈ کی دوکان ترجیحی طور پر کسی ایکیڈمک یا انڈسٹریل ایریا میں۔
اگر لائسینس مل سکے تو دوا کی دوکان۔
مرغیاں پالنے کا کاروبار۔
اگر تجربہ اور افرادی قوت میسر ہو تو کمپیوٹر کورسیز کے لئے انسٹیٹوٹ۔
ان کے علاوہ بھی اپنے اطراف نظریں دوڑایئے تو کئی کاروبار کے مواقع نظر آ سکتے ہیں۔
 
کپڑوں کا کاروبار۔
ریڈی میڈ گارمینٹس کا کاروبار۔
کاسمیٹکس کی چھوٹی دوکان۔
کرانے کی دوکان۔
چپل اور جوتوں کی دوکان

یہ نسبتاً محفوظ کاروبار ہیں اور کم سرمائے سے شروع کئے جاسکتے ہیں۔ اس قسم کے کاروبار میں ادھار پر بھی مال مل جاتا ہے۔

والسلام
 
دوست

محفلین
ریڈی میڈ گارمنٹس میں آپ کو اچھا منافع ہوسکتا ہے۔ کریانے میں منافع بہت کم ہوتا ہے۔
آٹا چکی لگانے کے لیے آپ کو انڈسٹریل میٹر لگوانا پڑے گا، سرکاری گندم منظور کروانی پڑے گی۔ اس کے لیے متعلقہ علاقے میں اہلکاروں سے اچھی سلام دعا ہونی چاہیے۔ یاد رہے انڈسٹریل میٹر اچھا خاصا مہنگا لگتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کسی اسکول کے نزدیک اسٹیشنری کی دکان کھول لیں۔ نصابی کتابیں کم رکھیں کہ بدلتی رہتی ہیں۔ دیگر چیزیں ایسی ہیں کہ ان کے پرانے ہونے یا آؤٹ‌ آف فیشن ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔ آجکل ویسے بھی تختی اور سلیٹ کا زمانہ نہیں اور کاپیاں تو بچوں کی آئے دن ختم ہوتی رہتی ہیں۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بہت بہت شکریہ ابن سعیدبھائی، اوردیگراحباب آپ کاشکریہ۔ میں ریڈی میڈکپڑےکےبارےمیں اب سوچ رہاہوں۔ دراصل سرمایہ کم ہے۔ لیکن بات یہ ہے کہ میں انشاء اللہ مارچ تک چھٹی کاپروگرام ہےاورچھ ماہ کی چھٹی جاؤں گا۔ کیونکہ وہاں پرچھوٹابھائی تنگ کرتاہےاس کےلئےیہ کام کرناچاہتاہوں کہ آپ چھ ماہ اس کےساتھ رہوں گا۔ پھراسکودوکان دےکرواپس آجاؤں گا۔

والسلام
جاویداقبال
 
فہیم

لائبریرین
ایک کاروبار ہے جو کہ اچھا منافع بخش کاروبار ہے۔
لیکن اس کے لیے سرمایہ تھوڑا زیادہ چاہیے۔
اور تھوڑی محنت۔
وہ ہے کوئی اچھا بیوٹی پارلر۔
اس کے لیے سب سے اہم بات جو وہ یہ کہ
جگہ آپ کی اپنی ہو۔ کرائے کی جگہ پر ایسا کام کرنا
ٹھیک نہیں ہوتا۔
اگر تو آپ کسی شہر میں کاروبار کررہے ہیں۔
اور آپ وہاں اپنی جگہ خرید سکیں۔
تو یہ کاروبار کافی بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

باجو، کیاکریں پیسے ہی اتنےسےہیں تواسی سےبسم اللہ کرتےہیں باقی اللہ بہترکرےگا(انشاء اللہ) بس آپ لوگوں کامشورہ اوردعائیں چاہیں (شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 
تیشہ

محفلین
ایک کاروبار ہے جو کہ اچھا منافع بخش کاروبار ہے۔
لیکن اس کے لیے سرمایہ تھوڑا زیادہ چاہیے۔
اور تھوڑی محنت۔
وہ ہے کوئی اچھا بیوٹی پارلر۔
اس کے لیے سب سے اہم بات جو وہ یہ کہ
جگہ آپ کی اپنی ہو۔ کرائے کی جگہ پر ایسا کام کرنا
ٹھیک نہیں ہوتا۔
اگر تو آپ کسی شہر میں کاروبار کررہے ہیں۔
اور آپ وہاں اپنی جگہ خرید سکیں۔
تو یہ کاروبار کافی بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

بیوٹی پارلر تو عورتیں ہی صیح سے چلا سکتیں ہیں اب جاوید بھیا کا بھائی کس کا میک اپ کریں گے :battingeyelashes: ؟
پاکستان می ں میرے خیال میں لیڈیز ہی آتی ہیں پارلر میں ۔۔ وہ بھی آدھی ۔ آدھیوں کے پاس وقت نہیں ہوتا :chatterbox:
میں ہوتی تو ہر مہینے جایا کرتی :battingeyelashes:
:party:
 
باجو بالکل عورتیں ہی چلاتی ہیں۔
آپ نے تو صرف کھولنا ہے اور اپنے گھر کی ایک خاتون کو
وہاں کا ہیڈ بنادینا ہے جن کا کام بس وہاں بیٹھنا ہے
اور کچھ نہیں۔
باقی کام کرنے کے لیے تو اسٹاف رکھنا پڑتا ہے۔
وہ بھی نازک اندام خوبصورت لڑکیوں پر مشتمل:grin:

اور آپ کو شاید غلط انفارمیشن ہیں کراچی کے بیوٹی پارلرز کو لے کر۔
یہاں بعض اوقات لاکھوں تک کا کام ہوجاتا ہے اچھے بیوٹی پارلرز میں۔
اور اس لاکھ میں سے مری سے مری 60 - 70 ہزار کی بچت ہوتی ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بہت بہت شکریہ ابن سعیدبھائی، اوردیگراحباب آپ کاشکریہ۔ میں ریڈی میڈکپڑےکےبارےمیں اب سوچ رہاہوں۔ دراصل سرمایہ کم ہے۔ لیکن بات یہ ہے کہ میں انشاء اللہ مارچ تک چھٹی کاپروگرام ہےاورچھ ماہ کی چھٹی جاؤں گا۔ کیونکہ وہاں پرچھوٹابھائی تنگ کرتاہےاس کےلئےیہ کام کرناچاہتاہوں کہ آپ چھ ماہ اس کےساتھ رہوں گا۔ پھراسکودوکان دےکرواپس آجاؤں گا۔

والسلام
جاویداقبال

میرا خیال ہے کہ آپ اپنے چھوٹے بھائی کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں ۔ شاید اسی وجہ سے آپ کوئی بڑا رسک لینے سے گریزاں ہیں ۔لہذا اس ضمن میں میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ کے بھائی کا رحجان موبائل اور اس سے منسلک سافٹ وئیر ( جو موبائل فون میں انسٹال کی جاتی ہیں ) کی طرف ہے تو اس کا تجربہ حاصل کرلیں ۔ شاید ہفتوں میں یہ تجربہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ پھراسکے بعد کوئی دوکان کرائے پر لیکر اس کام کا آغاز کردیں کہ سنا ہے اس کا کام بہت زیادہ ہے ۔ اور یہ کام تھوڑے سرمایے سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے ۔ امید ہے اس کام کی نوعیت کی وجہ سے آپ کا بھائی آپ کو تنگ کرنا بند کردے گا ۔ ;)
 
تیشہ

محفلین
باجو بالکل عورتیں ہی چلاتی ہیں۔
آپ نے تو صرف کھولنا ہے اور اپنے گھر کی ایک خاتون کو
وہاں کا ہیڈ بنادینا ہے جن کا کام بس وہاں بیٹھنا ہے
اور کچھ نہیں۔
باقی کام کرنے کے لیے تو اسٹاف رکھنا پڑتا ہے۔
وہ بھی نازک اندام خوبصورت لڑکیوں پر مشتمل:grin:

اور آپ کو شاید غلط انفارمیشن ہیں کراچی کے بیوٹی پارلرز کو لے کر۔
یہاں بعض اوقات لاکھوں تک کا کام ہوجاتا ہے اچھے بیوٹی پارلرز میں۔
اور اس لاکھ میں سے مری سے مری 60 - 70 ہزار کی بچت ہوتی ہے۔

اچھا اسکا مطلب ہے میرا اندازہ درست نہیں ۔۔میں تو سمجھی شاید ساری خواتین سُستی آلکسی کی ماری ہوتیں ہیں ۔۔جس حلئیے میں سوتیں ہیں اسیُ میں اٹھکر سارا دن گزار لیتی ہیں پر شاید اب وقت بدل گیا ہو تبھی پارلر زیادہ چلنے لگے ہیں :battingeyelashes:
تو کیا وہاں مرد لوگ بھی جاتے ہیں فہیم :confused: ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا کاروبار کرنے کے بارے کوئی تجربہ نہیں ہے لیکن مجھے بھی مذکورہ رقم ایک کاروبار شروع کرنے کے لیے کم لگ رہی ہے۔ اگر سٹارٹ کیپیٹل کا اندازہ ڈیڑھ لاکھ لگایا جائے تو اس میں تین فوٹو کاپی مشینیں آ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کون آئس کریم کی مشین وغیرہ کا کارنر سیٹ اپ کیا جائے تو اس کے لیے بھی اتنی ہی رقم درکار ہوگی۔ باقی دوست اس کی درستگی میں مدد فرما سکتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
اچھا اسکا مطلب ہے میرا اندازہ درست نہیں ۔۔میں تو سمجھی شاید ساری خواتین سُستی آلکسی کی ماری ہوتیں ہیں ۔۔جس حلئیے میں سوتیں ہیں اسیُ میں اٹھکر سارا دن گزار لیتی ہیں پر شاید اب وقت بدل گیا ہو تبھی پارلر زیادہ چلنے لگے ہیں :battingeyelashes:
تو کیا وہاں مرد لوگ بھی جاتے ہیں فہیم :confused: ؟

جی باجو۔
مردوں کے لیے بھی ہوتے ہیں۔
لیکن وہ پارلر کے بجائے سیلون ہوتے ہیں۔
اور وہاں کام کرنے والے لڑکے ہی ہوتے ہیں لڑکیاں نہیں۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

واقعی ظفری بھائي، آپ کی بات بھی ٹھیک ہے اورنبیل بھائی، آپ کی بات میں بھی وزن ہے ۔ لیکن اب سوچناہے کہ کیاکروں۔ واقعی بھائي بہت تنگ کرتاہوں۔ بھائي ظفری کی بات ٹھیک ہے اسکوکہتاہوں کہ موبائیل کی دوکان کھول دیتاہوں۔

باقی باجو، واقعی بیوٹی پالرتوعورتوں کاہی کام ہے؟

والسلام
جاویداقبال
 
یہاں تو مجھے کوفت ہوتی ہے کہ آس پاس کوئی ایسا سیلون ہے ہی نہیں جہاں مرد سروس کرتے ہوں۔ عورتوں سے بال کٹوا کے تقریباً ہر چوتھے پانچویں ہفتے عجیب کوفت مھسوس کرتا ہوں۔
 
تیشہ

محفلین
یہاں تو مجھے کوفت ہوتی ہے کہ آس پاس کوئی ایسا سیلون ہے ہی نہیں جہاں مرد سروس کرتے ہوں۔ عورتوں سے بال کٹوا کے تقریباً ہر چوتھے پانچویں ہفتے عجیب کوفت مھسوس کرتا ہوں۔

:rollingonthefloor:

ابھی آپ ڈاکٹر کے ہاں رجسٹرڈ نہیں ہوئے کیا ؟ وہاں بھی مرد ڈاکٹروں سے کہیں زیادہ عورت ڈاکٹر ہی ملے گی :battingeyelashes:
ویسے عورتیں ہئیر کٹ زیادہ اچھا کرلیتی ہیں :battingeyelashes:
شروع میں آپکو کوفت ہوگی مگر وقت کے ساتھ ساتھ آپ عادی ہوجائے گے ۔ :chatterbox:
 
Top