کاروبارئ حلقےکے لیئے اردو سافٹ ویر

کاروباری سافٹ ویر کے تریجم ضروری ہیں؟


  • Total voters
    99

اسدسعید

محفلین
اسلام و علیکم،

اردو محفل کے وساطت سے ایک کاروباری سافٹ ویر کے لیئے تجویز ھے۔

زبان اور معاشیات کا آپسمیں گہرا تعلق ھے۔ دنیا میں کمپیوٹر کا سب سے زیادہ استمال کاروبار میں ھے۔ پاکستان میں 90 فیصد سے زیادہ لوگ کمپیوٹر کا انگریزی میں استعمال سے قاصر ہیں، حالانکہ، کاروبارئ زبان میں اردو (یا علاقائی زبانیں) استمال ہوتی ہیں۔ میرے خیال میں جب تک اردو کے کاروباری سافٹ ویر کاروباری حلقے کےلئیے نہیں آتے، اردو کی ترویج ممکن نہیں۔

اسی پیشِ نظر، اِک کاروبارئ سافٹ ویر کے ماھر ھونے کے ناطے، میں نے ویب ای آر پی webERP.org کا اردو ترجمہ شروع کیا ھے۔ اس کا اردو کے کام کے بارے میں آپ اس لنک کو دیکھ سکتے ہیں۔
www.edu-sys.net/webERP
User name: user Passowrd: password

مجھے دو چیلیج درپیش ہیں۔
1: کاروباری اصطلاحات (جو فنکشنل ھوں، ناکہ افسانوی) ۔
2: تکنیکی ۔ PDF کا اردو دکھانا۔

کیا ھم اس پراجیکٹ میں معاون ھو سکتے ہیں؟
 
مجھے بھی اس میں شامل کر لیں۔

اب ذرا وضاحت سے اس پراجیکٹ پر روشنی ڈالیں کہ اس میں کتنی لینگویج فائلز ہیں۔ اس میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں اور اس پراجیکٹ کا استعمال کیسے ہوگا۔

چند دنوں تک شاکر بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں ، وہ کامرس پڑھ بھی رہا ہے اس لحاظ سے کافی کارآمد ثابت ہوں گے۔
 

اسدسعید

محفلین
اول، قیصرانی صاحب اور علوی صاحب آپکاشکریہ۔

اس پراجیکٹ بارے کچھ معلومات پیش ہیں۔

آج کے موجودہ کاروباری دور میں تین بنیادی کاروباری سافٹ ویرز چھوٹی، بڑی، اور بین الاقوامی کمپنیاں استمال کر رھیں ہیں۔ ان میں
ERP, CRM, SCM شامل ہیں۔ (مزید معلومات کے لیے wikipedia پر ڈھونڈیں۔

ای آر پی کیا ھے؟
Enterprise resource planning systems (ERPs) are management information systems (MISs) that integrate and automate many of the business practices associated with the operations or production and distribution aspects of a company engaged in manufacturing products or services. The systems concentrate on the efficency of a firm's internal production, distribution and financial processing.

ویب ای آر پی؟ اس میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں
اس کے لیے یہ رابطہ دیکھئے۔ http://www.weberp.org/

اس پراجیکٹ کا استعمال کیسے ہوگا؟ا
اس کا استمال ھر اردو کاروباری کر سکتا ھے ۔ پراجیکٹ جی پی ایل ھے۔ انتھائی سادہ، آسان، لیکن جامع، اور گلوبل ھے۔ انتھائی مناسب ھے پاکستانی کاروباری معمول کے۔ نت نئی کاروباری اونچ نیچ کے سیٹینگ کے لیئے لچکدار۔ ھر وہ کاروباری جو اپنے کاروبار کو عالمی سطح پر لے جانا چاھتا ھے، لیکن مھنگے س۔و۔ تک دسترس نھیں، اس س۔و۔ کو استمال کر سکتا ھے۔ چاہے ایک آفس ہو نا دس، ایک لاھور، کراچی، جبکہ دوسرے لندن یا سنگاپور۔ یہ اک س۔و۔ آپکے کاروبار آپ کے کنٹرول میں رکھتا ھے۔
مزید فیچر: http://www.weberp.org/Features.php

اس میں کتنی لینگویج فائلز ہیں
اس س۔و میں ایک po فائل ھے اور اسمیں قریباً 4700 سٹرنگز ہیں۔ میرے خیال میں اگر چار، پانچ لوگ کام کریں تو کام تچھ زیادہ نہیں۔

پراجیکٹ کیسے چلے گا؟
اس ترجمے کے پراجیکٹ کے لیے ہمیں چاھییں:۔
1: (اردو دان + کامرس + مترجم ) رضاکار۔
2: PHP پروگرامر۔ (پی ڈی ایف) رپورٹ کے اردو میں صحیح پرنٹ کرنے کے لیے۔

میں آپ سب کی رائے کا منتظر رھوں گا۔ کام کے شوقین اس لسٹ کے زریعے اپنا نام اس پراجیکٹ کے لیئے درج کروا سکتے ہیں جسکے بعد اس پراجیکٹ کے لیے ایک علیحدہ ذیلی فورم کی درخواست متعلقہ ناظم سے کی جایے گی۔

مزید معلومات کے لیے اس رابطے کو دیکھیں۔
www.weberp.org

وسلام
اسد

محب علوی نے کہا:
مجھے بھی اس میں شامل کر لیں۔

اب ذرا وضاحت سے اس پراجیکٹ پر روشنی ڈالیں کہ اس میں کتنی لینگویج فائلز ہیں۔ اس میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں اور اس پراجیکٹ کا استعمال کیسے ہوگا۔

چند دنوں تک شاکر بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں ، وہ کامرس پڑھ بھی رہا ہے اس لحاظ سے کافی کارآمد ثابت ہوں گے۔
 

زیک

مسافر
اسد: خوش‌آمدید۔

آپ کی تجویز اچھی ہے۔ اگر آپ اور کچھ دوسرے ساتھی ہمت کریں تو کام شروع ہو سکتا ہے۔

po فائل کے ترجمے کے لئے شاید آن‌لائن سافٹ‌ویر اچھا رہے گا۔ اگر آپ مجھے بتا دیں کہ متعلقہ po فائلیں کہاں سے ملیں گی تو میں انہیں اردوویب پر ڈال دوں۔ پھر آپ لوگ اینٹرانس پر اس کا ترجمہ کر سکتے ہیں۔ آپ ادھر رجسٹر کر لیں۔

نوٹ: میں نے یہ تھریڈ مقامیانے والے فورم میں منتقل کر دی ہے۔
 

دوست

محفلین
عمدہ۔
مگر اصطلاحات کے لیے بہت تگ و دو کرنا پڑے گی۔ ادھر کامرس ساری انگریزی میں ہے۔ مجھے جو دو تین اردو اصطلاحات آتی ہیں ان میں ایک Debenture کے لیے ہے جسے تمسکات بتایا تھا ایک بار میرے اکیڈمی ٹیچر نے۔ دوسرے Bill Of Exchange یعنی ہنڈی۔ باقی سب کچھ انگریزی میں چلتا ہے ادھر۔ پڑھائی بھی اور کاروباری حلقے بھی سب کچھ انگریزی میں استعمال کرتے ہیں اس بات سے اندازہ لگا لیجیے کے ہم سود کو سود نہیں انٹرسٹ کہنے کے عادی ہوچکے ہیں کامرس میں۔
باقی میں حاضر ہوں جہاں تک معاونت ہوسکی ضرور کروں گا ترجمے کا تو ویسے بھی ویری ہوں میں۔ :lol:
 

اسدسعید

محفلین
شاکر اور ذکریا صاحبان، بہت شکریہ آپکی آرا کا!

PO فایل کا اتنا مسلہ نہیں کیونکہ اس پر تو کام چل رھا تھا جو میں اب ذکریا کے بتائے ھوئے رابطے پر منتقل کر دوں گا۔ میرے خیال میں مترجم تو (میں اور آپ) ھمیں مل گئے ہیں، لیکن دو چیزیں ابھی فیصلہ کرنا باقی ہیں۔
1: PHP پروگرامر پی ڈی ایف کے لئے (مزید معلومات بعد میں) پہلے یہ فیصلہ کریں کہ پروگرامر کون ھو گا؟

2: کاروباری اصطلاحات (جیسا کہ شاکر نے بھی لکھا)۔ یہ ایک مشکل کام ھو گا کیونکہ ھمیں اس بات کا خیال رکھنا ھے کہ ھمارے صارف کاروباری حضرات ہیں اور اصطلاحات بھی وھی ھونی چاھئیں۔ مثلاً، Sale کو کاروباری حضرات “اُگرائی“ کہتے ہیں۔ اکاونٹ کو کھاتہ۔ انویٹری کو مال۔ receipts کو وصولی۔ اصل چیلنج اس طرح کے الفاظ کا ھے۔ مثلاً Trail Balance, Aging, Allocation, Good Receipt Number, Auto-Allocate... یہ تمام اصتلاحات یا تو سرے سے ہیں ھی نہیں یا پھر اتنی افسانوی کہ شائد ہی کاروباری حلقہ اسے سمجھے۔ مثلاً، Balance Sheet کو “پکا چٹھا“ کہتے ہیں۔ Cost of Good Sold کو کیا کہیں گے؟ ان سب کے لئے ھمیں حقیقت سے قریب کاروباری معمولات کے مطابق ترجمہ کرنا ھو گا تاکہ اس کاروباری س۔و۔ کو باآسانی کاروباری حلقہ استمال کر سکے۔ مثلاً، اگر پکا چٹھا کی بجائے بیلنس شیٹ ہی کثرت سے استمال ہوتا ھے تو ہمیں ضرور کرنا چاھئے۔

اس کا حل میری نظر میں یہ ھے کہ اس طرح کی تمام اصطلاحات کو ایک فایل میں ڈال کر ان چیدہ اصطلاحات پر بحث اور سوچ بچار، تاکہ قریب ترین اصطلاحات مل جائیں۔ سادہ ترجمہ جاری رھنا چاھئے۔

دوسری جانب، پی ڈی ایف پروگرامر اپنا کام جاری رکھے گا۔ جو کے پی ایچ پی پی ڈی ایف کلاس میں یونی کوڈ کی ترامیم کرے گا۔ یہ ترامیم اس بات کا خیال رکھیں گی س۔و۔ ورژن مقفل (لاک) نہ ھو ۔

اس کا اردو کے کام کے بارے میں آپ اس لنک کو دیکھ سکتے ہیں۔
www.edu-sys.net/webERP
User name: user Passowrd: password اردو صارف
User: demo Password: weberp انگریزی صارف

میں اس کام کا پراجیٹک لیڈر کے لیے اپنا نام تجویز کرتا ھوں۔ اور اس پراجیکٹ کے تمام امور کے لیے ٹیم ارکان کے ساتھ معاون رھوں گا۔ ذکریا، کیا آپ پروگرامر کا رول کریں ھے؟ اسی طرح، شاکر مترجم؟ اور محب اور قیصرانی آپ بھی برائے مھربانی اپنی ترجیحات بتائیے؟

وسلام
اسد
 

دوست

محفلین
جی آپ بیشک اس پراجیکٹ‌ کے لیڈر کے طور پر کام سنبھال لیں میری معاونت ترجمے سلسلے میں آپ کو حاصل رہے گی۔ باقی دوست جو بھی کام کے خواہشمند ہوں اپنی حیثیت تعین کردیں۔
باقی کاروباری اصطلاحات زیادہ تر تو انگریزی ہی چلیں گی تاہم اسے بوقت کام دیکھ لیں گے۔
 
اسد آپ مجھے اور قیصرانی کو دونوں کرداروں میں لے لیں ، پروگرامر بھی ہے اور مترجم اور دوسرے کاموں کے لیے بھی۔

پی ایچ پی پر پہلے کام تو نہیں کیا مگر سیکھ کر کرسکتے ہیں میں اور قیصرانی ، اس لحاظ سے کام کی رفتار کچھ سست رہے گی مگر کچھ نہ کچھ چلتا رہے گا۔
 

اسدسعید

محفلین
شاکر، قیصرانی، اور علوی صاحبان! آپ سب کا بہت شکریہ۔۔۔

آپکی اطلاع کے مطابق، ٹیم کچھ اس طرح ھو گی( مطلع فرمایں)
1: مترجم + اصطلاحات :- شاکر، قیصرانی، علوی، اسد
2: پروگرامر (پی ڈی ایف) : قیصرانی، علوی (اسد معاون)
3: امتحانی سائٹ اور پراجیکٹ کا انتظام و انصرام:- اسد (اور زکریا کی خدمات حاصل رھیں گی)

اور بھی کوئی شامل ھو گا تو انہیں تین میں ھو گا۔

ویب ای آر پی کی پی او فائل میں پہلے ہی زکریا کو ز۔پ۔ کر چکا ھوں تاکہ اینٹراس پر ڈال دی جائے۔ آپ حضرات بھی اینٹراس پر نام درج کروالیں۔

اب تک کی پیش رفت کچھ یوں ہے۔
1: ھماری ٹیسٹ ویب سائٹ ھو گی۔ www.edu-sys.net/webERP اگر اردو ویب یا آپ حتمی طور پر اس امتحانی سائٹ کو اردو ویب پر ھوسٹ کرنا چاھتے ہیں، تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ (مطلع کیجئے)

2: قریباً 35٪ لائنوں کا ترجمہ ھو چکا ھے۔ باقی ہیں۔ اور اینٹراس پر ڈلتے ہی کام چالو ہو جائے گا۔ اس 35 ٪ میں ھمیں کچھ ترامیم بھی کرنی ہیں۔ اس اثنا میں، میں اصطلاحات کے ترجمے کی ایک فائل بنا لوں گا تاکہ ان اصطلاحات کا قریب ترین کاروباری نعم البدل ڈھونڈا جا سکے۔

3: آپ سب، کام شروع ھونے سے پہلے یہ کام ضرور کر لیں۔
1۔3: www.weberp.org سائٹ بغور دیکھیں۔
2۔3: تکنیکی معلومات sourceforge.net/projects/web-erp پر۔
3۔3: پروگرامنگ کے بارے میں مجھے اپنے ای-میل ذ۔پ۔ کریں۔
4۔3: اس ڈیمو میں کھیلیں کودیں
www.edu-sys.net/webERP
User name: user Passowrd: password اردو صارف
User: demo Password: weberp انگریزی صارف
5۔3: اسی ڈیمو میں “مینول“ بھی ھے۔ مزید معلومات کے لئیے استفادہ کیجیئے۔
6۔3: ترجمے کےتکنیکی اقدام سمجھنے کیلیئے http://www.weberp.org/wikidocs/HowToTranslate?v=wwl

زکریا کی وساطت سے میں اپنا پروفائل آپ سب کے لئے بھیج چکا ھوں۔بہتر ھو گا کہ ھم اپنے سی وی شیئر کر لیں تاکہ ایک دوسرے کی مہارت اور تجربے کا علم ھو۔ (سی وی ذ۔پ۔ کیجیئے گا)

وسلام
اسد
 

نبیل

تکنیکی معاون
اسد سعید۔ میں ویسے ہی ایک بات پوچھنا چاہ رہا تھا کہ آپ نے webERP کا ہی انتخاب کیوں کیا ہے؟

دراصل ERP میری فیلڈ نہیں ہے اور مجھے اس بارے میں اوپن سورس سوفٹویر کے بارے میں بھی کم ہی علم ہے۔ میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ بزنس ڈومین میں اوپن سورس ای آر پی کی کتنی ویلیو ہے؟ بڑی انٹرپرائزز میں تو عام طور پر SAP ہی استعمال ہوتا ہے۔ webERP کس سائز کے بزنس کے لیے ٹھیک رہے گا؟ یہ سوالات اس تھریڈ کے حوالے سے کچھ غیر متعلقہ ہیں۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ اگر مناسب سمجھیں تو کسی علیحدہ پیغام میں اس پر کچھ روشنی ڈال دیں۔
 

اسدسعید

محفلین
جناب نبیل! خط اور سوال کا شکریہ!

آپکا سوال معقول اور بجا ھے۔ میں اس کا جواب ادھر دینا چاھوں گا۔

1: فارچون 1000 مارکیٹ میں بڑے ای آر پی کا سکوپ نہیں اسی لیے تمام ای آر پی اب چھوٹے اور ورمیانے درجے کے کاروبار پر توجہ دے رھیں ہیں بشمول سیپ، اوریکل۔۔۔
2: مستقبل اگے آزاد مصدر س۔و۔ کا ھے، خاص طور پر چھوٹے اور ورمیانے درجے کے کاروباریوں پر مرکوز ھو کر۔ (اوریکل نے مائی سیکول کو خریدنے کی کوشش کی، کیونکہ، اب خطرہ سر پر ھے۔ ای آر پی اور دوسری کاروباری س۔و۔ آنے والے چند سالوں میں بالواستہ مقابلہ کریں گیں۔

3: ویب ای آر پی ہی کیوں؟
1۔3: یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے بنا ھے۔
2۔3: مفت ھے۔ (سیپ اور دوسروں کے بارے سوچنا بھی مشکل ھے۔)
3۔3: پاکستانی کاروباری معمولات کے انیتہائی قریب۔
4۔3: مقامیانے اور دوسری مقامی زبانوں میں آسان ترجمہ کی سہولت۔

کن کے لیے موزوں ھے؟
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری، ٹریڈرز، ایکسپورٹرز، امپورٹرز۔۔۔ جو لاھور، کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجر نوالہ، گجرات، وزیر آباد، جیسے علاقہ میں میں۔ آن علاقہ میں مالکان تو آئی ٹی کا کچھ استمال جانتے ہین لیکن ان کے کام کرنے والے لوگ بہت کم پڑھے لکھے ھیں۔ اردو، پنجابی، سندھی، اور پشتو میں مقامی س۔و۔ ان لوگوں کا بھرپور معاوں ھو گا۔ مالکان چاھے اردو میں استمال کریں یا انگریزی میں، یہ ان کی مرضی۔ (سیپ یا اوریکل یہ اتنے چھوٹے سطح پر (علاقائی زبانوں میں) نہیں کام کر سکتے)۔ یہ س۔و۔ اردو کے علاوہ Brazilian Portuguese, Chinese (Traditional), English, German, Indonesian, Polish, Russian, Spanish, Turkish میں سپورٹ کرتا ھے۔

سوچئے! ایک پاکستانی ایکسپورٹر جو چین سے مال خریدتا ھے، سیالکوٹ میں پروڈکشن، اور امریکہ اور یورپ میں ایکسپورٹ۔ اس کے سپلایر چین سے چینی زبان میں مال خریداری (پرچیزنگ)، سیالکوٹ میں اردو، پنجابی والے کام، اور امریکہ اور یورپ والے آن لاین آرڈرز (اپنی اپنی زبان میں) ۔۔۔اوریہ تمام اس س۔و۔ سے۔۔۔! خواب لگتاھے؟ لیکن ھے حقیقت!

پاکستان میں یہ چھوٹا اور درمیانہ حلقہ قریباً 90٪ کے قریب ھے۔ ایک بڑی صارف مارکیٹ۔۔۔! جس کے پاس کوئی چارہ نھیں۔۔۔

وسلام
اسد
 

mwalam

محفلین
اسدسعید نے کہا:
جناب نبیل! خط اور سوال کا شکریہ!

آپکا سوال معقول اور بجا ھے۔ میں اس کا جواب ادھر دینا چاھوں گا۔

1: فارچون 1000 مارکیٹ میں بڑے ای آر پی کا سکوپ نہیں اسی لیے تمام ای آر پی اب چھوٹے اور ورمیانے درجے کے کاروبار پر توجہ دے رھیں ہیں بشمول سیپ، اوریکل۔۔۔
2: مستقبل اگے آزاد مصدر س۔و۔ کا ھے، خاص طور پر چھوٹے اور ورمیانے درجے کے کاروباریوں پر مرکوز ھو کر۔ (اوریکل نے مائی سیکول کو خریدنے کی کوشش کی، کیونکہ، اب خطرہ سر پر ھے۔ ای آر پی اور دوسری کاروباری س۔و۔ آنے والے چند سالوں میں بالواستہ مقابلہ کریں گیں۔

3: ویب ای آر پی ہی کیوں؟
1۔3: یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے بنا ھے۔
2۔3: مفت ھے۔ (سیپ اور دوسروں کے بارے سوچنا بھی مشکل ھے۔)
3۔3: پاکستانی کاروباری معمولات کے انیتہائی قریب۔
4۔3: مقامیانے اور دوسری مقامی زبانوں میں آسان ترجمہ کی سہولت۔

کن کے لیے موزوں ھے؟
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری، ٹریڈرز، ایکسپورٹرز، امپورٹرز۔۔۔ جو لاھور، کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجر نوالہ، گجرات، وزیر آباد، جیسے علاقہ میں میں۔ آن علاقہ میں مالکان تو آئی ٹی کا کچھ استمال جانتے ہین لیکن ان کے کام کرنے والے لوگ بہت کم پڑھے لکھے ھیں۔ اردو، پنجابی، سندھی، اور پشتو میں مقامی س۔و۔ ان لوگوں کا بھرپور معاوں ھو گا۔ مالکان چاھے اردو میں استمال کریں یا انگریزی میں، یہ ان کی مرضی۔ (سیپ یا اوریکل یہ اتنے چھوٹے سطح پر (علاقائی زبانوں میں) نہیں کام کر سکتے)۔ یہ س۔و۔ اردو کے علاوہ Brazilian Portuguese, Chinese (Traditional), English, German, Indonesian, Polish, Russian, Spanish, Turkish میں سپورٹ کرتا ھے۔

سوچئے! ایک پاکستانی ایکسپورٹر جو چین سے مال خریدتا ھے، سیالکوٹ میں پروڈکشن، اور امریکہ اور یورپ میں ایکسپورٹ۔ اس کے سپلایر چین سے چینی زبان میں مال خریداری (پرچیزنگ)، سیالکوٹ میں اردو، پنجابی والے کام، اور امریکہ اور یورپ والے آن لاین آرڈرز (اپنی اپنی زبان میں) ۔۔۔اوریہ تمام اس س۔و۔ سے۔۔۔! خواب لگتاھے؟ لیکن ھے حقیقت!

پاکستان میں یہ چھوٹا اور درمیانہ حلقہ قریباً 90٪ کے قریب ھے۔ ایک بڑی صارف مارکیٹ۔۔۔! جس کے پاس کوئی چارہ نھیں۔۔۔

وسلام
اسد
ایک بات یاد رکھیں- My SQL کبھی بھی Oracle کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ Oracle کی ڈیٹا بیس Integrity اور Data Recovery بہت پاور فل ہے ۔ جبکہ MySQL کی Data Recovery نہ ہونے کے برابر ہے ۔ میں نے Oracle اور MySQL دونوں پر کام کیا ہے ۔ دنیا کی بڑی کمپنیاں اور حکومتیں Oracle استعمال کرتی ہیں۔ چھوٹی کمپنیاں MS-SQL استعمال کرتی ہیں۔ صرف Dynamic Websites ہی MySQL استعمال کرتی ہیں ۔
 

اسدسعید

محفلین
زکریا!

بہت شکریہ آپکا فورم بنانے کا اور پی او فایل اینٹراینس پر ڈالنے کا۔ امید کرتا ہوں کہ گاہے بگاہے آپ سے معاونت چلتی رھے گی۔

اعوان بھائی!

سیب کا اور آم کا موازنہ نہیں ھو سکتا، اور نہ میں نے کیا! آپکے نقطے بالکل مناسب اور صحیح ہیں (میں نے اوپر والی بات آئی ڈی سی اور گارٹنر کے تجزیوں سے کہی، جو اب آزاد مصدر س۔و۔ کے بارے میں واضح اشارات دے رھیں ہیں۔) آپکے کے گنوم کے پراجیکٹ کے لیے نام درج کروایا ھے، مطلع رکھیے گا۔

قیصرانی، محب، اور شاکر برادرم، تیاری پھڑ لو! کام کی ابتدا انشااللہ تعالیٰ آج سے کرتے ہیں۔ اینٹراینس پر فایل دیکھیں اور ڈیمو کے ساتھ دو چار ہاتھ۔ میں جلد ایک نئے پیغام میں نومولود اصطلاحات شائع کروں گا، اور اس پر سب بھائی مل کر چڑھ دھوڑیں گے۔

وسلام
اسد
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم عبدالقدوس،

بہت عرصے بعد کسی نے اس تھریڈ کی خبر لی ہے۔ میں نے گوگل پر سرچ کیا تو webERP کا نیا ربط نظر آیا۔

http://www.weberp.org

والسلام
 
Top