ڈیسک ٹاپ اطلاقیوں میں اردو کا حل

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جب سے میں نے ڈیسک ٹاپ اطلاقیوں کا ترجمہ شروع کیا ہے تب سے ایک ہی مسئلہ سامنے آیا ہے کہ یہ اطلاقیے جب میرے کمپیوٹر سے کسی دوسرے کمپیوٹر میں منتقل ہوکر چلتے ہیں تو اردو کا ستیا ناس کردیتے ہیں اور اردو ایک "جناتی زبان" میں بدل جاتی ہے... اس سے پہلے شاید اس مسئلہ پر کسی نے غور نہیں کیا کیونکہ اب تک تقریباً ویب ایپلیکیشنز پر زیادہ کام ہوتا رہا ہے اور ڈیسک ٹاپ اطلاقیوں پر کسی نے کچھ اتنی خاص توجھ نہیں کی..

بہرحال وجہ جو بھی رہی ہو یہ مسئلہ حل کرنا از حد ضروری ہے کیونکہ اس مسئلہ کے حل پر ہی مستقبل کے اردو ڈیسک ٹاپ اطلاقیوں کا انحصار ہے.. کیونکہ اگر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو کوئی بھی کسی بھی سوفٹ ویر کو اردوانے کے بارے میں قطعی نہیں سوچے گا..

حقیقت میں یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے.. اصل میں یہ مسئلہ پہلے سے ہی حل شدہ ہے بات صرف اتنی ہے کہ ہم اردو بولنے کے "دعویدار" لوگ "ان پیج" کی تصویری اردو کے گرداب سے ابھی پوری طرح باہر ہی نہیں نکل سکے اور دل کو یہ تسلی دیے بیٹھے ہیں کہ بس سب انگلش ہی میں چلے گا اور اردو بیچاری کسی سوفٹ ویر میں سما ہی نہیں سکتی.. دوسری طرف دوسری زبانیں بولنے والے اپنی زبان کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ختم کر رہے ہیں.. میری ثقافت اور معلومات کی حد اور مصدر چونکہ عربی زبان ہے اس لئے میں اسی کی ہی مثال دوں گا کہ عربوں نے نہ صرف ہر قسم کے اطلاقیوں کو عربی رنگ دیا بلکہ اس سے آگے بڑھ کر "پروگرامنگ لینگویجز" کا بھی ترجمہ کرڈالا.. مثال کے طور پر Java اور PHP لینگویجز کی کوڈنگ اب عربی زبان میں بھی لکھی جاسکتی ہیں..!!

سوال یہ تھا کہ میرے کمپیوٹر میں آخر یہ اطلاقیے درست اردو کیوں دکھاتے ہیں..؟؟ اور دوسرے کمپیوٹر میں یہی اطلاقیے اردو کیوں چھوڑ دیتے ہیں..؟! اس مسئلہ کی بابت میرا خیال یہی تھا کہ یہ سیدھا سیدھا ونڈوز کی سیٹنگ کا مسئلہ ہے اور کچھ نہیں اور مسئلہ حل کرنے کے لئے لازمی تھا کہ یہ اطلاقیے پہلے میرے پاس بھی خراب چلیں تاکہ انہیں درست کرنے کی سعی کی جاسکے.. اور اس کے لئے لازمی تھا کہ میں دل پر پتھر رکھ کر سسٹم کو فورمیٹ کروں اور دوبارہ ونڈوز بغیر کسی قسم کی عربی یا اردو سپورٹ کے انسٹال کروں جیسا کہ عام طور پر یہاں انسٹال کرنے کا رواج ہے.. اور پھر میں نے آج آخر ایسا کر ہی لیا.. سسٹم کو فورمیٹ مارا اور بغیر کسی قسم کی سپورٹ دئیے ونڈوز انسٹال کردی..

اور پھر فوراً ہی ایک اطلاقیے کو انسٹال کیا جس کا میں نے اردو ترجمہ کیا تھا اور صرف اس لئے جاری نہیں کیا کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ یہ بھی درست طور پر نہیں چلے گا.. اور جیسا کہ مجھے توقع تھی اس اطلاقیے کی اردو شکل یہ تھی:

amrd7.jpg


مجھے یقین تھا کہ اگر میں اس اطلاقیے کو اردو میں جاری کرتا تو سب کے پاس اس کا یہی نتیجہ نکلتا اور پھر شکایتوں کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع ہوجاتا.. چنانچہ میں نے اس مسئلہ کو حل کرنا شروع کیا اور مندرجہ ذیل شرح (یہ میں نے "ٹیوٹوریل" کا ترجمہ کیا ہے) لکھی.. سب سے پہلے آپ ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی سی ڈی ڈرائیو میں ڈال دیں اور ونڈوز کے کنٹرول پینل میں پہنچ جائیں اور Regional and Language Options پر کلک کریں اور مندرجہ ذیل تصویر کے مطابق ترتیبات سیٹ کریں:

01sq4.jpg


سسٹم ونڈوز کی سی ڈی سے فائلیں کاپی کر رہا ہے:

02wu8.jpg


فائلیں کاپی کرنے کے بعد سسٹم آپ سے ری سٹارٹ کرنے کے لئے کہے گا اور آپ نے اسے ری سٹارٹ کر دینا ہے

03ix7.jpg


ری سٹارٹ کرنے کے بعد آپ دوبارہ کنٹرول پینل میں پہنچ کر Regional and Language Options پر پھر سے کلک کریں اور مندرجہ ذیل سیٹنگ کریں:

04jq3.jpg


05jo8.jpg


اب پھر سے سسٹم ری سٹارٹ کرنے کے لئے کہے گا چنانچہ آپ ایک مرتبہ پھر اسے ری سٹارٹ کردیں

06cy2.jpg


ری سٹارٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر سے کنٹرول پینل میں پہنچ جائیں اور پھر سے Regional and Language Options پر کلک کرکے مندرجہ ذیل تصویر کے مطابق سیٹنگ کریں جس پر پھر ری سٹارٹ کرنے کے لئے کہا جائے گا اور آپ نے پھر ری سٹارٹ کردینا ہے:

07ri6.jpg


نتیجہ:

am2ja9.jpg


آپ نے ملاحظہ کیا ہوگا کہ اب اس اطلاقیے میں اردو بالکل درست نظر آرہی ہے اور یہی اس مسئلہ کا آسان سا حل تھا جس نے اب تک مجھے اور ہم سب کو پریشان کر رکھا تھا.. مجھے امید ہے کہ اب کوئی یہ نہیں کہے گا کہ فلاں سوفٹ ویر میں اردو نظر نہیں آرہی.. :D

واللہ الموفق
 
السلام علیکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ آپ کی تجویز نے ایک مسئلہ حل کر دیا میرے پاس فاسٹ نوٹ تھا جو گاربج دیکھائی دیتا تھا لیکن جب اپ کی ھدایت نمبر 14، پر عمل کر کے ریسٹارٹ کیا تو اب کٹ ، کاپی حذف، سب سلیکت کیجیے وغیرہ نظر اتے ہیں


واجد حسین
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ
چھا گئے ہو
کتنا سادہ سا حل تھا اور ہم ایویں پریشان ہوتے رہے
گڈ ورک
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی سوچتا تھا کہ آخر اس باکس میں ٹک کرنے سے کیا ہوتا ہوگا۔۔Compatibility والا
 

عبدالرحمٰن

محفلین
الحمدللہ میرے پاس آپکے تمام اطلاقیے اردو میں‌صحیح طور پر دکھائی دے رہے تھے اس لئے کہ میں ہمیشہ سے اپنے سسٹم کو فارمیٹ کے بعد ان ھدایات پر عمل کرتا آیا ہوں۔ :lol:
 
چیزیں منتشر

مکی بھائی آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ میری ایک تجویز ہے کہ آپ اپنے تمام ترجمہ شدہ پروگرامز کی ایک انڈیکس بنائیے ۔ ۔ ۔ اس کے لیے بھلے سے کسی فری ہوسٹ کا انتخاب کر لیجیے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ آپ کے پروگرامز کو اتار رہے ہوں انہیں جلی حروف میں مطلع فرمائیے کہ آپ کے سسٹم پر اردو سپورٹ انسٹال ہونی چاہیے (جس کا طریقہ آپ نے مفصل پیش کیا اور یہاں [http://www.boriat.com/urduinst/winxp.php] بھی ایک طریقہ ہے) اس انڈیکس کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیے ۔ ۔ ۔ فورم پر مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ چیزیں منتشر ہو جاتی ہیں ۔ ۔ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، ہم آپ کا بتایا ہوا کام پہلے ہی کر رہے ہیں۔ مکی جو بھی اطلاقیے فراہم کرتے رہتے ہیں، ہم انہیں یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں شامل کرتے رہتے ہیں۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اردوائے گئے اطلاقیوں کی فہرست کے حوالے سے میں نے پہلے سے ہی بندوبست کیا ہوا ہے اور اپنے فورم ميں ڈیسک ٹاپ اطلاقیوں کا الگ اور ویب اطلاقیوں کا الگ سے فورم بنا رکھا ہے، اس طرح دونوں قسم کے اطلاقیوں کی فہرست از خود مرتب ہوتی جائے گی..

ویسے نبیل بھائی میرے اردوائے گئے اطلاقیوں کی تعداد تقریباً آٹھ ہے جبکہ ڈاونلوڈ سیکشن میں صرف چار اطلاقیے دستیاب ہیں..

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
آپ نے محفل پر خود سے کتنے اطلاقیے پوسٹ کیے ہیں؟ :evil:
فری فائل ہوسٹ پر رکھنے منظور ہیں اردو ویب پر نہیں۔
:?
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مکی بھائی، معذرت چاہتا ہوں آپ کا پیغام دیر سے دیکھا۔ :oops:
دراصل فورم کے تمام رجسٹرڈ ارکان ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فائلیں اپلوڈ کرنے کے مجاز ہیں۔ میرا کام محض اپروو کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ خود سے فائلیں اپلوڈ کر دیا کریں تو یہ کام کچھ آسان ہو جائے گا۔ اب پلیز مجھے نشاندہی کر دیں کہ کون کون سے سوفٹویر اپلوڈ ہونے رہ گئے ہیں۔

والسلام
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

دوست بھائی میں پہلے ایک دفعہ عرض کرچکا ہوں کہ محفل کا اپلوڈنگ سکرپٹ میرے پاس کچھ درست کام نہیں کرتا.. میں نے پہلے کئی دفعہ فائلیں اپلوڈ کرنے کی کوشش کی ہے مگر لمبی چوڑی تفصیلات لکھنے کے بعد اگلا صفحہ منہ چڑا رہا ہوتا ہے.. جبکہ فورشیرڈ میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا..

نبیل بھائی ان اطلاقیوں کی فہرست یہ ہے:

اردو ريڈر
اردو نیوز انجن
اردو فليش پليئر
اردو ڈاونلوڈ انجن

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مکی بھائی، یہ سوفٹویر بھی اپلوڈ‌کر دیے گئے ہیں۔

والسلام
 
Top